Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانسون اور ہماری صحت: اِن ۷؍ باتوں کا خیال رکھیں

Updated: Jun 2, 2025, 4:16 PM IST | Tamanna Khan

مئی ہی میں مانسون کی آمد نے ۶۹؍ سالہ اور اس ماہ میں ہونیوالی موسلادھار بارش نے ۱۰۷؍ سالہ ریکارڈ توڑا ہے۔ مانسون کےmonsoon آجانے سے جہاں عوام کو گرمی سے نجات ملی ہے، وہیں صحت کے متعلق خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ہوا میں نمی بڑھنے سے بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں۔ اپنے آپ کو اور خاندان کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ان ۷؍ احتیاطی تدابیر پر عمل کیجئے۔ تصویر : آئی این این 

X پانی پیجئے: چونکہ موسم باراں میں آب وہوا سرد ہوجاتی ہے اسلئے پیاس نہیں لگتی اور جسم میں پانی کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے۔ روزانہ ۸؍ سے ۱۰؍ گلاس پانی پیجئے۔ تاہم، باہر کا پانی پینے سے احتراز ضروری ہے ورنہ پانی سے پھیلنے والی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ پانی کو فلٹر کیجئے یا ابال کر پیجئے۔
1/7

پانی پیجئے: چونکہ موسم باراں میں آب وہوا سرد ہوجاتی ہے اسلئے پیاس نہیں لگتی اور جسم میں پانی کا بہاؤ کم ہوجاتا ہے۔ روزانہ ۸؍ سے ۱۰؍ گلاس پانی پیجئے۔ تاہم، باہر کا پانی پینے سے احتراز ضروری ہے ورنہ پانی سے پھیلنے والی بیماریاں ہوسکتی ہیں۔ پانی کو فلٹر کیجئے یا ابال کر پیجئے۔

X متوازن غذا: موسم باراں میں رطوبت اور آلودگی کے سبب ہاضمے کا مسئلہ ہوتا ہے۔ اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے ایسی متوازن غذا استعمال کیجئے جس میں وٹامن اور معدنیات ہوں۔ سیب، ناشپاتی، انار، کریلے اور لوکی کو غذا کا حصہ بنایئے۔
2/7

متوازن غذا: موسم باراں میں رطوبت اور آلودگی کے سبب ہاضمے کا مسئلہ ہوتا ہے۔ اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے ایسی متوازن غذا استعمال کیجئے جس میں وٹامن اور معدنیات ہوں۔ سیب، ناشپاتی، انار، کریلے اور لوکی کو غذا کا حصہ بنایئے۔

X باہر کے کھانے سے پرہیز: اسٹریٹ فوڈ یا باہر کے کھانے سے پرہیز ضروری ہے۔ یہ عام طور پر صفائی سے نہیں تیار کئے جاتے۔ انہیں کھانے سے ہاضمے کے مسائل یا فوڈ پوائزننگ ہوسکتا ہے۔
3/7

باہر کے کھانے سے پرہیز: اسٹریٹ فوڈ یا باہر کے کھانے سے پرہیز ضروری ہے۔ یہ عام طور پر صفائی سے نہیں تیار کئے جاتے۔ انہیں کھانے سے ہاضمے کے مسائل یا فوڈ پوائزننگ ہوسکتا ہے۔

X ذاتی حفظان صحت: مانسون کے دوران اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھئے۔ گیلے کپڑے زیادہ دیر پہنے رہنے سے فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے۔ سوکھے اور استری کئے ہوئے لباس پہنئے اور بارش میں بھیگنے سے احتراز کیجئے۔ اپنے ہاتھ اور پاؤں کو صاف پانی سے دھویئے۔
4/7

ذاتی حفظان صحت: مانسون کے دوران اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھئے۔ گیلے کپڑے زیادہ دیر پہنے رہنے سے فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے۔ سوکھے اور استری کئے ہوئے لباس پہنئے اور بارش میں بھیگنے سے احتراز کیجئے۔ اپنے ہاتھ اور پاؤں کو صاف پانی سے دھویئے۔

X مچھروں سے بچئے: مانسون میں مچھروں کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو بہت سی بیماریوں کو پھیلانے کے موجب ہیں۔ لہٰذا ایسی دوائیں یا اگربتی وغیرہ استعمال کیجئے جن سے مچھر مر جاتے یا بھاگ جاتے ہیں۔
5/7

مچھروں سے بچئے: مانسون میں مچھروں کی تعداد بڑھ جاتی ہے جو بہت سی بیماریوں کو پھیلانے کے موجب ہیں۔ لہٰذا ایسی دوائیں یا اگربتی وغیرہ استعمال کیجئے جن سے مچھر مر جاتے یا بھاگ جاتے ہیں۔

X ورزش: مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ورزش بھی ضروری ہے اس لئے روزانہ ورزش کیجئے۔ کم از کم ۳۰؍  منٹ اپنی جسمانی صحت پر توجہ دیجئے۔
6/7

ورزش: مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے ورزش بھی ضروری ہے اس لئے روزانہ ورزش کیجئے۔ کم از کم ۳۰؍  منٹ اپنی جسمانی صحت پر توجہ دیجئے۔

X ملبوسات کا استعمال: موسم باراں میں موٹے کپڑے پہننے سے بچئے۔ ہلکے کپڑے پہنئے تاکہ بھیگنے کے بعد یہ آسانی سے سوکھ سکیں اور ان سے ناگوار بو نہ آئے۔
7/7

ملبوسات کا استعمال: موسم باراں میں موٹے کپڑے پہننے سے بچئے۔ ہلکے کپڑے پہنئے تاکہ بھیگنے کے بعد یہ آسانی سے سوکھ سکیں اور ان سے ناگوار بو نہ آئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK