• Sun, 11 October, 2026
• EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکتوبر ہیٹ: اِن دس باتوں کا خاص خیال رکھئے

Updated: Oct 8, 2026, 3:43 PM IST | Tamanna Khan

محکمہ موسمیات نے ممبئی اور اس کے آس پاس کے علاقوں کیلئے شدید گرمی اور حبس کا یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ مانسون کی جلد روانگی اور ہوا کے بدلتے رخ کی وجہ سے شہر میں ’اکتوبر ہیٹ‘ کا آغاز ہوچکا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اس صورت میں چند احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔ تصویر: آئی این این

X
ہائیڈریٹ رہیں

اس موسم میں مناسب مقدار میں پانی پئیں تاکہ جسم کا درجہ حرارت معتدل رہے اور وہ ڈی ہائیڈریشن کا شکار نہ ہو۔ پیاس نہ لگنے پر بھی دن بھر وقفے وقفے سے پانی پیتے رہیں تاکہ جسم میں نمکیات کی کمی نہ ہو۔ جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے او آر ایس کا استعمال کریں۔

1/10

قدرتی مشروبات پئیں

جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لئے پانی کے ساتھ ساتھ مائع اشیاء جیسے کہ ناریل پانی، گنّے کا رس، بیل کا شربت، لیموں پانی، چھاچھ وغیرہ پئیں۔ پانی کی وافر مقدار والے پھل اور سبزیوں (تربوز، خربوز، ٹماٹر، پالک، ککڑی وغیرہ) کو اپنی خوراک میں شامل کریں۔

2/10

تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں

چونکہ اس موسم میں جلد بیمار پڑنے کا خدشہ رہتا ہے اس لئے مسالے دار اور تلی ہوئی اشیاء کا کم سے کم استعمال کریں۔ شدید گرمی پڑ رہی ہے جس میں کھانا جلد خراب ہوتا ہے اس لئے باسی کھانے سے پرہیز کریں۔ جتنی ضرورت ہو اتنا کھانا بنائیں، تازہ اور گرم کھانا کھائیں۔

3/10

کیفین سے دوری بنائیں

چونکہ چائے اور کافی کے زیادہ استعمال سے جسم سے پانی کا اخراج زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے بہتر ہوگا کہ آئندہ کچھ دنوں کے لئے چائے اور کافی کے محدود استعمال کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ کولڈ ڈرنکس اور چپس سے بھی پرہیز کریں، یہ اشیاء جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرسکتی ہیں۔

4/10

دھوپ میں باہر نہ نکلیں

کوشش کریں کہ صبح کے ۱۰؍ بجے سے شام کے ۴؍ بجے کے درمیان گھر سے زیادہ باہر نہ نکلیں۔ چونکہ اس دوران گرمی کی شدت کا زیادہ احساس ہو رہا ہے اور گرم لہر بھی چل رہی ہے اس لئے اس دوران صرف اہم کاموں کیلئے باہر نکلیں یا شام ۴؍ بجے کے بعد وہ کام انجام دیں۔

5/10

اگر باہر نکلنا ضروری ہو تو

اگر صبح ۱۰؍ سے شام ۴؍ بجے کے درمیان گھر سے باہر نکلنا بہت ضروری ہو تو اس دوران چھتری، دھوپ کے چشمے اور ٹوپی کا استعمال کریں۔ اسکارف کی مدد سے سر اور چہرے کو ڈھانپنا بھی بہتر ہوتا ہے۔ اس سے دھوپ سے بچنے سے کچھ حد تک راحت مل سکتی ہے۔

6/10

لباس کا انتخاب

اس موسم میں کپڑوں کے انتخاب پر بھی خاص توجہ دیں۔ ہلکے رنگ کے، ڈھیلے ڈھالے اور سوتی کپڑے پہنیں تاکہ جسم کو ہوا لگتی رہے اور پسینہ آسانی سے خشک ہو۔ گھر کے بڑے بوڑھے اور بچوں کو بھی آرام دہ کپڑے پہننے کی تلقین کریں۔ ان کے کھانے پینے کا بھی خیال رکھیں۔

7/10

جسمانی سرگرمیاں کم کر دیں

چونکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے اس لئے جسمانی سرگرمیاں کم کر دیں۔ فزیکل ایکٹیویٹی کے دوران بہت زیادہ پسینہ خارج ہوتا ہے اور درجہ حرارت کے اضافہ سے پسینہ معمول سے زیادہ خارج ہوسکتا ہے اور جسم ڈی ہائیڈریٹ ہوسکتا ہے۔ اس لئے محدود جسمانی سرگرمیاں انجام دیں۔

8/10

جلد کی صحت

سورج سے نکلے والی مضر شعاعیں جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ یہاں تک کہ سن برن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس لئے جلد کی صحت کو نظرانداز نہ کریں۔ گھر سے باہر نکلتے وقت سن اسکرین لگائیں۔ اس کے لئے جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مددگار ماسک کے استعمال کو ترجیح دیں۔

9/10

احتیاط برتیں

چکر آنا، شدید سردرد، متلی، بہت زیادہ پسینہ آنا یا پسینہ بالکل نہ آنا اور کمزوری محسوس ہونا، ہیٹ اسٹروک کی علامات ہوسکتی ہیں۔ ایسی صورت میں متاثر شخص کو فوری طور پر کسی ٹھنڈی یا سائے دار جگہ پر منتقل کریں، گیلے کپڑے سے جسم پونچھیں اور حالت نہ سدھرنے پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

10/10

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK