• Thu, 19 February, 2026
• EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

پیٹرولیم جیلی: سردی کے موسم میں جلد کو لاحق مسائل سے تحفظ فراہم کرتی ہے

Updated: Dec 31, 2025, 4:22 PM IST | Tamanna Khan

سردی کے موسم میں پیٹرولیم جیلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔ لیکن کئی لوگوں نے اسے اپنی اسکن کیئر روٹین سے خارج کر دیا ہے۔ دراصل پیٹرولیم جیلی بہت چپ چپی اور چکنی ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے جلد پر دھبے، دھول چپکنے اور خارش کا خدشہ رہتا ہے۔ لیکن اگر پیٹرولیم جیلی کا استعمال سمجھداری سے کیا جائے تو یہ نہ صرف جلد کو نرم و ملائم بناتی ہے بلکہ اسے بیرون اثرات سے بچانے میں بھی مدد دیتی ہے۔ پیٹرولیم جیلی کے فوائد میں خشک اور پھٹی ہوئی جلد کو سکون دینے کی صلاحیت موجود ہے، خاص طور پر سرد موسم میں۔ اس مضمون میں پیٹرولیم جیلی جسے عام طور پر ویسلین کہا جاتا ہے، کے وہ استعمال بتائے جا رہے ہیں جو آپ کی جلد کی دیکھ بھال کے معمولات اور خوبصورتی کو بڑھانے میں مددگار ہوں گے۔ ساتھ ہی روزمرہ زندگی میں یہ شے کس طرح ہمارے کام آسکتی ہے؟ جانئے: تصویر: آئی این این

X
آنکھوں کے حلقوں کے لئے بہترین ہے

آنکھوں کے ارد گرد جلد پر تیل کے غدود نہ ہونے کی وجہ سے وہاں جھریاں اور لکیریں جلد نمودار ہونے لگتی ہیں۔ رات کو سونے سے پہلے اسکن کیئر روٹین پرعمل کرنے کے بعد آنکھوں کے ارد گرد ویسلین کی ایک تہہ لگالی جائے اور صبح اٹھنے کے بعد اسے صاف کرلیں تو جلد نرم اور ہائیڈریٹ رہے گی اور جھریوں کو دور کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

1/10

چہرے، ہاتھوں اور پاؤں کو نمی بخشتی ہے

نہانے کے بعد پیٹرولیم جیلی کو جسم پر لگائیں۔ یہ ایک موئسچرائزر کا کام دے گی اور جلد کو خشک ہونے سے بچائے گی۔ آپ اسے سردی یا الرجی کے موسم میں خشک ناک کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

2/10

پھٹی ایڑیاں

ایک بڑے برتن میں گرم پانی ڈال دیں اور اس میں تھوڑا سا نمک شامل کر دیں۔ اب اس گرم پانی میں اپنے پیروں کو بھگو دیں۔ پندرہ سے بیس منٹ بعد پیروں کو تولیہ سے اچھی طرح خشک کریں اور پیٹرولیم جیلی لگائیں اور کاٹن کی جرابیں پہن لیں۔ پھٹی ایڑیوں سے نجات پانے کا آسان طریقہ ہے۔

3/10

پھٹے ہوئے ہونٹ

پھٹے ہوئے ہونٹوں پر پیٹرولیم اسی طرح لگائیں جیسے آپ کسی چپسٹک یا لپ اسٹک کو لگاتے ہیں۔ خشک جلد والی خواتین کو سردیوں میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کاسمیٹک کے طور پر پیٹرولیم جیلی کا استعمال ایسی جلد کو نمی بخشتا اور علاج کرتا ہے۔

4/10

خشک اور بے جان بال

سردی کے موسم میں ہوا آپ کے بالوں کو خشک، روکھا اور بے جان کرسکتی ہے وہیں پیٹرولیم جیلی آپ کے بالوں کو چمکدار بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ بس اپنی ہتھیلیوں میں کچھ پیٹرولیم جیلی رگڑیں اور بالوں کے سروں پر اچھی طرح لگا لیں۔

5/10

گھٹنوں اور کہنیوں کی جلد نرم بنائیں

سردیوں میں جلد بہت خشک اور بے جان ہو جاتی ہیں۔ اگر آپ ان پر ویسلین کی ایک تہہ لگائیں گے تو یہ آپ کی کہنیوں اور گھٹنوں کی جلد کو نمی بخشے گی اور خشکی کو دور کر دے گی۔

6/10

جوتے یا سینڈل سے چھالے پڑ جائیں تو....

اکثر نئے جوتے یا سینڈل پاؤں سے رگڑ کھاتے ہیں جس کی وجہ سے پاوں میں چھالے پڑ جاتے ہیں۔ اسلئے انہیں پہننے سے پہلے پاوں میں ویسلین لگا لیں۔ یہ جلد کو رگڑنے سے بچائے گا۔

7/10

زیورات سے ہونے والے ریشز کیلئے

اگرمصنوعی زیورات پہننے کے بعد خارش محسوس ہوتی ہے تو انہیں پہننے سے پہلے ویسلین لگائی جائے تو یہ جلد پر رکاوٹ کا کام کرے گا اور دانوں سے بچائے گا۔

8/10

کپڑوں سے میک اپ کے داغ ہٹا نے کے لئے

اگر بیڈ شیٹ، کمبل یا تکیے پر میک اپ کا داغ لگ جائے تو اسے پیٹرولیم جیلی سے صاف کرلیں اور پھر دھو لیں۔ اس سے میک اَپ کے داغ نکل جاتے ہیں۔

9/10

پرفیوم لگانے سے پہلے ویسلین لگائیں

باڈی پر پرفیوم لگانے سے پہلے ویسلین لگائیں اور پھر پرفیوم چھڑکیں۔ اس سے پرفیوم کی خوشبو دیر تک آتی رہے گی۔

10/10

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK