Inquilab Logo Happiest Places to Work

دنیا کے ۸؍ دیدہ زیب اور مشہور میسکوٹ

Updated: May 14, 2025, 9:44 PM IST | Aliya Sayyed

Mascot (میسکوٹ) کسی برانڈ کی نمائندگی کرنے، اس کی مضبوط شبیہ بنانے اور صارفین کے ساتھ جذباتی تعلق قائم کرنے کیلئے تشکیل دیا جاتا ہے۔ یہ اکثر جانوروں یا کارٹون کرداروں کی شکل میں ہوتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے جڑ سکیں۔ میسکوٹس برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر کام کرتے ہیں، جو کسی کمپنی یا پروڈکٹ کو زیادہ قابل شناخت اور دلکش بناتے ہیں۔ دنیا کی سیکڑوں کمپنیاں مسیکوٹ کا استعمال کرتی ہیں اور درجنوں ایسی ہیں جو اپنے میسکوٹس ہی کی مدد سے پہچانی جاتی ہیں۔ جانئے ایسے ہی ۸؍ مشہور میسکوٹس کے بارے میں۔ تمام تصاویر: انسٹاگرام، یوٹیوب، ایکس، انسٹاگرام، یوٹیوب۔

X گٹو (Gattu): آر کے لکشمن نے ۱۹۵۰ء میں گٹو کو متعارف کروایا تھا۔ بعد ازیں یہ ایشین پینٹس کی شناخت بن گیا۔
1/8

گٹو (Gattu): آر کے لکشمن نے ۱۹۵۰ء میں گٹو کو متعارف کروایا تھا۔ بعد ازیں یہ ایشین پینٹس کی شناخت بن گیا۔

X مہاراجا (Maharaja): ایئر انڈیا کے مہاراجا کا آئیڈیا بوبی کوکا نے پیش کیا تھا جبکہ ۱۹۴۶ء میں اسے امیش راؤ نے ڈیزائن کیا۔ مہاراجا، ایئر انڈیا کی مہمان نوازی کی علامت ہے۔
2/8

مہاراجا (Maharaja): ایئر انڈیا کے مہاراجا کا آئیڈیا بوبی کوکا نے پیش کیا تھا جبکہ ۱۹۴۶ء میں اسے امیش راؤ نے ڈیزائن کیا۔ مہاراجا، ایئر انڈیا کی مہمان نوازی کی علامت ہے۔

X امول گرل (Amul Girl): یہ ۱۹۶۶ء میں سیلویسٹر دا چنا نے بنایا تھا۔ اسے عصر حاضر کو مزاحیہ انداز میں بیان کرنے کیلئے جانا جاتا ہے۔
3/8

امول گرل (Amul Girl): یہ ۱۹۶۶ء میں سیلویسٹر دا چنا نے بنایا تھا۔ اسے عصر حاضر کو مزاحیہ انداز میں بیان کرنے کیلئے جانا جاتا ہے۔

X بھولو (Bholu): انڈین ریلوے کے اس میسکوٹ کو این آئی ڈی نے ۲۰۰۲ء میں ڈیزائن کیا تھا۔ اس میں ایک ہاتھی بطور گارڈ، میل کے سامنے کھڑا ہے۔
4/8

بھولو (Bholu): انڈین ریلوے کے اس میسکوٹ کو این آئی ڈی نے ۲۰۰۲ء میں ڈیزائن کیا تھا۔ اس میں ایک ہاتھی بطور گارڈ، میل کے سامنے کھڑا ہے۔

X دی کامن مین (The Common Man): دی کامن مین کو آر کے لکشمن نے ڈیزائن کیا تھا۔ یہ ٹائمز آف انڈیا کا میسکوٹ ہے جو دنیا کے مشہور میسکوٹس کےفہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک عام آدمی ہندوستان کے سیاسی اور سماجی منظرنامے کو خاموشی سے دیکھ رہا ہے۔
5/8

دی کامن مین (The Common Man): دی کامن مین کو آر کے لکشمن نے ڈیزائن کیا تھا۔ یہ ٹائمز آف انڈیا کا میسکوٹ ہے جو دنیا کے مشہور میسکوٹس کےفہرست میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک عام آدمی ہندوستان کے سیاسی اور سماجی منظرنامے کو خاموشی سے دیکھ رہا ہے۔

X پارلے جی گرل (Parle G Girl): پارلے جی گرل کے میسکوٹ کو مگن لال دائیا اور ایوریسٹ کریٹیو ٹیم نے ۱۹۶۰ء میں ڈیزائن کیا تھا۔ یہ پارلے جی کی سادگی کی علامت ہے۔
6/8

پارلے جی گرل (Parle G Girl): پارلے جی گرل کے میسکوٹ کو مگن لال دائیا اور ایوریسٹ کریٹیو ٹیم نے ۱۹۶۰ء میں ڈیزائن کیا تھا۔ یہ پارلے جی کی سادگی کی علامت ہے۔

X شیرا (Shera): شیرا کے لوگو کو ایڈیم ڈیزائن اینڈ کنسلٹنگ سے تعلق رکھنے والی سونیا منچندہ نے ڈیزائن کیا ہے۔ کمپنی کا میسکو ٹ ٹائیگر یا شیرا ہندوستان کے فخر، طاقت اور مہمان نوازی کی نشانی ہے۔
7/8

شیرا (Shera): شیرا کے لوگو کو ایڈیم ڈیزائن اینڈ کنسلٹنگ سے تعلق رکھنے والی سونیا منچندہ نے ڈیزائن کیا ہے۔ کمپنی کا میسکو ٹ ٹائیگر یا شیرا ہندوستان کے فخر، طاقت اور مہمان نوازی کی نشانی ہے۔

X ڈونزوس ڈائیورس (Dunzo`s Diverse): ڈونزو ڈرائیورس کا میسکوٹ محمد ساجد نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ برانڈ کی تیز ترین ڈیلیوری سروس کی نشاندہی کرتا ہے۔
8/8

ڈونزوس ڈائیورس (Dunzo`s Diverse): ڈونزو ڈرائیورس کا میسکوٹ محمد ساجد نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ برانڈ کی تیز ترین ڈیلیوری سروس کی نشاندہی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK