Inquilab Logo

باندرہ کا لنک اسکوائر مال :اے سی میں سستی خریداری کا مرکز

Updated: February 20, 2024, 10:05 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس مال میں خواتین کے ملبوسات ہی نہیں مردوں اور بچوں کیلئے بھی کپڑے خریدے جاسکتے ہیں، یہاں اسپا کے علاوہ ناشتہ کا بھی انتظام ہے۔

Link Square Mall. Photo: INN
لنک اسکوائر مال۔ تصویر : آئی این این

ممبئی کے برے بڑے مال تو سب ہی جاتے ہیں لیکن اگر آپ باندرہ یا اس کے آس پاس کے علاقے میں ہیں تو آپ کیلئے لنک اسکوائر مال بھی ایک بہت بڑا مال ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ حالانکہ دیگر مالزکی طرح زیادہ لمبا چوڑا تو نہیں لیکن یہاں پر ہر طرح کی خریداری کے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ یہاں آپ کو کپڑوں، جوتے چپلوں، گھریلو استعمال کی چیزوں سے لے کر الیکٹرانک آلات تک سب کچھ مل جائے گا۔ جیسا کہ ہر جگہ ہوتا ہے کپڑوں خاص طور پر خواتین کے کپڑوں کی کئی دکانیں موجود ہوتی ہیں ویسے ہی یہاں بھی خواتین کے کپڑوں کے متعدد اسٹال موجود ہیں۔ آئیے یہاں موجود چند اہم اسٹورز کا جائزہ لیتے ہیں۔ 
نیمرانا بوٹک اسٹور
 مال کے دوسرے منزلے پر واقع یہ اسٹور دیگر سے قطعی مختلف ہے۔ یہاں فروخت ہونے والے چکن کاری کے سوٹ آپ کو یہاں آنے پر مجبور کردیتے ہیں۔ حالانکہ یہ تھوڑا مہنگا ہے اور یہاں ملنے والے سامان کی ابتدائی قیمت ۱۸۰۰؍ روپے سے زیادہ ہے۔ یہاں آپ خاص طور پر کسی تہوار یا کسی تقریب میں پہننے کیلئے کپڑے خریدنے ضرور آنا پسند کریں گے۔ 
وہائٹ ریبٹ
 یہ یہاں کا ایک اعلیٰ معیار کا اسٹور ہے جہاں پر آپ پلازو اور ٹرائوزر جیسی چیزیں بھی خرید سکتے ہیں۔ میٹیلک رنگوں میں دستیاب یہاں کے کپڑے آپ چاہیں تو پارٹی میں جاتے وقت پہن سکتے ہیں ورنہ آفس میں بھی یہاں کے کپڑے پہنے جاسکتے ہیں۔ 
فیشن فیور
 اس اسٹور پر آپ انتہائی سستے ٹی شرٹ وغیرہ خرید سکتے ہیں۔ یہاں پر مختلف پرنٹ اور مختلف پیٹرن میں متعدد کپڑے خرید سکتے ہیں جنہیں عام طور پر بھی پہن سکتے ہیں۔ 
ڈیمسیل
 اس مال کے گرائونڈ فلور پر خواتین کے کپڑوں کے کئی اسٹور موجود ہیں جہاں کفایتی دام میں آپ کپڑے خرید سکتے ہیں۔ اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے آپ اے سی کے اندر رہتے ہوئے لنکنگ روڈ یا ہل روڈ پرعمدہ قسم کےکپڑے خرید رہے ہیں۔ یہاں موجود ایک اسٹور’ڈیمسیل‘ میں بھی آپ مختلف قسم کے عمدہ کپڑے خرید سکتے ہیں۔ گرائونڈ فلور پر ہی کم قیمت میں ڈینم کے کپڑے فروخت کرنے والے اسٹور بھی۔ یہاں آپ اپنی مول بھائو کی صلاحیت کو بھی بخوبی آز ماسکتے ہیں اور اس میں ہی آپ فائدے میں رہیں گے۔ 
شو زون
 اگر آپ اپنے لئے جوتے یہا چپل خریدنا چاہتے ہیں تو آپ اس مال کے دوسرے منزلے پر چلے جائیں، یہاں آپ کو جوتے چپلوں کی ایک بڑی سی دکان ملے گی جس کا نام ہے شو زون۔ اس اسٹور میں آپ کو مشہور ترین برانڈس کی فرسٹ کاپی یعنی ہوبہو ملتی جلتی نقل مل جائے گی جن میں ادیداس، نائک، پوما، اسنیکرز، وانس اور دیگر کئی برانڈ شامل ہیں۔ 
فوٹ اسپا
 اگر آپ خریداری کرنے کیلئےچلتے چلتے تھک گئے ہیں تو مال کے بیچ میں واقع ایک جگہ ہے جہاں رک کر اپنے پیرو ں کوآرام دے سکتے ہیں۔ یہ سبائی فوٹ اسپا ہے جہاں آپ چہرے، جسم کا اسپا اور فوٹ مساج لے سکتے ہیں۔ 
مردوں کیلئے خریداری
 لنک اسکوائر مال کا دوسرا منزلہ مردوں کیلئے خریداری سے بھرا ہوا ہے جہاں آپ مردانہ کپڑے کم قیمت میں خرید سکتے ہیں۔ ان میں سے چند دکانوں میں چمڑے کے جیکٹ، کچھ پر ڈینم کے شرٹ اور جینز مل جائیں گے وہ بھی مختلف رنگ اور ڈیزائن میں۔ 
تھیوبروما
 شاپنگ مال جائو اور کھانے پینے کا انتظام نہ ہو، ایسا نہیں ہوسکتا۔ یہاں موجود تھیوبروما میں آپ اخروٹ کی برائونی کھاسکتے ہیں، ہاٹ چاکلیٹ پی سکتے ہیں اور لنکنگ روڈ سے گزرنے والوں کو دیکھ سکتے ہیں لیکن شیشے کی دیواروں کے اندر بیٹھ کر۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK