اس اسمارٹ فون کا ڈسپلے بینائی کو نقصان پہنچنے نہیں دیتا ہے ۔ بیٹری کا بیک اپ تقریباً ساڑھے ۱۹؍ گھنٹے کا ہے۔
EPAPER
Updated: December 04, 2023, 10:41 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai
اس اسمارٹ فون کا ڈسپلے بینائی کو نقصان پہنچنے نہیں دیتا ہے ۔ بیٹری کا بیک اپ تقریباً ساڑھے ۱۹؍ گھنٹے کا ہے۔
آنر ۹۰- ۵؍جی جدید سہولیات سےآراستہ اسمارٹ فون ہے۔ اس فون میں ایسا بہت کچھ ہے جو اس قیمت کےاسمارٹ فون میں نہیں ہے ۔ چینی اسمارٹ فون برانڈآنر نے حال ہی میں آنر ۹۰- ۵؍جی اسمارٹ فون کے ذریعے ہندوستان میں ایک نئے دور کاآغاز کیا ہے۔ تقریباً ۳؍ سال کے بعد آنر کا اسمارٹ فون ہندوستان میں لانچ کیا گیا ہے ۔ اس طرح کمپنی نے براہ راست ‘مڈ پریمیم رینج‘ میں قدم رکھاہے۔ یہاں اوپو ، ریئل می اور سیمنگ وغیرہ کے اسمارٹ فون۳۰؍ سے۴۰؍ ہزار روپے میں دستیاب ہیں اور صارفین کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں ۔ ایسے میں آنر ۹۰- ۵؍جی ان سے الگ کس طرح ہے ؟ آئندہ اسی کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
ہندوستان میں قیمت
آنر ۹۰- ۵؍جی کو دو جی بی ریم اور اسٹوریج ویریبٹ میں لانچ کیا گیا ہے۔۸+۲۵۶؍جی بی ویرینٹ کی آفشیل قیمت ۳۷؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔۱۲+۵۱۲؍جی بی ویرینٹ کی قیمت ۳۹؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے ہے۔ یہ ۳؍ رنگوں `ایمرلڈر گرین، `ڈائمنڈ سلور اور `مڈ نائٹ بلیک میں دستیاب ہے ۔ کمپنی پہلے دن سے اس اسمارٹ فون پر ڈسکاؤنٹ اور آفرز دے رہی ہے۔ ایمیزون سیل میں آنر ۹۰- ۵؍جی رعایتی قیمت پر دستیاب تھا۔ اس کا۸+۲۵۶؍ ویرینٹ ایس بی آئی کے بینک کارڈ پر آفر کے ساتھ۲۶؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے میں فروخت ہوا تھا۔اس اسمارٹ فون کے ساتھ کمپنی ۳۰؍ ڈبلیو کا چارجر بھی مفت دے رہی ہے۔
ڈیزائن اور ڈسپلے
یہاں ایمرلڈ گرین کلر کے اسمارٹ فون کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ فون کا ڈیزائن پہلی نظر میں متاثر کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ آنر نے اس فون کو انتہائی سلیقے سے ڈیزائن کیا ہے۔۶ء۷؍ انچ ڈسپلے کوئی چھوٹی اسکرین نہیں ہے، اس کے باوجود یہ اسمارٹ فون ایک کمپیکٹ ڈیوائس کی طرح محسوس ہوتا ہے اور ہلکا پھلکا ہے۔ایسا فون کے ڈیزائن کی وجہ سے ہے۔ آنر ۹۰- ۵؍جی کا پچھلا حصہ شیشے اور پولی کاربونیٹ فریم سے بنا ہے۔ کمپنی نے اس فون کے ٹاپ لفٹ میں دو الگ الگ انگوٹھی نما کیمرہ بمپ لگائےہیں ۔بمپ کے ارد گرد چمکدار ٹرم ہے۔ یہ کافی پرکشش نظر آتے ہیں جو بھی یہ فون دیکھتا ہے،اس کی نظریں ڈوئل رِنگ کیمرے بمپ پر ٹھہر جاتی ہیں ۔آنر ۹۰- ۵؍جی کے ڈیزائن کی ایک اور خصوصیت اس کنارے ہیں ۔ کنارے خمدار ہونے کی وجہ سے فون آسانی سے ہاتھ میں فٹ ہوجاتا ہے اور ایک ہاتھ سے بھی اسے زیادہ دیر تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فون کا فریم چمکدار ہے اور ڈیزائن سے میل کھاتا ہے۔
ڈسپلے کی ایک خصوصیت
۳۷؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے کی ابتدائی قیمت کے ساتھ آنر ۹۰- ۵؍جی ان صارفین کیلئے ہے جو اپنی بینائی سے متعلق فکر مند ہیں ۔ اس کا ڈسپلے بینائی کو متاثر نہیں ہونے دیتا ہے۔
کیمرہ
آنر ۹۰- ۵؍جی میں ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہےکہ اس کا ۲؍سو ایم پی سینسر ہے۔ اس کے سینسر کا سائز۱/۱ء۴؍ انچ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ زیادہ روشنی کیپچر کرتا ہے جس سے بہترین تصویر نکلتی ہے۔ بڑے سینسر کی وجہ سے تصویر میں زیادہ پکسلز آتے ہیں جس سے نہ صرف صاف تصویر ملتی ہے بلکہ کلر ، ایکسپوزر اور رینج بھی بہتر طریقے سے کیپچر ہوتے ہیں ۔فون میں ۱۲؍ ایم پی کا الٹرا وائیڈ اینگل سینسر ہے جو میکرو کیمرہ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ تیسرے ریئر کیمرے کے طور پرآنر ۹۰- ۵؍جی ۲؍ ایم کا ڈیپتھ سینسرآنر ۹۰- ۵؍جی دیا گیا ہے۔ اس فون میں سیلفی اور فرنٹ کیمرہ کے طور پر۵۰؍ ایم پی کیمرہ ہے، جس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ ۴؍ ہزارویڈیوز ریکارڈ کر سکتا ہے۔
بیٹری اور بیک اپ
آنر ۹۰- ۵؍جی کی۵؍ ہزار ایم اے ایچ بیٹری مسلسل استعمال کے باوجود ایک دن تک چلتی ہے۔ اس کی بیٹری میں تقریبا ً ساڑھے ۱۹؍ گھنٹے تک کابیک اپ ہے لیکن چار جر اطمینان بخش نہیں ہے۔