۳۰؍ہزار سے کم قیمت میں ۶ء۷؍انچ کا بڑا ڈسپلے،۱۲۰؍ہرٹز ریفریش ریٹ، ۳؍ کیمرے اور۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: May 05, 2025, 12:20 PM IST | Mohammed Habib | Mumbai
۳۰؍ہزار سے کم قیمت میں ۶ء۷؍انچ کا بڑا ڈسپلے،۱۲۰؍ہرٹز ریفریش ریٹ، ۳؍ کیمرے اور۵؍ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔
سیمسنگ نے اپنے مڈ رینج سیریزکے فون گلیکسی اے ۳۶؍ اور اے ۵۶؍کےبعد اب گلیکسی اے ۲۶؍کوخاموشی سے لانچ کر دیا ہے۔ اس بار کمپنی نے کچھ ایسے اپ گریڈ فراہم کیے ہیں جو اسے گزشتہ سال کے گلیکسی اے ۲۵؍کےمقابلے میں بہتر بناتے ہیں۔ اس فون میں ۶ء۷؍انچ کابڑا امولیڈ ڈسپلے، ۱۲۰؍ ہرٹزریفریش ریٹ، ۵؍ہزار ایم اے ایچ بیٹری، آئی پی ۶۷؍سرٹیفکیشن کے ساتھ پریمیم ڈیزائن اور بہتر پروسیسر شامل ہے — اور وہ بھی ۳۰؍ہزار روپے سےکم قیمت میں۔ اس کے علاوہ اس فون میں سیمسنگ کی اے آئی ٹیکنالوجی بھی موجود ہے، جو اسے اپنی قیمت کے دائرے میں ایک قابل توجہ ڈیوائس بناتی ہے۔
قیمت
سیمسنگ گلیکسی اے ۲۶؍ ۵؍ جی ۴؍رنگوں میں دستیاب ہے، جن میں سیاہ، ہلکا سبز، سفید اور پیچ جیسے رنگ شامل ہیں۔ اس کی قیمت ۸؍جی بی ریم اور ۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج والے ماڈل کیلئے ۲۴؍ ہزار ۹۹۹؍ روپے جبکہ ۸؍ جی بی ریم اور ۲۵۶؍ جی اسٹوریج والے ماڈل کیلئے ۲۷؍ہزار ۹۹۹؍ ہے۔
ڈیزائن
گلیکسی اے ۲۶؍کا ڈیزائن سادہ مگر مضبوط ہے۔ پہلی نظر میں یہ عام سالگتا ہے، لیکن تھوڑے ہی وقت میں یہ ہاتھ میں ایک پریمیم احساس دیتاہے۔ اگرچہ اس کا بیک پینل اور فریم پلاسٹک سے بنا ہے، لیکن سیمسنگ نےفنشنگ میں بڑی صفائی برتی ہے۔ بیک پینل ہلکا گلوسی ہےلیکن اس پر فنگر پرنٹس آسانی سے نہیں لگتے۔ فون کا وزن تقریباً۲۰۰؍گرام ہے، جس سے یہ ہاتھ میں گرفت کے لحاظ سے بہتر ہے۔ موٹائی صرف۷ء۷؍ ملی میٹرہے، جو کہ ایک سلم فون کے لیے تعریف کے لائق ہے۔ آئی پی ۶۷؍ سرٹیفکیشن کے باعث یہ پانی اور گردسے محفوظ رہتاہے۔ رئیر سائڈ پر بغیر کسی الگ ماڈیول کے سیدھے ۳؍کیمرے لگائے گئے ہیں، جو اسے صاف ستھرا اور جدید بناتے ہیں۔ فرنٹ پر فلیٹ ڈسپلےہے جس کے ارد گرد کنارے خاصے موٹے ہیں، خاص طور پر نچلا بیزل (چِن) کچھ زیادہ موٹا محسوس ہوتا ہے۔ واٹر ڈراپ نوچ بھی موجود ہے، جو اب کافی حد تک پرانا لگتا ہے۔
ڈسپلے
اس فون میں ۶ء۷؍انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے ہے جو کہ اپنے سیگمنٹ میں کافی عمدہ ہے۔ اس کا اسکرین نہ صرف بڑا ہے بلکہ کلرز بھی شاندار انداز میں نظر آتےہیں۔ ویڈیو دیکھنے اور گیمنگ کے لیےیہ ایک شارپ اور وائبریٹ ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔
سافٹ ویئر
یہ فون ون یو آئی ۷؍کےساتھ آتا ہے، جو اینڈرائڈ ۱۵؍پر مبنی ہے۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ سیمسنگ اس فون کو۶؍سال تک سیکوریٹی اپڈیٹس دےگا۔ اس میں اے آئی فیچرز شامل ہیں جیسے اے آئی سلیکٹ اور آبجکٹ ایریزر۔ تاہم یہ گلیکسی اے۳۶/ اے ۵۶؍کےمقابلے میں محدود صلاحیت کے ساتھ آتے ہیں۔ سرکل تو سرچ اورفلٹرز جیسےگوگل کےفیچرز بھی موجود ہیں، لیکن محدود ہیں۔
ہارڈ ویئر
سیمسنگ نےگلیکسی اے ۲۶؍میں وہی پرانا ایکسی نوس ۱۳۸۰؍ چپ سیٹ دیا ہے، جسے ہم پہلےگلیکسی اے ۵۴ اور گلیکسی اے ۳۵؍ جیسے فونز میں دیکھ چکے ہیں۔ اس کے ساتھ فون میں ۸؍جی بی ریم اور ۲۵۶؍جی بی تک اسٹوریج ہے۔ تاہم اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے سٹوریج کو ۲؍ ٹی بی تک بڑھانے کی سہولت بھی موجود ہے۔ سیمسنگ نےیہاں یو ایف ایس ۲ء۲؍اسٹوریج ٹیکنالوجی کو اپنایا ہے، جو مناسب رفتار فراہم کرتی ہے۔
کیمرہ
اس میں کیمرہ سیٹ اپ پچھلے سال کے گلیکسی اے ۲۵؍جیسا ہے۔ اس میں ٹرپل رئیر کیمرہ ہے، جب کہ اس بجٹ میں کئی فونز آپ کو صرف ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ پیش کرتے ہیں۔ یہاں آپ کو ۵۰؍میگا پکسل پرائمری سینسر، ایک۸؍میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ، اور۲؍میگا پکسل میکرو شوٹر ملتا ہے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے ۱۳؍ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔
ڈسپلے ۷ء۶؍انچ
پروسیسر ایکسی نوس ۱۳۸۰؍چپ سیٹ
ریم ۸؍ جی بی ریم
اسٹوریج ۱۲۸؍ اور۲۵۶؍ جی بی
آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ ۱۵؍پر مبنی ون یو آئی ۷؍
کیمرے ۵۰؍،۸؍،۲؍ اور۱۳؍ سیلفی
بیٹری ۵؍ہزارایم اے ایچ