Inquilab Logo

باندرہ میں واقع سلیم کی شاہی سیگڑی میں کباب کی بہار

Updated: May 10, 2024, 10:45 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

اس ریسٹورنٹ میں سیگڑی پر بھنی ہوئی مختلف چیزوں کے علاوہ کبسہ رائس، مغلائی ڈشیز،پلائو،بریانی،چائنیز رائس اور نوڈل بھی ملتے ہیں۔

Here you will find many unique types of kebabs and rolls to eat. Photo: INN
یہاں آپ کو کئی منفرد قسم کے کباب اور رول کھانےکو ملیں گے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
مٹن سیخ، سیخ کباب، اچاری آلو، تندوری سویا چاپ، چکن کستوری ٹکہ، مٹن سلائی سیخ کباب، مٹن بہاری بوٹی، مٹن ایرانی بوٹی، فش ٹکہ، پرانز ٹکہ
پتہ:شاپ نمبر ون سلور کروفٹ بلڈنگ، ۱۶؍اور۳۳؍ ویں روڈ کا جنکشن، پالی ہل، باندرہ ویسٹ، ممبئی ۴۰۰۰۵۰ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۲؍ تاصبح ۴؍بجے 
رابطہ : 099671 38646
کباب یا سیگڑی پر بنائی گئی دیگر ڈشیز ہرکسی کو پسند ہوتی ہیں۔ اگر آپ اس قسم کی ڈشیز کی کثیر تعداد کو ایک ہی جگہ دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو باندرہ میں واقع سلیمز شاہی سیگڑی آنا ہوگا۔ یہاں صرف سیگڑی کی ڈشیز ہی نہیں بلکہ کبسہ رائس، مغلائی اور چائنیز ڈشیز بھی ملتی ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ مینو کا آغاز ویج اسٹارٹر سے ہوتا ہے جس میں کئی منفرد نام دیکھنے کو ملتے ہیں جیسے کہ اچاری آلو، تندوری آلو، مشروم ٹکہ، تندوری سویا چاپ۔ اس کے بعد نان ویج میں بھی چکن اچاری ٹکہ، چکن کستوری ٹکہ، چکن زعفرانی ٹکہ، چکن لسونی ٹکہ کے علاوہ مٹن کی ڈشیز بھی ہیں جیسے کہ مٹن سیخ کباب، مٹن دہی سیخ کباب، مٹن بہاری بوٹی، مٹن ایرانی بوٹی اور ایسے ہی دیگر متعدد نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ۳؍ڈشیز مچھلیوں کی بھی ہیں یعنی فش ٹکہ، کالی مری فش ٹکہ اور پرانز ٹکہ۔ اس کے بعد رول کانمبر آیا ہے جس میں ویج میں پنیر بھرجکی رول، پنیر مکھنی رول کے بعد نان ویج میں چکن بھونا رول، چکن قیمہ رول، مٹن قیمہ رول، مٹن بھیجا مسالہ رول اور ایسے ہی دیگر نام ہیں۔ اس کے علاوہ چائنیز ڈشیز کے ساتھ بنائے ہوئے چائنیز رول بھی یہاں دستیاب ہیں۔ 
 یہاں ۲؍اسپیشل پلیٹر بھی ہیں اور اس کے بعد تندوری کا تڑکا کے تحت کئی طرح کے تندوری لیگ دیئے جاتے ہیں جس میں چکن کے علاوہ مٹن کی ڈشیز بھی ہیں۔ اس کے بعد مغلائی رائس کے تحت کئی طرح کے کبسہ رائس دیئے گئے ہیں جس میں ویج، پنیر، چکن تندوری، مٹن، ران، فش اور پرانز تک کے متبادل موجود ہیں۔ اس کے بعد بریانی، رائس اور پلائو کےتحت چاولوں کی کئی طرح کی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد فرائی کے تحت چکن فرائی، چکن لیگ، فش فرائی اور پرانز فرائی کےبعد بیدہ روٹی کے تحت کئی قسم کی بیدہ روٹی ملتی ہیں۔ مغلائی مین کورس کے تحت کئی مغلائی ڈشیز ہیں۔ اس کے بعد چائنیز کانمبر آتا ہے جس میں چینی طرز کے نام ہیں جس میں ویج، نان ویج ڈشیز ہیں اور نان ویج میں ہی چکن، فش اور پرانز کا متبادل ہے۔ سب سے آخر میں چائنیز گریوی، چائنیز رائس اور چائنیز نوڈلز کا متبادل دستیاب ہےجو زیادہ تر وہی ہے جو عام ہوٹلوں میں ملتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK