اس ریسٹورنٹ میں کئی طرح کےکبسہ، چائنیز ڈشیز اور متعدد قسم کے کومبو ملتے ہیں جن میں کئی فلموں کے نام پر بھی ڈشیز کے مجموعے پیش کئے جاتے ہیں۔
مجگائوں میں واقع یہ ریسٹورنٹ دیکھنے میں تو شاندار نہیں لیکن ڈشیز کافی عمدہ ہیں-تصویر:آئی این این
مجگائوں میں چھوٹے بڑے ہر طرح کے ریسٹورنٹ موجود ہیں جہاں مختلف قسم کی ڈشیز ملتی ہیں۔ آج ہم مجگائوں کے ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ کے تعلق سے معلومات لے کر حاضر ہیں۔اس کی اہمیت اس کا نام ہے۔اس ریسٹورنٹ کا نام ہی مجگائوں ریسٹورنٹ ہے۔انٹرنیٹ پر دستیاب اس کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں اسٹارٹر میں چکن لالی پاپ، چکن کرسپی، چکن چلی مسالا ڈرائی، چککن لالی پاپ مسالا ڈرائی، چکن چلی ڈریگون مسالا ڈرائی، چکن ڈریگون لالی پاپ مسالا ڈرائی جیسے نام ہیں۔ سوپ میں روایتی نام چکن منچائو سوپ،سویٹ کارن سوپ اور ایک اسپیشل سوپ ہے۔
یہاں کبسہ رائس کے تحت چکن چلی کبسہ رائس، چکن چلی شیزوان کبسہ رائس، چکن چلی لالی پاپ مسالا کبسہ رائس، چکن شیزوان لالی پاپ کبسہ رائس، چکن چلی سنگاپور کبسہ رائس، چکن سنگاپور لالی پاپ مسالا کبسہ رائس، چکن چلی حیدرآبادی کبسہ رائس، چکن حیدرآبادی لالی پاپ مسالا کبسہ رائس ہیں۔ ویج کے تحت ان میں سے چند متبادل پنیر کے ساتھ پیش کئے جاتے ہیں۔
لمیٹڈ ٹائم آفر میں چکن فرائڈ رائس وددھ چکن نوڈل، چکن فرائڈ رائس ودھ چکن لالی پاپ،چکن فرائڈ رائس ودھ چکن منچائو سوپ ہیں۔یہاں کے خصوصی کومبو میں چکن فرائڈ رائس ودھ چکن چلی، چکن فرائڈ رائس کے ساتھ چکن چلی گریوی، چکن نوڈل کے ساتھ چکن چلی ڈرائی،چکن نوڈل کے ساتھ چکن چلی گریوی ملتا ہے۔
یہاں کی خصوصی ڈشیز میں بالی ووڈ کومبو ہیں جن میں ہیپی نیو ایئر کے تحت چکن سنگاپور رائس،چکن اسپیشل رائس اور چکن لالی پاپ ملتا ہے۔ باہوبلی کے تحت ۲؍چکن فرائڈ رائس کے ساتھ چکن لالی پاپ اور سافٹ ڈرنک ملتا ہے۔باہوبلی ۲؍ میں ۲؍ چکن شیزوان رائس، چکن لالی پاپ اور سافٹ ڈرنک ہے۔۳؍ایڈیٹ میں چکن فرائڈ رائس، چکن نوڈل، چکن لالی پاپ اور ۶۰۰؍ملی لیٹر کا سافٹ ڈرنک ہے۔ دل چاہتا ہے کے تحت چکن فرائڈ رائس کے ساتھ چکن لالی پاپ مسالا ڈرائی اور سافٹ ڈرنک ہے۔چک دے انڈیا کے تحت چکن فرائڈ رائس، چکن لالی پاپ اور منرل واٹر ملتا ہے۔