Inquilab Logo

صاحباں: باندرہ ہل روڈ پر چینی اور تھائی پکوانوں کا مرکز

Updated: April 19, 2024, 11:45 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

چین اور تھائی لینڈ کےچند عمومی پکوانوں کے ساتھ جو عام طور پر دستیاب ہوتے ہیںیہاں چند منفردڈشیز بھی پیش کی جاتی ہیں۔

The Sahibaan Hotel in Bandra is also quite nicely done from the inside. Photo: INN
باندرہ میں واقع صاحباں ہوٹل اندر سے بھی کافی اچھا بنایا گیا ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں ملنے والے خصوصی پکوان
فوائل چکن، چائنیز سزلر، ایپل چکن، فرائڈ پرانز، چکن ہکا نوڈلز، پاٹ رائس، فیوژن پرانز، بلیک گارلک فش، چکن کرنچی، منگولین چکن، سائی وو چکن۔ 
پتہ:۳؍کارلٹن کورٹ، ٹرنر روڈ، ہل روڈ، اپوزٹ ایکسس بینک، باندرہ ویسٹ، ممبئی ۴۰۰۰۵۰ 
ہوٹل کھلنےکے اوقات: صبح۱۲؍ تارات ایک بجے 
رابطہ : 096990 69618
آج ہم باندرہ ہی سے ایک ریسٹورنٹ کی تفصیل پیش کررہے ہیں جس کا نام تو خالص اردو ہے لیکن یہاں پکوان چینی، تھائی اور ایشیائی ملتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر دستیاب یہاں کے مینو میں ہم دیکھتے ہیں کہ عام چائنیز ریسٹورنٹس کی طرح یہاں بھی آغاز سوپ سے ہوتا ہے جس میں اکثر عام طور پر ملنے والے سوپ ہیں تو کچھ منفرد ڈشیز بھی اس می شامل ہیں۔ جہاں زیادہ تر سوپ ویج اور چکن میں دستیاب ہیں تو کچھ آبی حیات کے ساتھ بھی پیش کئے جاتے ہیں۔ جیسے کہ سویٹ کارن سوپ، ہاٹ این سور سوپ، منچائوسوپ، بیجنگ سوپ اور کلیئر سوپ ویج اور چکن میں ہیں تو ٹوم یم سوپ، صاحباں اسپیشل سوپ مچھلی کے ساتھ بھی پیش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تلومیئن سوپ، لیمن کوریئنڈر سوپ، ٹوم کھا سوپ اور رینبو سوپ بھی یہاں دستیاب ہیں۔ 
 اس کے بعد یہاں چائنیز کومبو میل کے تحت کومبو منچورین رائس یا نوڈل اور کومبو چلی رائس یا نوڈل کے تحت روایتی فرائڈ رائس یا نوڈل کے اوپر گریوی یعنی شوربہ ڈال کر دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد مومو اور وونٹون کے متبادل بھی موجود ہیں۔ اس کے بعد اسٹارٹر بھی یہاں کافی منفرد ہیں جن میں ویج، آبی حیات، چکن اور لیمب یعنی بھیڑ کے گوشت کا متبادل موجود ہے۔ اس میں آبی حیات کے تحت پہلا نام تھری فلیور پرانز، گولڈن فرائڈ پرانز، چلی پیپر پرانز، چنگھائی پرانز، بٹر گارلک پرانز، فیوژن پرانز، تھائی چلی گارلک فش، بلیک گارلک فش کے بعد چکن میں وسابی پیپرچکن، چکن پپریکا، ہوئسنگ فوائل چکن، بلیک گارلک چکن، شنگھائی چکن اور سائی ووچکن کے بعد بھیڑ کے گوشت میں روسٹ لیمب چلی، لیمب چلی باسل جیسے متبادل ہیں۔ اس کے بعدمین کورس میں بھی وہی ترتیب ہے کہ سب سے پہلے ویج پھر سی فوڈ یعنی آبی حیات، اور آخر میں چکن کی ڈشیز دی گئی ہیں۔ 
 آخری صفحہ پر سزلرز کے تحت ایگزوٹک ویجیٹیبل سزلر، چکن ڈریگون سزلر، چکن شنگھائی سزلر، چکن شاشلک سزلر اور دیگر متعدد متبادل ہیں۔ مشروبات میں پانی، سافٹ ڈرنک کے بعد لیمن / پیچ آئیس ٹی، لیموں پانی کے بعد جوس میں ویلنشیا اورینج جوس کے بعد کئی طرح کے ملک شیک بھی دیئے گئے ہیں۔ 

hill road Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK