Inquilab Logo

باندرہ : ہل روڈ کو ’ ہاکر فری‘ کرانے میں مقامی افراد کامیاب

Updated: April 10, 2024, 12:59 AM IST | Prajakta Kasaley | Mumbai

مکینوں نے کئی مرتبہ شکایتیں کیں۔ بالآخربی ایم سی ہاکرس کو ہٹانے کیلئے روزانہ گاڑی بھیج رہی ہے اور شام میں پولیس بھی کارروائی کررہی ہے۔

Hawkers are not visible on the Hill Road of Bandra. Due to the continuous efforts and complaints of the local people, the hawkers have been removed from the Hill Road. Photo: Nimesh Dubey
باندرہ کے ہل روڈ پر ہاکرس نظر نہیں آرہے ہیں۔ مقامی افراد کی لگاتارکوششوں اور شکایتوں کے سبب ہل روڈ سےہاکروں کوہٹادیاگیا ہے۔ تصاویر: نمیش دوے

یہاں مغربی جانب ہل روڈ کو ہاکروں سے مکمل طور پر پاک کر دیا گیا ہے۔ ایسا منظرممبئی میں  شاذو نادر ہی نظر آتا ہے۔ مقامی افراد طویل عرصے سے اس مسئلےکو حل کرنے کی کوشش کررہے تھے اور ان کی جیت آسان نہیں تھی۔اب  انہیں امید ہے کہ سڑک ہاکرس سے پاک رہے گی۔
ہل روڈ اور باندرہ کا ایک اور حصہ لنکنگ روڈ سڑکوں پر خریداری کیلئے مشہور ہیں لیکن ان جگہوں  پر ہاکروں اور گاہکوں کی زبردست بھیڑ سے ٹریفک بری طرح متاثر رہتا تھا۔ ہل روڈ کے مکینوں کو پیدل چلنے یا گاڑی چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور ہاکرس نےان کی عمارتوں کے داخلی راستے تک بند کر دیئے تھے۔ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی)، پولیس اور مقامی سیاستدانوں کے سامنے مسئلہ اٹھانے اور ہاکروں سے بحث وتکرار کے باوجود حالات بہتر نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: جہدمسلسل سے عظمیٰ شیخ نے نامساعد حالات کو شکست دی اور سب انسپکٹر کا عہدہ حاصل کیا

روہنٹن  پالش والا نامی مقامی شخص نے کہا کہ ’’جنوری سے ہل روڈ کو ہاکر فری کر دیا گیا ہے۔ ہم کافی عرصے سے ہاکروں کی مخالفت کر رہے تھے اور بی ایم سی اور پولیس میں کئی شکایتیں درج کرائی تھیں۔ اس بار پولیس نے سخت رویہ اختیار کیا اور جو نتیجہ برآمد ہوا ، اس پر یقین کرنا مشکل تھا۔‘‘ روہنٹن پولش والا نے  اپنے پڑوسی گرمیت سنگھ آنند کے ساتھ مل کر کئی برسوں سے اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔
 اگرچہ اس سے قبل بھی سڑک کو ہاکروںسے پاک کرنے کی متعدد کوششیں کی گئی تھیں لیکن اتنے ہفتوں سے یہ کبھی بھی ہاکروں سے پاک نہیں ہوئی۔ اگست۲۰۲۲ء میں بی ایم سی اور مقامی انتظامیہ کے اراکین اور سیاستدانوں نے بظاہر اس مسئلے کو حل کر لیا تھالیکن ہاکرس ہفتے کے آخر میں یہاںلوٹ آتے تھے ۔ رہائشیوں کی طرف سے   شکایات  کے بعد بی ایم سی نے ہر روز ایک اینٹی انکروچمنٹ وین کو علاقے میں بھیجنا شروع کیا۔
 یہ کارروائی بھی مکمل کامیاب ثابت نہیں ہوئی کیونکہ بی ایم سی کی گاڑی جانے کے بعد ہاکرس روزانہ شام۷؍ بجے کے قریب جمع ہوجاتے تھے۔ تاہم پولیس اب مسلسل کارروائی کر رہی ہے۔ باندرہ پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹر سنجے مراٹھے نے اس بارے میں کہا کہ ’’مسلسل نگرانی کی بدولت ہم سڑک کو ہاکروں سے پاک کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پچھلے ۴؍ مہینوں سے صرف چند ہاکرس ہی نظر آئے جن کے پاس بی ایم سی کا لائسنس ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK