Inquilab Logo

یونی کلو : جہاں ٹیکنالوجی سے لیس جاپانی کپڑے ملتے ہیں

Updated: May 14, 2024, 9:52 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai

ممبئی میں اس کے۳؍اسٹورہیں، پہلا اور سب سے بڑاکرلاکے فنکس مارکیٹ سٹی اور دوسرا گوریگائوں کے اوبرائے مال میں ہے،آن لائن بھی دستیاب۔

The t-shirt is also breathable and protects against UV rays. Photo: INN
ٹی شرٹ ہوادار بھی ہےاور یووی سے بھی بچاتا ہے۔ تصویر : آئی این این

جاپان ایک ایسا چھوٹاسا ملک ہے جس کی ہر چیز منفرد اور اعلیٰ معیار کی قرار دی جاتی ہے۔ جاپان کی اخلاقیات تو پوری دنیا میں مشہور ہے اس کے علاوہ وہاں کے پکوان بھی کافی شہرت حاصل کررہے ہیں۔ پکوان کے علاوہ جاپان کے کپڑے بھی مختلف ممالک میں پسند کئے جاتے ہیں۔ جاپان کے کئی بڑے برانڈ ہیں جو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ایسا ہی ایک برانڈ یونی کلوہے جو ہندوستان میں بھی شناخت حاصل کرچکا ہے۔ 
ہندوستان میں موجودگی
 شمالی ہندوستان یعنی دہلی این سی آر میں ہی اس کے ۷؍اسٹور موجود ہیں جبکہ لکھنؤ اور چندی گڑھ میں بھی اس کے اسٹور کھل چکے ہیں۔ اس طرح ملک بھر میں اس کے ۱۳؍اسٹور موجود ہیں۔ اتنا ہی نہیں ممبئی میں بھی اس کے ۳؍اسٹور موجود ہیں۔ کرلا کے فینکس مارکیٹ سٹی میں اس کا پہلا اور سب سے بڑا اسٹور ۲۰۱۹ء میں ہی کھول دیاگیا تھا۔ یہ اسٹور اتنا بڑا ہےکہ دو منزلے تک پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ دوسرا اسٹور گوریگائوں کے اوبیرائے مال میں موجودہے۔ اس کے علاوہ تیسرا اسٹور مرین لائنز پر واقع فیشن اسٹریٹ میں مہاتما گاندھی روڈ پر بامبے جمخانہ کے گیٹ کے سامنے موجود ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ اس کے کپڑے اپنے گھر پر بیٹھ کر خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی ویب سائٹ(uniqlo.com/in/en/) پر جاکر، اس کے ہر طرح کے کپڑےدیکھ اور خریدسکتےہیں جبکہ اس اسٹور کاموبائل ایپ بھی موجود ہے جس کی مدد سے آپ آسانی سے کپڑے خرید سکتے ہیں۔ 
اہم خصوصیت
 اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ جاپان کے کپڑے کی ایسی کیا خصوصیت ہے جبکہ کپڑے تو کپڑےہی ہوتے ہیں چاہے کسی بھی ملک کے ہوں، لیکن جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ جاپان کی ہر چیز بہت ہی سوچ سمجھ کر اور ٹیکنالوجی سے لیس ہوکر بنائی جاتی ہے وہی حال یہاں کے کپڑوں کا بھی ہے۔ جاپان کے کپڑوں میں ایک خصوصی تکنیک استعمال کی جاتی ہے۔ جب ہم اس اسٹور کے کپڑوں کا جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں ایک چیز خصوصیت اور اہمیت کے ساتھ نظر آتی ہے وہ ہے یہاں کے یو وی پروٹیکٹیڈ کپڑے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں اس تکنیک سے کپڑے بنائے جاتے ہیں جو آپ کو سورج سے نکلنے والی الٹراوائلٹ شعاعوں سےہونے والے نقصان سے بچاتی ہیں۔ اس طرح آپ الٹراوائلٹ سےممکنہ طور پرہونے والے اسکن کینسر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہاں کے کپڑوں کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہوا کو آپ کے جسم تک پہنچنے سے نہیں روکتے یعنی یہاں دستیاب کپڑوں کو اس تکنیک سے بنایا جاتا ہے کہ آپ کو گرمی کا احساس نہ ہو اور ہوا آپ کے جسم تک پہنچتی رہے۔ 
کپڑوں کی اقسام
 جب ہم یونی کلو کی ویب سائٹ کا جائزہ لیتے ہیں تو ہم پاتے ہیں کہ یہاں پر ۴؍قسم کے افراد کیلئے کپڑے دستیاب ہیں۔ پہلے خواتین، مرد، بچے اور نومولودبچوں تک کیلئے یہاں علاحدہ سیکشن بنایا گیا ہے جس میں صفر سے ایک سال تک کے بچوں کےلئے کپڑے دستیاب ہیں۔ دوسری بات یہاں دستیاب کپڑوں نظریہ ہی مختلف ہے۔ خواتین کے سیکشن میں جائیں توآپ کو سب سے پہلے آئوٹر ویئر کا متبادل نظر آئے گا یعنی باہر پہننے کے کپڑے۔ اس میں ہوڈی، جیکٹ اور بلیزر، میراکل ایئر جیکٹ یعنی جادوئی ہوادار جیکٹ کے علاوہ الٹرا لائٹ ڈائون ایڈ پف ٹیک کا متبادل ہے جس میں آپ کو انتہائی ہلکے اور اندر سے پھولے ہوئے کپڑے ملیں گے۔ اس کے بعد ٹاپس میں شرٹ اینڈ بلائوز، ٹی شرٹ، سویٹ، سویٹر اینڈ کارڈیگن، یو ٹی(گرافک ٹی شرٹ)جس کے تحت آپ کوایسے ٹی شرٹ ملیں گے جس پرگرافک چھپی ہوگی۔ اس کے علاوہ زیادہ ترآپ کو یہاں زیادہ تر سادے کپڑے ملیں گے۔ اس کے بعد آپ کویو وی پروٹیکشن والے کپڑے ملیں گے۔ اس کے علاوہ باٹم کے تحت کئی قسم کے کپڑے ملیں گے۔ ایسے ہی انر ویئر، لانج ویئر، اسپورٹس ویئرکے سیکشن نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ ایکسیسریز کے تحت بیگ، موزے، بیلٹ، دھوپ کے چشمے، ہیٹ اینڈ کیپ اور دیگر چیزیں ملتی ہے۔ مردوں اور بچوں میں بھی تقریباً اسی طرح کے سیکشن ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK