ممبئی اور آس پاس میں پھیلے ۲۰؍اسٹورزسے آپ جدید فیشن ٹرینڈس کی بنیاد پرعمدہ ملبوسات اور دیگر چیزیں کم قیمت میں خرید سکتے ہیں۔
EPAPER
Updated: May 07, 2024, 10:56 AM IST | Mohammed Habib | Mumbai
ممبئی اور آس پاس میں پھیلے ۲۰؍اسٹورزسے آپ جدید فیشن ٹرینڈس کی بنیاد پرعمدہ ملبوسات اور دیگر چیزیں کم قیمت میں خرید سکتے ہیں۔
تھانے ریلوے اسٹیشن سےباہر نکلتے ہی آپ کو چند چھوٹی دکانی نظر آئیں گی اور ایک پرانا مارکیٹ دکھائی دے گا، اس کے بعد آپ تلائو پالی پہنچ جائیں گے۔ اس جھیل کے ٹھیک سامنے ایک ایسی عمارت ہے جو شاپنگ کرنے والوں کے درمیان کافی مقبول ہے۔ یہ فیشن اور لائف اسٹائل برانڈ کےایک بڑے سے اسٹور کی متعدد شاخوں میں سے ایک شاخ ہے۔ اس برانڈ کا نام ’زوڈیو‘ ہے۔
یہ ٹاٹا ٹرینٹ کے ذریعہ بنایا گیا فیشن اور لائف اسٹائل برانڈز کااہم مرکز ہے اور یہاں کے کپڑے ہمیشہ ٹرینڈ پر رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی یہ سستے اور بلاشبہ عمدہ کوالیٹی کے ہوتے ہیں۔ سننے میں تو یہ بھی آیا ہے کہ یہاں ملنے والی رینج ہمیشہ اپ ٹو ڈیٹ رہتی ہے یعنی یہاں ہمیشہ نئے نئے ڈیزائن اور طرز کے کپڑے آتے رہتے ہیں۔ آپ کو یہاں ہمیشہ نئے سے نئے ڈیزائن کے کلیکشن دیکھنے کو ملیں گے۔ یہاں شاپنگ کیلئے جانا اس لئے بھی پسند کیا جاتا ہے کہ یہاں آپ پورے خاندان کیلئے کپڑے خرید سکتے ہیں۔ دوسری اہم بات یہ کہ یہاں آپ کو بنیادی طرز کے ساتھ پارٹی میں پہننے لائق اور سیر و تفریح کیلئے جاتے وقت پہننے لائق کپڑے بھی مل جائیں گے۔ یہاں کے کپڑے معیاری، آرامدہ اور سستے ہوتے ہیں تا کہ آپ سال بھر کے کپڑوں کی خریداری کم قیمت میں کرسکیں۔
دیگر اسٹور
تھانے کا یہ اسٹور ان کا واحد اسٹور نہیں ہے بلکہ ملک بھر میں اس کے ۵۴۹؍اسٹور موجود ہیں اورمہاراشٹر میں ۸۶؍ جبکہ صرف ممبئی میں اس کے ۱۹؍اسٹور موجود ہیں۔ ان میں ایک اسٹور گوریگائوں ایسٹ کے برجواسی ایکسلینشیا، اندھیری لنک روڈ پر کرسٹل پلازہ، کرلا کے فینکس مارکیٹ سٹی، ملاڈ کے کانچ پاڑہ، گھاٹکوپر کے آر سٹی مال، بھانڈوپ کے سبھاش نگر روڈ، چاندیولی کے سومیر لائف، نالا سوپارہ کے تانیہ ہوریزون، ویرار میں یازو پارک کے سامنے، ڈومبیولی میں کلیان شیل پھاٹا روڈ، نالاسوپارہ کے کیپٹل مال، بوریولی کے یوٹوپیا مال، کلیان کے نیتی ولی، وسئی کے سی ایف سی بلڈنگ، بھائندر کے گولڈن نیسٹ روڈ پر، ویرار میں گولڈ کریسٹ، میرا روڈ کے اسمتا سوپر مارکیٹ، میرا بھائندر کے کلسٹر ۲؍ اور بوئسر کے دوشی اسوسی ایٹ میں اس کے اسٹور موجود ہیں۔
زوڈیو کیوں ؟
ہندوستان میں فیشن انڈسٹری پر پہلے زارا اور ایچ اینڈ ایم جیسے انٹرنیشنل برانڈس کا قبضہ تھا جسےختم کرنے کیلئے ٹاٹا گروپ کے ذریعہ ۲۰۱۶ء میں اس اندرون ملک قائم کئے گئے برانڈ کو پیش کیاجہاں آپ ویسے ہی اعلیٰ کوالیٹی کے کپڑے عوام اپنی جیب پر زیادہ بوجھ ڈالے بغیر خرید سکتے ہیں۔
اپنے دیگر انٹرنیشنل متبادلات کے مقابلے زوڈیو جو کہ ٹاٹا گروپ کا حصہ ہے نے اپنا سفر زیادہ شور شرابے اوراشتہارات کے بغیر شروع کیا۔ اس کے بجائے اس نے دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں ایسی جگہوں پر اسٹور شروع کئے جہاں وہ براہ راست نوجوانوں کی نظر میں آئیں جوبدلتے فیشن ٹرینڈس کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن زیادہ پیسہ بھی خرچ نہیں کرسکتے۔
آن لائن بھی دیکھا جاسکتا ہے www.zudio.com/
اس کے اسٹورز پر ملنے والے سامان کی ایک جھلک آپ انٹرنیٹ پر موجود ان کی ویب سائٹ اور انسٹاگرام ہینڈل پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں کئی قسم کاسامان انتہائی کم قیمت میں خریدا جاسکتا ہےجیسے کہ بیوٹی پروڈکس کے تحت آپ لپ اسٹک محض ۹۹؍روپے، کاجل ۷۹؍ روپے میں خرید سکتے ہیں۔ اس کے نیچے خواتین کے کپڑوں کے تعلق سے بتایا گیا ہے، جس میں آپ مختلف قسم کے ٹاپ، ڈریس اور دیگر کپڑے خرید سکتے ہیں۔ مردوں کیلئے بھی یہاں ٹی شرٹ، شرٹ، ٹرائوزر اور ٹریک وغیرہ خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ روایتی طرز کے کپڑوں کیلئے ایک علاحدہ سیکشن دیا گیا ہے، اس کے بعد بچوں کے کپڑوں کے تعلق سے بتایا گیا اورپھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپ یہاں جدید طرز کے جوتے چپل بھی یہاں مناسب دام میں خرید سکتے ہیں۔