Inquilab Logo

 اختراع :دنیا کی پہلی اُڑن کار ’پال و ی لبرٹی‘  اگلےسال لانچ کی جائے گی

Updated: June 26, 2021, 6:26 PM IST

دنیا بھر میں کئی آٹومیکرس فلائنگ کار یعنی اُڑن کار کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔اس سلسلے میں ایک اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ ہی ماہ میں ’پال -وی لبرٹی‘ نامی اڑن کار لانچ ہوگی ۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

 دنیا بھر میں کئی آٹومیکرس فلائنگ کار یعنی اُڑن کار کے منصوبے پر کام کررہے ہیں۔اس سلسلے میں ایک اچھی خبر یہ ہے کہ کچھ ہی ماہ میں ’پال -وی لبرٹی‘ نامی اڑن کار لانچ ہوگی ۔ اسے پال وی نامی کمپنی نے بنایا ہے۔ یہ دنیا کی پہلی اڑن کار ہوگی جس کا پروڈکشن ۲۰۲۲ء سے شروع کردیا جائے گا۔ ’پال وی لبرٹی‘ کویوروپ میں سڑکوں پر استعمال کی حکومتی اجازت بھی حاصل ہوچکی ہے۔ اس اڑن کار کا ٹرائل یورپ کے متعدد مقامات پرکیا جاچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پال وی لبرٹی کا پہلا پروٹو ٹائپ ماڈل ۲۰۱۲ء میں متعارف کرایا گیا تھا۔ جس کے بعد سے لگاتار اس کے ڈیولپمنٹ اور ٹیسٹنگ پر کام جاری تھا۔ اس اڑن کار کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ محض ۲؍منٹ میں دوڑتے دوڑتے ایئر کرافٹ میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ اس  میں دہرے انجن کا استعمال کیا گیا ہے اوراس میں ہیلی کاپٹر کی طرز پراوپر کی جانب  پنکھا دیا گیا ہے لیکن یہ د و پروں والا پنکھا ہے۔ جبکہ پیچھے کی جانب ایک چھوٹا پنکھا موجود ہے۔   اس اڑن کار میں ایک وقت میں دو افراد سواری کرسکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس اڑن کی زیادہ سےزیادہ رفتار ۱۶۰؍کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔ یہ محض ۹؍سیکنڈ میں صفر سے ۱۰۰؍کلومیٹر کی رفتار پکڑلیتی ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ  ایک بار میں یہ اڑن کار ۱۳۱۵؍ کلومیٹر تک کے فاصلے تک  پرواز کرسکتی ہے۔ فلائنگ موڈ میں اس کی رفتار ۱۸۰؍کلومیٹرفی گھنٹہ  ہے۔  چونکہ یہ فلائنگ کار ہے اسلئے اسے اڑانے کے لئے پائلٹ لائسنس لازمی ہوگا۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK