Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیندریہ ودیالیہ میں ٹیچرآفیس اورنان ٹیچنگ اسٹاف کی ملازمتوں کیلئےاہل امیدواروں سےدرخواستیں طلب

Updated: December 07, 2022, 9:57 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

ملازمین بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری، اسسٹنٹ کمشنر، پرنسپل،وائس پرنسپل، پوسٹ گریجویٹ ٹیچر، ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر، لائبریرین، پرائمری ٹیچرس و دیگر اہم اسٹاف کی بھرتی۔۱۳۴۰۴؍اسامیاں پُر کی جا رہی ہیں

Eligible candidates for Teacher Office and Non-Teaching Staff Jobs in Kendriya Vidyalaya; Photo: INN
کیندریہ ودیالیہ میں ٹیچرآفیس اورنان ٹیچنگ اسٹاف کی ملازمتوں کیلئےاہل امیدواروں; تصویر :آئی این این

کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن(KVS)مرکزی وزارت تعلیم کا خود مختار ادارہ ہے۔ اسے عام طور پرKVS کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کا صدر دفتر دہلی میں ہے جبکہ آگرہ،احمد آباد، جبل پور، جے پور، جموں، کولکاتا، لکھنؤ، ممبئی، پٹنہ، رائے پور، رانچی، سلیجر، تنسوکیا اور وارانسی شہروں میں اس کے ریجنل دفتر ہیں ۔ اس طرح کل ۲۵؍ ریجنل دفاتر کے تحت ۱۲۵۲؍کیندرودیالیہ چلائے جا رہے ہیں جبکہ تین اسکول ملک کے باہر بھی ہیں علاوہ کے وی ایس   کے ۵؍ ژونل انسٹی ٹیوٹ برائے ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ قائم کئے گئے ہیں۔ یہ تمام ادارے بارہویں جماعت تک لڑکے اور لڑکیوں کو تعلیم فراہم کررہے ہیں۔ یہ ادارے معیاری تعلیم کے لئے بہت مشہور ہیں۔ یہ ادارے طلبہ کی تعلیم و تربیت او رہمہ جہت ڈیولپمنٹ کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔
  اس وقت KVS نے ہندوستانی شہریوں سے اسسٹنٹ کمشنر ، پرنسپل، پوسٹ گریجویٹ ٹیچر، لائبریرین، پی آرٹی(میوزک) فائنانس آفیسر، اسسٹنٹ انجینئر(سول)، اسسٹنٹ سیکشن آفیسر، سینئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ، جونیئر سیکریٹریٹ  اسسٹنٹ، اسٹینوگرافر گریڈII اور ہندی مترجم کی کل ۱۳۴۰۴ ؍اسامیوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ اسامیوں کی تفصیلات و تعداد اور دیگر شرائط و ضوابط درج ذیل کالموں میں دی جا رہی ہیں۔ ہم ہمارے کوالیفائیڈ ٹیچرس، پرنسپل، لائبریرین، انجینئرس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان بہترین تنخواہ اور سہولتوں والی باوقار سرکاری ملازمتوں کیلئے سنجیدگی سے کوشش کریں۔آخری تاریخ سے قبل درخواستیں دیں اور بھرتی کے طریقۂ کار کے مطابق کمپیوٹر ٹیسٹ میں شامل ہوں۔
 موقع کیا ہے؟
 حکومت ہند کی وزارت تعلیم کے تحت کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن (کے وی ایس)  میں ۱۳۴۰۴؍ اسامیوں کی بھرتی۔
 ملازمت کہاں کرنی ہے؟
  ملک کے ان حصوں میں جہاں جہاں کے وی ایس کے  اسکول اور دفاتر موجود ہیں۔
 اسامی کا نام ،تعداد اور ضروری تعلیمی لیاقت
 پرائمری ٹیچر:۶۴۱۴؍اسامیاں:
درکار تعلیمی لیاقت:  امیدوار بارہویں کامیاب ہوں اور کسی بھی منظور شدہ بورڈ سے ڈی ایڈ،بی ایڈ کامیاب ہوں۔
اسسٹنٹ کمشنر : ۵۲؍اسامیاں۔: 
درکار تعلیمی لیاقت:امیدوار پوسٹ گریجویٹ ہوں، ساتھ پی ساتھ بی ایڈ کامیاب ہوں او رکام کا تجربہ رکھتے ہوں۔
پرنسپل:۲۳۹؍اسامیاں۔:
درکار تعلیمی لیاقت:ان اسامیوں کے لئے امیدوار پوسٹ گریجویٹ ہوں اور بی ایڈ کامیاب اور کام کا تجربہ رکھتے ہوں۔
وائس پرنسپل:۲۰۳ ؍اسامیاں۔:
درکار تعلیمی لیاقت:ان اسامیوں کے لئے امیدوار کے پاس ماسٹرس ڈگری ہو ساتھ ہی بی ایڈ کامیاب ہوں اور کام کا تجربہ رکھتے ہوں۔
پوسٹ گریجویٹ ٹیچر:۱۴۰۹؍اسامیاں۔ :
درکار تعلیمی لیاقت:امیدوار پوسٹ گریجویٹ ہوں اور بی ایڈ کامیاب ہوں اور ضروری تجربہ رکھتے ہوں۔
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر:۳۱۷۶؍اسامیاں۔: 
درکار تعلیمی لیاقت:امیدوار گریجویٹ ہوں اور بی ایڈ کامیاب کرچکے ہوں۔
لائبریرین:۳۵۵؍اسامیاں۔:
درکار تعلیمی لیاقت:امیدوار لائبریرین ڈگری؍ ڈپلوما کامیاب ہوں۔
میوزک ٹیچر:۳۰۳؍اسامیاں۔: 
درکار تعلیمی لیاقت:امیدوار بارہویں کے ساتھ ڈی ایڈ میوزک کامیاب ہوں۔
اسسٹنٹ انجینئر (سول)۲؍اسامیاں۔:
درکار تعلیمی لیاقت: امیدوار سول انجینئرنگ میں بی ای؍ بی ٹیک کامیاب ہوں۔
اسسٹنٹ سیکشن آفیسر:۱۵۶؍اسامیاں۔: 
درکار تعلیمی لیاقت:امیدوارکسی بھی فیکلٹی سے گریجویشن کامیاب ہوں۔
فائنانس آفیسر:۶؍اسامیاں:
درکار تعلیمی لیاقت: بی کام، ایم کام، سی اے، یا ایم بی اے کامیاب امیدوار درخواست کے اہل۔
ہندی مترجم: ۱۱؍اسامیاں۔ :
درکار تعلیمی لیاقت:ہندی؍ انگریزی میں پوسٹ گریجویشن کامیاب  درخواست دےسکتے ہیں۔
سینئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ: ۳۲۲؍ اسامیاں:
درکار تعلیمی لیاقت: ان اسامیوں کے لئے گریجویٹس درخواست دےسکتے ہیں۔
 جونیئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ: ۷۰۲؍اسامیاں۔:
درکار تعلیمی لیاقت: بارہویں کامیاب امیدوار جو ٹائپنگ جانتے ہوں وہ درخواست دےسکتے ہیں۔
اسٹینوگرافر:۱۵۴؍اسامیاں۔:
درکار تعلیمی لیاقت: بارہویں کامیاب امیدوار جو اسٹینو گرافی ؍ شارٹ ہینڈ جانتے ہوں وہ درخواست دےسکتے ہیں۔
اہم نوٹ: پوسٹ گریجویٹ ٹیچرس، ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس کیلئے کم از کم فیصد اور مضامین وائز تفصیلات نوٹیفکیشن میں دی گئی ہیں۔ درخواست دینے کے متمنی امیدوار آن لائن درخواست فارم پُر کرنے سے قبل ۲۲؍صفحہ کے نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں۔
عمر کی حد
 ایک تا ۱۵؍کے لئےعمر کی اوپری حد ۲۷؍سال تا ۵۰؍سال تک ہے۔
تنخواہ کا اسکیل
 اسسٹنٹ کمشنر اور پرنسپل کے لئے لیول ۱۲؍ پر۷۸۸۰۰۔۲۰۹۲۰۰؍روپے ماہانہ
وائس پرنسپل کیلئے لیول ۱۰؍ پر ۵۶۰۰۰۔ ۱۷۷۵۰۰؍روپے  ماہانہ
پوسٹ گریجویٹ ٹیچر کیلئے  لیول۸؍ پر ۴۷۶۰۰۔۱۵۱۱۰۰؍ روپے ماہانہ۔
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر کیلئے لیول ۷ ؍ پر۴۴۹۰۰۔۱۴۲۴۰۰؍ روپے ماہانہ۔
پرائمری ٹیچر کیلئے لیول۶؍ پر ۳۵۴۰۰۔۱۱۲۴۰۰؍روپے  ماہانہ۔ دیگرتمام اسامیاں لیول ۶،۷ اور ۴ پر ہوں گی۔ ان کا اسکیل نوٹیفکیشن میں درج ہے۔
ای ڈبلیو ایس میں کون شمار ہوگا؟
 فیملی کی سالانہ آمدنی ۸؍لاکھ سے کم ہو۔
 ۵ ایکڑ سے زیادہ ایگریکلچرل لینڈ(زمین) نہ ہو۔۱۰۰۰ اسکوائرفٹ سے زیادہ کا فلیٹ نہ ہو۔n میونسپل حلقہ(شہر )میں ۱۰۰؍اسکوائر یارڈ سے زیادہ کا رہائشی پلاٹ نہ ہو۔  غیر میونسپل حلقوں میں ۲۰۰؍اسکوائر یارڈ سے زیادہ کا رہائشی پلاٹ نہ ہو۔
بھرتی کا طریقۂ کار
 بھرتی کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ، اسکل ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیادپر ہوگی۔تمام امیدواروں کو کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ میں شامل ہونا ہے۔ ٹیسٹ کی تاریخ کااعلان بہت جلد کیا جائےگاجس کی اطلاع امیدواروں کو دی جائےگی۔ امیدواروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ گاہے بگاہے ویب سائٹ کامطالعہ کرتے رہیں۔ ملک کے ۱۰۰ سے زائد شہروں میں کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ منعقد ہوںگے۔
مہاراشٹر میں امتحانی مراکز
 احمد نگر,اکولہ,امراوتی,اورنگ آباد, چندرپور, دھولیہ , ممبئی ,ناگپور,ناندیڑ , ناسک, پونے,شولا پور,وردھا۔
اسکل ٹیسٹ
 ٹائپسٹ اور اسٹینوگرافر کیلئے اسکل ٹیسٹ ہوگا بقیہ تمام اسامیوں کے لئے انٹرویوہوںگے۔
انٹرویو
  میرٹ کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کئے ہوئے امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا جائےگااور کمپیوٹر بیسٹ ٹیسٹ اور انٹرویو کی کارکردگی کی بنیادپر میرٹ لسٹ مرتب کی جائےگی۔
امتحانی فیس
 برائے اسسٹنٹ کمشنر، برائے پرنسپل؍ وائس پرنسپل:۲۳۰۰؍روپے:
 فائنانس آفیسر/اسسٹنٹ انجینئر/پوسٹ گریجویٹ ٹیچر/ ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر/ لائبریرین/ میوزک ٹیچر/سیکشن آفیسر/ہندی مترجم کیلئے ۱۵۰۰؍روپے ۔ (۳)سینئر سکریٹریٹ اسسٹنٹ؍ اسٹینو گرافرII اور جونیئر سیکریٹریٹ اسسٹنٹ کیلئے۱۲۰۰؍روپے۔
درخواست کیسے دیں؟
 درخواست آن لائن طریقے سے ہی دینی ہے۔
امیدوار کے وی ایس کی ویب سائٹ پر جائیں:
www.kvsangathan.nic.in۔
امیدوار کے پاس اپنا ای میل آئی ڈی اور موبائل نمبر ہونا لازمی ہے۔
ایس ٹی ایس سی ، معذور اور ایکس سروس مین کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔
آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔ درخواست فارم فوراً پُر کریں۔ آخری تاریخ کا انتظار نہ کریں۔
درخواست فارم پُر کرنے کے بعد دوبارہ چیک کریں اورمحفوظ رکھیں۔
کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان KVS کی ویب سائٹ پر کیا جائےگا۔
 آن لائن درخواست کی آخری تاریخ ۲۶؍دسمبر ۲۰۲۲ءہے۔ 

درخواست دینے کے متمنی امیدوار اگر نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنا چاہتے ہوں تو وہ کالم نگار کو 7738706130پرKVS لکھ کر واٹس ایپ کریں۔ چند گھنٹوں میں آپ کو مکمل نوٹیفکیشن کی کاپی وہاٹس ایپ کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK