اگر آپ بھی دو پہیہ موٹر سائیکل کے مالک ہیں اور اپنی موٹر سائیکل سے ہی روزانہ کام/دکان پاپھر کالج آتے جاتے ہیں تو آپ کو بائیک میں اے بی ایس سسٹم کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔
EPAPER
Updated: December 05, 2022, 11:19 AM IST | Sajan Chauhan | Mumbai
اگر آپ بھی دو پہیہ موٹر سائیکل کے مالک ہیں اور اپنی موٹر سائیکل سے ہی روزانہ کام/دکان پاپھر کالج آتے جاتے ہیں تو آپ کو بائیک میں اے بی ایس سسٹم کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔
اگر آپ بھی دو پہیہ موٹر سائیکل کے مالک ہیں اور اپنی موٹر سائیکل سے ہی روزانہ کام/دکان پاپھر کالج آتے جاتے ہیں تو آپ کو بائیک میں اے بی ایس سسٹم کے بارے میں جاننا ضروری ہے ۔ تاکہ آپ اس کی اہمیت اور ضرورت کو سمجھ سکیں۔ نوجوان بائیک سے رائیڈنگ کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ آج کل بائیکس بھی ایڈوانسڈ ہوگئی ہیں۔ اب موٹرسائیکلوں میں کئی طرح کے جدید فیچرس آگئے ہیں جو موٹر سائیکل سوار کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ان ہی میں اے بی ایس کا بھی شمارہوتا ہے۔
اے بی ایس سسٹم کیا ہوتا ہے؟: بائیک میں اینٹی لاک بریکنگ (اے بی ایس) سسٹم کافی اہم کردار نبھاتا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ کی بائیک پھسلنے سے رک جاتی ہے ۔ بائیک کتنی بھی تیزرفتار ہو ، اچانک بریک لگانے کی صورت میں پھسل جاتی ہے۔ بائیک میں اگر یہ فیچر ہوتو ایسی صورت میں یہ پہئے کو لاک ہونے سے روکتا ہے۔
کیسے کام کرتا ہے؟: اے بی ایس میں ۳؍ حصے ہوتے ہیں۔ ای سی یو کِٹ، بریک اور وہیل اسپیڈ سینسر ۔ تینوں بائیک کے پچھلے پہیے میں نصب ہوتے ہیں۔ اسپیڈ، سینسر پہیے کے لاک اَپ کی نگرانی کرتے ہیں اور الیکٹرانک کنٹرول یونٹ کے ساتھ جڑت ہوتے ہیں۔ وہیں الیکٹرانک کنٹرول یونٹ بریک لگانے پر پہیے کو ایک محدود دوری تک ’رول‘ ہونے نہیں دیتے اور وقفے وقفے سے بریک کو لگاتے رہتے ہیں ۔اس کے سبب بائیک کے پھسلنے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں۔
پہلے بائیک ڈرم بریک کے ساتھ آتی تھی۔ حالانکہ آج بھی کئی بائیکس میں ڈرم بریک دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ فیچر عام بائیک میں کافی کارگر ہے۔ وہیں اسپورٹس بائیک میں ڈرم بریک زیادہ کام کا نہیں ہے۔ جب بھی رائیڈر بریک لگاتا ہے تو یہ بریک شُو ڈرم کے رابطے میں آتا ہے ۔ اس سے بائیک اچانک رک جاتی ہے۔ ایسے میں بائیک کے پھسلنے کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے ۔ ا سلئے بائیک کے پھسلنے کے خطرے کو کم کرنے کے لئے اے بی ایس سسٹم کا استعمال کیا جاسکتا ہے ۔