Inquilab Logo

عظیم پریم جی یونیورسٹی میں بہترین کورسیز کیساتھ تعلیمی وظائف کی سہولت

Updated: February 02, 2023, 1:12 PM IST | Aamir Ansari | MUMBAI

بنگلور میں واقع اس یونیورسٹی کے تمام کورسیز میں داخلے کے لئے انٹرنس امتحانمنعقد کیا جاتا ہے،اس میں کامیاب امیدواروں کو پرسنل انٹر ویوکے لئے طلب کیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر داخلہ ممکن ہوگا ۔ مخصوص کورسیز کے اہلیت کا بہت زیادہ مسئلہ نہیں ہے ۔ تعلیمی سال ۲۰۲۳ء کیلئے یونیورسٹی میں داخلے کیلئے درخواست فارم پُرکئے جارہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر:آئی این این

بنگلورو میں واقع عظیم پریم جی یونیورسٹی کوعظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے   ۲۰۱۰  میں قائم کیا تھا۔تعلیمی سال ۲۰۱۱ء میں ڈگری پروگرام شروع کیا گیا۔ اس یونیورسٹی کا خاص مقصد تدریسی شعبےکے پروگراموں کو چلانا اور ملک   میں سماجی شعبے میں تحقیق اور ایک مثالی اعلیٰ تعلیمی ادارہ بننا  ہے۔نیز یونیورسٹی اورعلاقائی ادارےکے ذریعے پالیسی، تحقیق اور تعلیم جاری رکھنے میں تعاون کرنااور ایک منظم  تنظیم کے طور پر کام کرنا، تاکہ ہندوستان میں اسکولی تعلیم کے عمل میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکے۔عظیم پریم جی فاؤنڈیشن  کے ذریعے بھوپال میں دوسری عظیم پریم جی یونیورسٹی  دسمبر ۲۰۲۲ء سےشروع کی گئی ہے۔ ہندوستان کے شمال مشرقی(نارتھ ایسٹ) اور مشرقی علاقوں (ایسٹرن  ریجن) میں ۲؍ مزید یونیورسٹیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
 یونیورسٹیاں ایجوکیشن اور ہومن ڈیولپمنٹ کے دیگر شعبوں پربہت زیادہ توجہ کررہی ہے، جیسے ذریعہ معاش، صحت عامہ، اور پائیداریت (sustainability)۔بارہویں کے بعد انڈر گریجویٹ سطح پر کچھ انوکھے کورسیز شروع کیے ہیں جن میں  میں فزیکل اور بائیولوجیکل سائنسز، ہیومینٹیز اور سوشل سائنسز، انسانی ترقی کےدیگر شعبوں کے ساتھ مربوط ہیں۔
 یونیورسٹی مکمل طور پر خدمت خلق (Philantrophic Nature)کے تحت چلائی جارہی ہے، یونیورسٹی کے۹۰؍فیصد اخراجات عظیم پریم جی  فاؤنڈیشن برداشت کرتی ہے۔ طویل مدتی میں بھی فاؤنڈیشن انڈومنٹ کو یونیورسٹی کے مجموعی اخراجات کے۸۰ فیصد کی حمایت کیلئے  ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں صرف  ۲۰ فیصدپروگرام فیس اور دیگر آمدنی سے آتا ہے۔
انڈرگریجویٹ لیول کورسیز
 بی اے اکنامکس , بی اے انگریزی 
بی اےتاریخ  , بی اے فلاسفی
بی اے سوشل سائنس  
بی ایس سی بایو ٹیکنالوجی  
بی ایس سیکیمسٹری
بی ایس سی  ماحولیاتی سائنس اور سسٹینابلٹی
بی ایس سی میتھس , بی ایس سی فزکس 
سائنس اورایجوکیشن ۔ دوہری ڈگری کورس ۔
پوسٹ گریجویشن  لیول کورسیز
 ایم اے ان ایجوکیشن
 ایل ایل ایم ان لا اینڈ ڈیولپمنٹ
ایم اے ان ڈیولپمنٹ
ایم اے ان اکانامکس 
ایم اے ان پبلک ہیلتھ
 داخلے کا طریقہ
 تمام کورسیز میں داخلے کے لئے  یونیورسٹی کی جانب سے انٹرنس امتحان لئے جاتے ہیں اور پرسنل انٹر ویوکی بنیاد پر داخلہ ممکن ہوگا ۔ مخصوص  کورسیز کے اہلیت کا بہت زیادہ مسئلہ نہیں  ہے ۔ تعلیمی سال ۲۰۲۳ء کیلئے  یونیورسٹی میں داخلے کیلئے  درخواست فارم پُرکئے  جارہے ہیں۔ آپ درخواست فارم میں ایک سے زیادہ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست کی ۔فیس ۵۰۰؍ روپے  ہی ہوگی  چاہے آپ ایک یا زیادہ پروگراموں کیلئے درخواست دیں۔ ایک سے زیادہ کورس میں درخواست گزار امیدواروں میں  ترجیح کیلئے امیدواری کا تبھی جائزہ لیا جائے گا جب کورسیز میں نشستیں دستیاب ہوں۔
فیس اور مالی امداد
 یونیورسٹی میں کسی بھی کورس میں داخلہ کیلئے اہل ہونے کے بعد  مالی مجبوریوں کی وجہ سے کسی کو داخلے سے انکار نہیں کیا جاتا ہے۔ اسلئے  ٹیوشن فیس اور ہاسٹل کے اخراجات کیلئے وظائف کا نظم ہے۔ 
یوجی سی سے منظور شدہ  یونیورسٹی :  عظیم پریم جی یونیورسٹی کے تمام پروگرام کیلئے جو ڈگریاں اور کورسیز موجود ہیں  و ہ تمام  سیکشن ۲۲؍ کے تحت یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ذریعے تسلیم شدہ ہیں۔
یونیورسٹی کا کیمپس سلیکشن ـ:اس یونیورسٹی کی خاص بات ہے اس کی پلیسمنٹ اور جاب مارکیٹ۔ چونکہ تمام کورسیز بہت زیادہ تحقیق کے بعد ڈیزائن کئے  گئے  ہیں جس میں موجود ہ دور کے تقاضوں اور چیلنجز کو سامنے رکھا گیا ہے اسلئے اس یونیورسٹی کے فارغین کی کافی مانگ ہے۔ ساتھ ہی اس یونیورسٹی کے المنائی بہت زیادہ فعال ہیں نیز یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرس بہت زیادہ  ریسورسیز والے ہوتے ہیں انڈسٹری سے کافی اچھی بانڈ بنی ہے۔ جس سے ملازمت کے لئے  کافی آسانی ہوتی ہے۔
انٹرنس ٹیسٹ کی تیاری 
 کثیر متبادل جوابات والے سوالات ( ایم سی کیو) کی مشق کریں۔یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردہ سیمپل سوالیہ پرچوں کی مشق کریں۔ 
دسویں کے لیول کا میتھس کےبنیادی تصورات کو دیکھ لیں۔ انگریزی کامپری ہینشن،پڑھنے کے فہم کی مشق کرلیں۔ مضمون لکھنے کی مشق کریں۔ 
 انڈرگریجویٹ لیول کے کورس کیلئے بارہویں یا اس کے مساوی اہلیت والی سند میں ۵۰؍ فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کرنا ضروری ہے۔ 
انڈرگریجویٹ لیول اور پوسٹ گریجویٹ لیول پروگرام
   تمام پروگرام مکمل طور پر رہائشی پروگرام ہیں، جس کا مطلب ہے، امیدواروں  کو کیمپس کے  ہاسٹل ہی میں رہنا ضروری ہے چاہے امیدوار  قریبی مقامات پر ہی کیوں نہ ہوں۔ باہر رہنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ یونیورسٹی کے تمام پروگرام  کافی بہترین ہیں ۔ پڑھائی کا نظم اور جدید تقاضوں پر مبنی نصاب ، کیمپس ، لائبریری ، فیکلٹی، المنائی سسٹم ،فیس کی سہولت، کیمپس پلیسمنٹ  و دیگر کئی خصوصیات کی وجہ سے اس یونیورسٹی نے کافی طلبہ کو اپنی جانب راغب کر رکھا ہے۔  یونیورسٹی میں اگلے تعلیمی سال کیلئے درخواست فارم پُر کئے جارہے ہیں اس سے استفادہ کریں۔ ویب سائٹ لنک:
azimpremjiuniversity.edu.in/
programmes

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK