Updated: December 11, 2019, 7:41 PM IST
| Mumbai
یہ ۵۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۲۱؍ پی ایس کا پاور اور ۴۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۲۹؍این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔اس میں ۵؍ اسپیڈ گیئر باکس ٹرانسمیشن ملے گا۔ اس کے اگلے پہیے میں۳۰۰؍ ایم ایم کا ڈِسک بریک اور پچھلے پہیے میں ۲۴۰؍ ایم ایم کا ڈِسک بریک دیا گیا ہے۔ سیفٹی کے حساب اس میں ڈوئل چینل اے بی ایس سسٹم لگا ہے۔
بینیلی امپیریل۔ تصویر: جاگرن
اطالوی موٹر سائیکل کمپنی بینیلی نے ہندوستانی بازار میں اپنی نئی موٹر سائیکل بینیلی امپریل ۴۰۰؍ لانچ کردی ہے۔ اس کی ایکس شو روم قیمت ۱ء۶۹؍ لاکھ روپے ہے۔ کمپنی بائیک کے ساتھ اسٹینڈرڈ وارنٹی کے طور پر ۳؍ سال لامحدود وارنٹی اور ۲؍ سال کا انشورنس دے رہی ہے۔ قیمت کےاعتبار سے اس کا مقابلہ رائل انفیلڈ اور جاوا۳۰۰؍ سے ہوگا۔ فی الحال بی ایس فور انجن کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے لیکن ہندوستان میں بائیک کو نئے سیفٹی اور ایمیژن اسٹینڈرڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی بی ایس ۶؍ انجن میں بھی لانچ کیا جائے گا۔ بائیک میں ۳۷۴؍ سی سی کا فیول انجیکٹیڈ، سنگل سلنڈر، ایئر کولڈ انجن ہے۔ یہ ۵۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۲۱؍ پی ایس کا پاور اور ۴۵۰۰؍ آرپی ایم پر ۲۹؍این ایم کا ٹورک پیدا کرتا ہے ۔اس میں ۵؍ اسپیڈ گیئر باکس ٹرانسمیشن ملے گا۔ اس کے اگلے پہیے میں۳۰۰؍ ایم ایم کا ڈِسک بریک اور پچھلے پہیے میں ۲۴۰؍ ایم ایم کا ڈِسک بریک دیا گیا ہے۔ سیفٹی کے حساب اس میں ڈوئل چینل اے بی ایس سسٹم لگا ہے۔ فرنٹ میں ٹیلی اسکوپک فورک اور ریئر وہیل میں ڈوئل شاک آبزوربر سسپینشن سسٹم لگا ہے۔ بائیک لال،سیاہ اور سرمئی رنگوں میں دستیاب ہوگی۔