Inquilab Logo

ٹویوٹا کی نئی الٹرا کامپیکٹ کی نمائش

Updated: December 12, 2019, 6:15 PM IST | Tokyo

ٹویوٹا عام طور پر چھوٹی گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی مگر اس کی نئی الٹرا کامپیکٹ الیکٹرک گاڑی ضرور لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنے گی۔ اس گاڑی کوگزشتہ روز(۲۴؍اکتوبر) سے شروع ہونے والے ٹوکیو موٹر شو میں متعارف کرایاگیا ہے۔

ٹویوٹا کی کامپیکٹ الیکٹرک کار۔ تصویر: جاگرن
ٹویوٹا کی کامپیکٹ الیکٹرک کار۔ تصویر: جاگرن

 ٹوکیو(ایجنسی): ٹویوٹا عام طور پر چھوٹی گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی مگر اس کی نئی الٹرا کامپیکٹ الیکٹرک گاڑی ضرور لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنے گی۔اس گاڑی کوگزشتہ روز(۲۴؍اکتوبر) سے شروع ہونے والے ٹوکیو موٹر شو میں متعارف کرایاگیا ہے۔  الٹرا کامپیکٹ سے کمپنی کا مطلب بہت، بہت چھوٹا ہونا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ گاڑی شہروں کی مصروف شاہراؤں کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے جو ہر عمر کے افراد کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرسکے گی۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ۲؍ نشستوں کی گاڑی ہے جو خاص طور پر مختصر فاصلے کے سفر کے لئے  تیار کی گئی ہے۔ اور کمپنی کی جانب سے جب مختصر فاصلے پر زور دیا جاتا ہے تو اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ گاڑی سنگل چارج پر۳۷؍میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مجموعی طور پر۶۲؍ میل تک ہی سفر کرسکتی ہے۔ بنیادی طور پر یہ گاڑی جاپان میں بزرگ افراد کی بڑھتی آبادی کےلئے  تیار کی گئی ہے تاکہ وہ گھروں سے کچھ دور اپنے روزمرہ کے کام کرسکیں۔ اس گاڑی کا ایک کانسیپٹ ماڈل بھی تیار کیا گیا ہے جو کاروباری اداروں کے لئے ہے جو کہ ایک موبائل آفس کے طور پر بھی کام کرسکے گا۔ کمپنی کی جانب سے اس کا کمرشیل ماڈل آئندہ سال کسی وقت فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا جبکہ کانسیپٹ ماڈل بھی ٹوکیو موٹر شو میں رکھا جائے گا مگر اس کی فروخت کے بارے میں کمپنی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اس شو میں سوزوکی کی جانب سے بھی چند کانسیپٹ گاڑیاں متعارف کرائی جائیں گی۔ ان میں سے ایک گاڑی جدت و قدامت کے امتزاج کے ساتھ ہے جسے واکو اسپاؤ کا نام دیا گیا ہے جبکہ دوسری منفرد ڈیزائن کی ہنارے ہے۔ سوزوکی واکو اسپاؤ نامی کانسیپٹ گاڑی میں ماضی کی گاڑیوں سے متاثر باڈی دی گئی ہے جو کہ۱۹۶۰ء کی دہائی کی سوزوکی فرنٹی سے متاثر لگتی ہے مگر نئی گاڑی میں کچھ نئے اضافے بھی موجود ہیں۔ دوسری جانب ہنارے باکسی وین کانسیپٹ گاڑی ہے جس کی باڈی کافی بڑی نظر آتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK