میں بارہویں سائنس میں زیر تعلیم ہوں ، میرے مضامین میتھس، بایو، فزکس،کیمسٹری ہیں، میں ریسرچ فیلڈ میں جانا چاہتا ہوں لیکن مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آگے کیا کروں؟ میرے لئے کیا بہتر ہوگا؟ کس فیلڈ میں جاؤں؟(عرفان آفتاب سیّد ،پونے)
Updated: April 13, 2023, 11:26 AM IST | Mumbai
میں بارہویں سائنس میں زیر تعلیم ہوں ، میرے مضامین میتھس، بایو، فزکس،کیمسٹری ہیں، میں ریسرچ فیلڈ میں جانا چاہتا ہوں لیکن مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ آگے کیا کروں؟ میرے لئے کیا بہتر ہوگا؟ کس فیلڈ میں جاؤں؟(عرفان آفتاب سیّد ،پونے)
ملک میں وہ ادارے جو قومی سطح کے ریسرچ کی تعلیم کے حصول کے لئے بارہویں بعد مواقع فراہم کرتے ہیں وہ درج ذیل ہیں:(۱) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلور(آئی آئی ایس سی)۔(۲) انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس، ایجوکیشن اینڈ ریسرچ۔ پونے موہالی اس طرح کے کل ۷؍ ادارے جنھیں آئزر کہا جاتا ہے۔(۳) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ بھوبنیشوراور سی ای بی ایس ممبئی (۴) انڈین انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تریوننداپورم(۵) آئی آئی ٹیز(۶) آئی آئی آئی ٹیز(۷) این آئی ٹیز ان تمام اداروں میں داخلہ جے ای ای مینس اور ایڈوانسڈ یا این ای ای ٹی اسکور پر ہوتا ہے۔ آئی آئی ایس ای آر(آئزر) میں داخلےکا دوسرا راستہ ائزر اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ ہے۔ جس کا اعلانیہ کل ہی جاری کیا گیا ہے ویب سائٹ سے تفصیلات حاصل کریں۔ آپ ان سبھی اداروں کے نام جن کے نام اوپر دیئے گئے ہیں ان کی ویب سائٹ پر ضرور جائیں اور داخلے کا ایلیتی معیار دیکھیں ساتھ ہی کورسیز کی تفصیلات کورس کا دورانیہ فیس اسٹرکچر، نصاب، گزشتہ سال کے ایڈمیشن کٹ آف وغیرہ۔
ریسرچ کے شعبے میں کریئر کا ایک اور راستہ ہے جو تھوڑا آسان ہے، وہ ہے بارہویں کے بعد بی ایس سی کے بعد ایم ایس سی اور پھر پی ایچ ڈی کرنا۔ نئی تعلیمی پالیسی کے لاگو ہوتے ہی جس میں کریڈٹ سسٹم ہوگا بی ایس سی کے بعد بھی پی ایچ ڈی کیا جاسکے گا۔ بی ایس سی کے بعد بہت سے قومی درجہ کے ادارے جیسے آئی آئی ٹیز وغیرہ ایم ایس سی پی ایچ ڈی یا انٹیگریٹیڈ ایم ایس سی پی ایچ ڈی پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ یہ راستہ بھی ریسرچ کے لئے ایک راستہ ہوسکتا ہے