Inquilab Logo

کریئر گائیڈنس: میں دسویں بعد ایگریکلچرل فیلڈ میں جانا چاہتا ہوں

Updated: May 01, 2023, 1:38 PM IST | Mumbai

ایگریکلچرل کورسیس میں داخلہ بارہویں سائنس کی بنیاد پر ہوتا ہے، اس کے علاوہ امیدوار کو ایم ایچ ٹی سی ای ٹی میں شرکت کرنا ضروری ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

:سوال 
میں دسویں کا طالب علم ہوں، ایگریکلچر فیلڈ میں جانا چاہتا ہوں، اس میں کچھ اچھے کورس کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں۔آپ سے مودبانہ درخواست ہے کہ اس تعلق سے معلومات دیجئے۔

جواب :مہاراشٹر میں چار ایگری کلچرل یونیورسٹیز ہیں۔ ان یونیورسٹیز میں مختلف ایگریکلچرل کورسیس منعقد کیے جاتے ہیں۔ان کورسیس میں داخلہ بارہویں سائنس کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ  امیدوار کو ایم ایچ ٹی سی ای ٹی میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ انٹرنیٹ پر ان یونیورسٹیوںکی تفصیل حاصل کی جاسکتی   ہے۔ ان کورسیس کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:
۱۔ بی ایس سی (آنرس) ایگریکلچر۔ ۲۔بی ایس سی (آنرس)ہارٹی کلچر۔۳۔بی ایس سی (آنرس)فاریسٹری۔۴۔ بی ایف ایس سی فشری سائنس۔ ۵۔ بی ٹیک ایگریکلچرل انجینئرنگ ۔ ۶۔بی ٹیک فوڈ ٹیکنالوجی ۔۷۔ بی ایس سی (آنرس)کمیونٹی سائنس۔۸۔بی ٹیک بائیوٹیکنالوجی ۔۹۔بی ایس سی (آنرس)ایگری بزنس مینجمنٹ۔تعلیمی اہلیت : بارہویں کامیاب یا بارہویں کے نتائج کے منتظر طلبہ اس کورس کے لیے اہل ہوتے ہیں۔
  ان سبھی ۹؍ کورسیس کیلئے بھی دونوں گروپ یعنی فزکس کیمسٹری اور بائیولوجی یا فزکس ، کیمسٹری اور میتھس  کے طلبہ ہی اہل ہوں گے۔بی ٹیک کورسیس (ایگریکلچرل انجینئرنگ اور فوڈ ٹیکنالوجی ) کے لیے بارہویں میں فزکس ، کیمسٹری اور میتھس گروپ کے طلبہ ہی اہل ہوں گے۔ جبکہ بی ایس سی فاریسٹری  بیچلر آف فشری   سائنس ان کورسیس کے لیے فزکس ، کیمسٹری اور بائیولوجی گروپ ہونا لازمی ہے۔
 یاد رہے ایگری کلچر کے تمام۹؍ کورسیس کیلئے بارہویں میں پی سی بی یا پی سی ایم گروپ کی کم سے کم اہلیت پاس کلاس ہے۔یہاں ۴۵ فیصد یا ۵۰ فیصد کی شرط نہیں ہے۔

سوال:  میں یوپی ایس سی امتحان دینا چاہتی ہوں، ابھی بارہویں آرٹس میں ہوں۔ مجھے پڑھائی کیسے کرنی چاہئے؟ ممبئی اور دہلی میں کون سے کوچنگ سینٹر میں داخلہ لینا چاہئے؟ تفصیلی رہنمائی فرمائیں۔

جواب :سول سروسیز کی بنیاد این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابیں ہیں۔ آپ چھٹی جماعت کی این سی ای آر ٹی کی تاریخ و جغرافیہ کی کتابوں سے شروعات کریں۔آپ اپنے   طالب علمی کے سفر میں اپنے اندر بہترین اکتسابی صلاحیتیں پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ وقت کی پابندی ، بہتر منصوبہ بندی ،خود کے نوٹس بنانا ، نصابی کتابوں کے علاوہ دیگر مواد کا اضافی مطالعہ ،اخبارات پڑھنے کی عادت،  دنیا  میں واقع ہونے والے اہم واقعات پر نظر رکھنا ، اسکول و کالج کی غیر تدریسی سرگرمیوں میں حصہ لینا ، تعلیمی اداروں کا دورہ کرنا، تعلیمی ورکشاپ میں شرکت کرنا ، تحریری و تجزیہ کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا۔ اس طرح کی مختلف صلاحیتیں اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں۔آپ ساتھ ہی اپنے انڈر گریجویٹ کرئیر اور کورس کی جانب توجہ دیں ۔ انڈر گریجویٹ سطح پر آگے جانے کے بعد ایل ایل بی کورس کیلئے کلیٹ(سی ایل اے ٹی) جیسے انٹرنس امتحان کا سامنا کرنا زیادہ بہتر ہے۔ کوچنگ سینٹر س آپ کو گریجویشن کے بعد ہی ملیں گے ۔ آپ ایل ایل بی میں داخلے کےلیے سی ای ٹی میں شرکت کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح پلین بی اے کرتے ہوئے یا جرنلزم  یا ماس کمیونی کیشن ، ایڈورٹائزنگ  کے کورسیس کے ساتھ ساتھ یوپی ایس سی کی تیاری کی جاسکتی ہے۔ فی الوقت آپ اپنے گریجویشن کے کورس کےانتخاب پر بھی توجہ دیں۔ گریجویشن کے دوران کئی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری ایک ساتھ کی جاسکتی ہے۔ اسٹا ف سلیکشن ، بی ایم سی ، بینکنگ ، ریلویز ایم پی ایس سی، اسی طرح کئی نجی کمپنیوں کیلئے مقابلہ جاتی اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کی تیاری کی جاسکتی ہے۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK