Inquilab Logo

ای پی ایف او بھرتی، کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس درخواست کے اہل

Updated: March 29, 2023, 10:19 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

اس ادارہ نے کل ۲۶۷۴؍اسامیوں کی بھرتی کا اعلان کیا ہے،یہ بھرتی بطور’سوشل سیکوریٹی اسسٹنٹ‘ ہورہی ہے۔ منتخب امیدواروں کی پر ابتدائی تنخواہ ۲۹؍ہزار ۲۰۰؍روپے ہوگی

photo;INN
تصویر :آئی این این


 انہی کالموں میں ہم  متعدد بار ٹائپنگ، اسٹینو گرافی و کمپیوٹر ایپلی کیشن کے کورس کی اہمیت کا ذکر کرچکے ہیں کہ مرکزی سرکاری کے تقریباً تمام محکموں میں گروپ’سی‘ کی اسامیوں میں امیدواروں کی تعلیمی لیاقت میں کسی بھی فیکلٹی میں گریجویشن کیساتھ انگریزی یا ہندی ٹائپنگ کی جانکاری یا کمپیوٹر ایپلی کیشن کی جانکاری لازمی قرار دی جاتی ہے اور اس کیلئے  باقاعدہ تحریری امتحان کے بعد اسکل ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔  لہٰذا ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ جونیئر کالج میں داخلہ کے ساتھ ہی کسی قریبی ٹائپنگ اسکول میں داخلہ لے کر ٹائپنگ سیکھیں اور ممکن ہو تو ۳۰؍الفاظ یا ۳۵؍الفاظ فی منٹ کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کریں۔ اس ہفتہ ہم جس بہترین سرکاری ملازمت کی بات کررہے ہیں اس کیلئے ضروری تعلیمی لیاقت میں گریجویشن کے ساتھ ٹائپنگ کا جاننا ضروری  ہے۔ اس کی جانچ کیلئے  اسکل ٹیسٹ ہوگا۔
 ’ای پی ایف او‘ ممبران کی تعداد کے اعتبار سے ۲۷؍کروڑ اکاؤنٹ ہولڈر کے ساتھ دنیا کی سب سے بڑی سوشل سیکوریٹی آرگنائزیشن ہے۔ ا س کی بنیاد ۱۵؍نومبر ۱۹۵۱ء کو رکھی گئی تھی۔ اس آرگنائزیشن کے ۱۳۸؍ دفاتر اور ٹریننگ سینٹر ہیں۔ یہ اداری منسٹری آف لیبر کے زیر نگرانی کام کرتا ہے اور ۳؍ اسکیمیں چلا رہا ہے۔ (۱)ای پی ایم  اسکیم ۱۹۵۱ء(۲) پینشن اسکیم ۱۹۹۵ء (۳) انشورنس اسکیم ۱۹۷۶ء(ای ڈی ایل آئی) اس وقت ایمپلائمنٹ پرویڈنٹ آرگنائزیشن میں ۲۶۷۴؍سوشل سیکوریٹی اسسٹنٹ کی بھرتی کیلئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)نے ایک اشتہار جاری کیا ہے جس کے تحت اس بھرتی کیلئے گریجویٹس کو مدعو کیا گیا ہے۔ بھرتی کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں۔
 موقع  اور اسامیوں کی تعداد
 بھارت سرکار کے وزارت لیبر کی ایمپلائمنٹ پروویڈنٹ فنڈ(ای پی ایف او) آرگنائزیشن میںسوشل  سیکوریٹی اسسٹنٹ کی بھرتی
 اسامیوں کی کل تعداد:۲۶۷۴؍اسامیاں
تنخواہ کا اسکیل 
  لیول۔۵ پر پے میٹرکس کے مطابق (ماہانہ ۲۹؍ہزار ۲۰۰؍سے ۹۳؍ہزار ۲۰۰؍روپے) 
ریجن وائز تفصیلات
  اس آرگنائزیشن کو کل ۲۲؍ریجن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں ملک کے تمام اضلاع اور مرکزی حکومت کے تحت آنے والے تمام علاقے شامل ہیں۔ ریجن وائز(اسٹیٹ وائز) تفصیلات نوٹیفکیشن میں دی گئی ہیں۔
ریزرویشن:ایس ٹی ایس سی ، اوبی سی، معذور، ایکس سروس مین اور معاشی کمزور طبقات کیلئے  ضابطہ کے مطابق نشستیں مختص ہیں۔
مہاراشٹر  کیلئے اسامیوں کی تعداد
 مہاراشٹر ریجن میں صرف ریاست مہاراشٹر ہے اس میں کل ۴۲۲؍اسامیاں پُر ہوں گی۔
ضروری تعلیمی لیاقت
 کسی بھی فیکلٹی کے گریجویٹس ان ملازمتوں کے لئے درخواست دےسکتے ہیں۔ درخواست گزار کمپیوٹر کی بورڈ پر انگریزی میں ۳۵؍الفاظ فی منٹ یا ہندی میں ۳۰؍الفاظ فی منٹ ٹائپنگ جانتے ہوں۔ ٹائپنگ اسپیڈ کی جانچ اسکل ٹیس کے ذریعے ہوگی۔ لہٰذا امیدواروں کو چاہئے کہ وہ درخواست فارم پُر کرنے کے بعد ٹائپنگ کیلئے  باقاعدہ  پریکٹس کریں یا کوئی ٹائپنگ کلاس جوائن کرکے اپنی اسپیڈ بڑھا لیں۔
عمر کی حد
 ۱۸؍تا ۲۷؍سال کے امیدوار درخواست دےسکتے ہیں۔ عمر کی اوپری حد میں ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو ۵؍ سال، اوبی سی امیدواروں کو۳؍ سال، معذوروں کو ۱۰؍سال اور ایکس سروس مین کو ضابطے کے مطابق رعایت ہوگی۔
بھرتی کا طریقہ کار
  بھرتی کے طریقۂ کار کے مطابق پہلے مرحلہ میں آن لائن ٹیسٹ ہوں گے۔ دوسرے مرحلہ میں امیدواروں کو اسکل ٹیسٹ(ٹائپنگ ٹیسٹ) ہوگا۔
پہلا مرحلہ: آن لائن ٹیسٹ ہوگا۔ یہ ٹیسٹ ۱۵۰؍منٹ کا ہوگا اس کیلئے کل ۶۰۰؍مارکس ہوں گےجس میں ۶؍مضامین ہوں گے۔
(۱)جنرل اپٹی ٹیوڈ:۳۰؍سوالات۔۲۰؍مارکس
(۲)جنرل نالج؍ جنرل اویئر نیس: ۳۰؍ سوالات ۔ ۱۲۰؍مارکس
(۳) کوانٹیٹیو ایبلٹی:۳۰؍سوالات۔ ۱۲۰؍مارکس
(۴)جنرل انگلش: ۵۰؍سوالات۔۲۰۰؍مارکس
(۵)کمپیوٹر کی جانکاری:۱۰؍سوالات۔۶۰؍مارکس
غلط جواب کے لئے ایک منفی مارکس ہوگا۔
تمام سوالات آبجیکٹیو ٹائپ ہوگا گے۔
اسامیوں کے ۱۰؍گنا امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائےگا۔
دوسرا مرحلہ:کمپیوٹر اسکل ٹیسٹ(ڈاٹا انٹری ٹیسٹ): اس میں امیدواروں کی ڈاٹا ٹائپنگ میں درستگی کی جانچ ہوگی۔ ساتھ ہی  امیدوار کی انگریزی میں ۳۵؍الفاظ فی منٹ اور ہندی میں ۳۰؍ الفاظ فی منٹ ہونا لازمی ہے۔ انگریزی یا ہندی جس زبان میں وہ ٹائپنگ جانتا ہے اسکی جانچ ہوگی۔ اس ٹیسٹ کی نوعیت کوالیفائنگ ہوگی۔ پہلے مرحلہ کے حاصل شدہ مارکس کی بنیاد پر میرٹ لسٹ مرتب ہوگی جس کیلئے  ادارہ  کٹ آف مارکس طے کرے گا۔
 نتائج کی اطلاع:نتائج کا اعلان نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) اور’ای پی ایف او‘ کی ویب سائٹ پر کیا جائےگا۔
امتحانی مراکز
 ملک کے ۵۷؍ اہم شہروں میں امتحانی مرکز ہوں گےجس میں مہاراشٹر سے ممبئی، نئی ممبئی ، پونے اور ساونت واڑی میں امتحانی مراکز ہوں گے۔ امیدوار اپنے قریبی شہر کا انتخاب کریں۔
امتحانی فیس:۷۰۰؍روپئے۔ ادائیگی بذریعہ آن لائن۔
ایس ٹی ایس سی امیدواروں، تمام خواتین امیدواروں، ایکس سروس مین اور معذوروں کو فیس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
 نوٹ: اگر فیس کنیرا بینک کے ذریعے آن لائن کی گئی ہو تو جی ایس ٹی نہیں ادا کرنا ہے دیگر کسی بھی بینک میں جی ایس ٹی ادا کرنا ہوگا۔
درخواست کیسے دیں؟
درخواست صرف اور صرف آن لائن ہی دینی ہے۔
سوشل سیکوریٹی اسسٹنٹ کی پوسٹ کیلئے امیدوار پہلے ویب سائٹhttps://recruitment.nta.nic.in
یا’ای پی ایف او‘ کی درج ذیل ویب سائٹ  پر جائیں :
www.epfindia.gov.in 
درخواست فارم کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر ہی بھرا جاسکتا ہے۔
امیدوار کے پاس کوئی سرکاری شناختی کارڈ، پین کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس یا الیکشن کارڈ ہونا لازمی ہے۔
nتاریخ پیدائش کے تصدیق کیلئے دسویں کا پاسنگ سرٹیفکیٹ ہو۔تعلیمی لیاقت کے ثبوت کے تمام سرٹیفکیٹ۔
اپنا فوٹو گراف جے پی جی فارمیٹ میں ۱۰؍تا ۲۰۰؍ کے بی میں اَپ لوڈ کریں۔ دستخط جے پی جی فارمیٹ میں چار تا ۳۰؍کے بی میں اَپ لوڈ کریں ۔اس کے بعد مرحلہ وار فارم مکمل کریں اور اسکا پرنٹ آؤٹ نکال لیں۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ:۲۶؍اپریل ۲۰۲۳ ء
کیا آپ کو  نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف چاہئے ؟
 متذکرہ بھرتی کے نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی کے لئے کالم نگار سے7738706130 پر وہاٹس ایپ پرEPFO لکھا بھیجیں۔ آپ کو پی ڈی ایف کی کاپی واٹس ایپ کی جائےگی۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK