Inquilab Logo

چارغیرمعروف مگر اہم کورسیز جن میں محض نیٖٹ میں شرکت کی شرط پر داخلہ مل جاتا ہے

Updated: June 08, 2023, 10:45 AM IST | Amira Ansari | Mumbai

اہم بات یہ ہے کہ ان کورسیز میں داخلے کے لئے بارہویں سائنس میں مقررہ مارکس کی کوئی شرط نہیں ہوتی ہے ، درخواست گزار کو اگر نیٖٹ میں صفر مارکس بھی ملے ہوں تب بھی اسے داخلہ مل سکتا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس ، بی یو ایم ایس ، بی ایچ ایم ایس  اور بی اے ایم ایس  ان ۵؍ کورسیز میںسے کوئی بھی  ایک کورس کامیاب طالب علم اپنے  نام کے آگے ڈاکٹر لگا سکتا ہے۔ان کے علاوہ نیٖٹ کی بنیاد پر مزید ۵؍ کورسیز میں داخلہ ممکن ہے جو کافی اہم ہیں۔ لیکن طلبا عموماً ان کورسیز کا رخ نہیں کرتے،   وجہ کورسیز کی اہمیت سے عدم واقفیت اور معلومات میں کمی ہے۔ ان کورسیزمیں داخلے کی اہلیت کیلئے   بارہویں میں مقررہ مارکس کی کوئی شرط نہیں صرف بی ایس سی نرسنگ کیلئے  بارہویں میں فزکس ، کیمسٹری اور بایولوجی میں ۳۰۰؍ مارکس میں سے ۱۳۵؍ یعنی ۴۵؍ فیصد مارکس ضروری ہے باقی سب میں بارہویں میں کامیاب ہونا ہےاور نیٖٹ میں نان زیرو مارکس حاصل کرنا ہے۔  ان کورسیزکے نام :(۱)  بیچلر آف فزیوتھیراپسٹ۔ (۲)  بیچلر آف آکیوپیشنل تھیراپی۔(۳)  بیچلر آف آرتھوٹکس اینڈ پروستھیٹکس(۴)  بیچلر آف آڈیو اسپیچ اینڈ لینگویج پیتھولوجی۔  ان  پیرا میڈیکل کورسیز کی  زبردست مانگ ہے ۔

 بیچلر آف فزیوتھیراپسٹ
  بارہویں بعد ساڑھے چار سال پر مشتمل کورس ہے۔ مزید ایک سال انٹرن شپ۔ اس کورس میں اس فیلڈ کے ماہرین کسی بیماری ، چوٹ، حادثے ،زیادہ عمر  یا دیگر کسی عوامل کی وجہ سے جسمانی  معذوری سے متاثر ین کا علاج کرتے ہیں۔ان کا کام ان مریضوں کے مرض کی تشخیص  اور ان کا مناسب علا ج کر نا ہے۔ یہ بغیر دوا کے علاج کرتے ہیں۔اس شعبے میں مسلسل ریسرچ جاری ہے اسلئے  اس میں کئی مختلف ضمنی شعبے ہو چکے ہیں۔جن میں معمر افراد کا علاج کرنیوالے اسپیشلسٹ، کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کیلئے ماہرین، مختلف پیشہ سے وابستہ افراد کیلئے  مخصوص امراض کیلئے   ماہرین، کینسر مریضوں کیلئے  ماہرین، روبوٹکس  فزیوتھیراپسٹ،  ٹیکنالوجی میں جدید ترقی کی وجہ سے ایسے روبوٹکس بنائے جارہے ہیں جو  مختلف آلات کے طور پر استعمال کئے  جاتے ہیں ان کیلئے بھی  ماہرین کی  ضرورت ہے۔ 
nکورس کیلئے  اہلیت اور ادارے:  بارہویں سائنس پی سی بی انگریزی ،  نیٖٹ  میں شرکت ضروری ۔مہاراشٹر میں فزیوتھیراپی کے ۴؍ گورنمنٹ کالجز ہیںسائن ممبئی ، کے ای ایم ممبئی ، نائر ممبئی اور ناگپور گورنمنٹ میڈیکل کالج، جن میں ایک سال کی  فیس ۴۶؍ہزار ۲۰۰؍روپے   ہے ،  نیٖٹ  کا کٹ آف۲۱۰؍سے ۴۷۵؍تک ہوسکتا ہے ۔ پرائیویٹ کالجز کی تعداد ریاست میں ۳۱؍ہے جن میں فیس ڈیڑھ تا ۳؍ لاکھ ہے کٹ آف مارکس نیٖٹ کا ۳۵۰ ؍تک ہوتا ہے۔
 بیچلر آف آکیوپیشنل تھیراپی
 بارہویں کے بعد  ساڑھے چار سال پر مشتمل کورس ہے۔ مزید ایک سال انٹرن شپ۔ اس کورس کے ماہرین بھی بغیر دوا  کاؤنسلنگ تھیراپی کے ذریعے مختلف مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔ زخمی ، معذور، بیمار یا روزمرہ کی زندگی میں کسی طرح سے دوسروں سے پیچھے رہ جانے والے افراد کا علاج کرتے ہیں ۔ ان مریضوں کی ترقی  و بحالی،ان کی نارمل زندگی میں واپسی نیز روزمرہ کی زندگی میں کام کرنے کے لئے  ضروری مہارتوں کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ تعلیمی شعبے میں بھی اپنے ہم جماعتوں سے پیچھے رہ جانے والے طلبہ کی شناخت ،  مختلف نفسیاتی ٹیسٹ اور جسمانی جانچ کے ذریعے ان کے حســـی اعضاء کو فعال بنانا ان کا کام ہے۔ فی زمانہ  تعلیمی اداروں میں آکیوپیشنل تھیراپسٹ کا تقرر بھی کیا جاتا ہے تاکہ ان طلبہ کی ترقی کے لئے  راہیں آسان ہوں ۔اس فیلڈ میں بھی مسلسل ریسرچ کے نتیجے میںمخصوص اسپیشلائزیشن ہو چکا ہے۔ nکورس کے لئے اہلیت: بارہویں سائنس پی سی بی انگریزی ،  نیٖٹ  میں شرکت۔   مہاراشٹر میں بیچلر آف آکیوپیشنل تھیراپی کے چار کالجز ہیں ۔ کے ای ایم پریل ،ممبئی ، نائر ہاسپٹل ممبئی ، سائن ہاسپٹل ممبئی اور ناگپور گورنمنٹ ہاسپٹل ناگپور۔ کل ۹۰؍ نشستیں گورنمنٹ کالج میں موجود ہیں ۔ ایک سال کی فیس۴۶؍ ہزار ۲۰۰؍روپے  ہوتی ہے ۔
بیچلر آف آرتھوٹکس اینڈ پروستھیٹکس
 بارہویں بعد چار سال پر مشتمل کورس، جس کے لئے   مہاراشٹر میں صرف ایک ہی گورنمنٹ  ادارہ  مہالکشمی اور حاجی علی درگاہ کے نزدیک  واقع ادارہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن موجود ہے،کورس کیلئے نشستوں کی تعداد صرف ۱۵؍  ہے۔ اس کورس کے ماہرین معذور افراد کے لئے مصنوعی ہاتھ اور پیر بناتے ہیں ۔ آپ نے معذوروں کا اولمپک ضرور دیکھا ہوگا اس میں مختلف کھلاڑی جن کی معذوری کے متبادل مخصوص آلات لگائے جاتے ہیں۔ ہمارے ملک میںمردم شماری کے اعداد شمار کے مطابق ۲۰۱۱ ءمیں ڈھائی کروڑ سے زیادہ افراد امختلف قسم کی معذوری کا شکار ہیں ، ان افراد میں ہاتھ اور پیر سے معذور افراد کا فیصد سب سے زیادہ ہے۔ ہمارا ملک حادثات کا ملک ہے آئے دن مختلف حادثات کے سبب بھی معذوری بڑھ رہی ہے۔ ان معذور افراد کے لئے  مختلف  اور مخصوص نوعیت کے مصنوعی  آلات تیار کرنے والے ماہرین اس کورس کے ذریعے اپنے آپ کو تیار کرتے ہیں، ان افراد کی اپنے کام مہارت کی بنیاد پرصرف شروعاتی معاوضہ ۵۰؍ ہزار سے زائد کا ہوتا ہے۔ بعد میں اپنے تجربے اور مہارت کی بنیاد پر اس میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ ایک سال کی فیس ۴۶؍ ہزار ۲۰۰؍ روپے  ہوتی ہے ۔ بارہویں میں پی سی بی یا پی سی ایم مضمون ہونا ضروری ہے ۔ نیٖٹ کے مارکس ضروری ہیں۔
بیچلر آف آڈیو اسپیچ اینڈ لینگویج پیتھولوجی
 بارہویں بعد ۳؍ سال پر مشتمل کورس ہے۔  جن اشخاص کو بولنے اور سُننے میں پیدائشی طور سے تکلیف ہوتی ہے یا کسی حادثے کی وجہ سے وہ اس اہم حسی عضو کا استعمال نہیں کر پاتے ان افراد اور مریضوں کے علاج کیلئے  اس شعبے کے ماہرین کام کرتے ہیں۔ ان کے علاوہ کچھ مخصوص آواز نہ سُن پانا اسی طرح کچھ مخصوص الفاظ نہ بول پانا نیز اس طرح کے مرض میں مبتلا افرا د جن میں بچے ، جوان اور بوڑھے سبھی شامل ہیں ان کا علاج کرنا۔  ۲۰۱۱ءکی  مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق مہاراشٹرمیں  ۷۳ء۴ لاکھ سماعت سے معذور جبکہ ۷۶ء۴ لاکھ بولنے سے معذور تھے ۔ اس تناظر میں ان ماہرین کی زبردست مانگ ہے۔ اس شعبے کے ماہرین مختلف آلات سے پہلے مریض کی مرض کا پتہ لگاتے ہیں اس کی معذوری کا فیصد اور اس کے لئے  علاج کیلئے  مختلف طریقے اور تھیراپی پر کام کرتے ہیں ۔ اس طرح کے ماہرین کی اسپتالوں کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بھی مانگ ہے۔ ’اسپیشل اسکولوں‘ میں ان ماہرین کی خدمات لی جاتی ہے ۔گورنمنٹ کالج میں فیس ۴۶۲۰۰ ہے۔نائر ہاسپٹل ممبئی اور علی یاور جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی ہیئرنگ ہینڈی کیپ ، ماہم ممبئی سے یہ کورس کیا جاسکتا ہے۔بارہویں کامیاب نیٹ کے مارکس ضروری ہے۔ساتھ ہی علی یاور جنگ انسٹیٹیوٹ کا اپنا ایک آل انڈیا انٹرنس ٹیسٹ ہوتا ہے۔ علی یاور جنگ انسٹیٹیوٹ  میں این ای ای ٹی کا گزشتہ سال کا کٹ آف ۲۸۲ مارکس رہا ہے جبکہ نائر کا محض ۱۲۳؍ مارکس ۔ علی یاور جنگ انسٹی ٹیوٹ میں کالج کی آل انڈیا انٹرنس امتحان۱۵؍ جولائی کو متوقع ہے جس کے تحت ۲۵ نشستوںکے لئے  جگہ پُر کی جائیں گی اس امتحان میں شرکت کرنے کے لئے  علی یاور جنگ انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ سے انٹرنس امتحان کے لیے فارم پُر کیے جارہے ہیں فارم پُر کرنے کی آخری تاریخ ۳۰؍جون  ۲۰۲۳ءہے۔ انٹرنس امتحان کے لیے ویب سائٹ
www.aliyavarjung.epravesh.com/
Aliyavarjung/Default.aspx

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK