Inquilab Logo

عالمی تھنگ تا چمپئن شپ میں ہندوستان کو سونے کا تمغہ

Updated: January 14, 2020, 3:13 PM IST | Agency

رونق ریاض نے گزشتہ دنوں جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ۵؍ویںتھنگ تا عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔

رونق ریاض
رونق ریاض

 راہ میں کتنی ہی مشکلیں ، مصیبتیں ہوںجن کے عزائم مضبوط اور حوصلے بلند ہوں وہ کامیابی حاصل کرکے ہی دَم لیتےہیں۔ کشمیر کی رونق ریاض  نے بھی  اپنے کارنامے سے ایسے باعزم افراد کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ رونق ریاض نے گزشتہ دنوں جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والی ۵؍ویںتھنگ تا عالمی چمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت کر ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔  رونق کی کامیابی ان معنوں میں بھی قابل ذکر ہے کہ یہ کراٹے کا وہ کھیل ہے جہاں مردوں کی اجارہ داری  ہے اور رونق نے اس کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر یہ پیغام دیا ہے کہ اگر لڑکیاں چاہیں تو وہ بھی اس کھیل میں اپنا کریئر بناسکتی ہیں۔ رونق کی اس حصولیابی کے پیچھے ان کی سخت محنت اور جدوجہد قابل ذکر ہے، رونق کو پریکٹس کیلئے بارہمولہ سے سری نگر کے گوجواڑہ کلب آنا پڑتا تھا۔  انہوں نے ۲؍ سال تک سفر کی صعوبتیں اور دیگر مشکلات کا سامنا کیا مگر ہمت نہیں ہاریں۔ ۱۶؍ سالہ رونق  بارہمولہ  ضلع کے چھوٹے سے گاؤں مگراپورا کے ایس آر ایم ویلکن اسکول ، سوپور میں دسویں جماعت میں  زیر تعلیم ہیں۔ رونق کی والدہ حفیظہ نے اپنی بچی کے جذبہ اور مقصد کی ہمیشہ قدر کی اور اسے خوب حوصلہ دیا۔تھنگ تا کی تربیتی کلاس کیلئے  وہ اپنی بچی کو ساتھ لے کر آتیں اورٹریننگ کلاس چلنے تک وہیں انتظار کرتیں اور اسے ساتھ لے کر گھر لوٹتیں۔ ان کے  مالی حالات کچھ ٹھیک نہیں ہیں لیکن پھر بھی وہ اوران کے اہل خانہ رونق  کو مختلف مقابلوں میں شرکت کیلئے فیس کاانتظام کسی نہ کسی طرح کرہی لیتے ہیں۔  رونق کو اب تک مقامی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں لی ہے اور نہ ہی ستائش کی گئی ۔ بشکریہ: دی ٹربیون انڈیا ڈاٹ کوم

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK