Inquilab Logo

ہونڈا نے اپنی یونیکورن کا بی ایس ۶؍ ماڈل لانچ کیا

Updated: February 29, 2020, 3:56 PM IST | Agency

ہونڈا موٹر سائیکل اور اسکوٹر انڈیا نے اپنی نئی طاقتور ہونڈا یونیکورن بی ایس ۶؍ لانچ کردی ہے۔ اس کے متعلق کمپنی کے سیلز اور مارکٹنگ کے سینئر وائس پریسیڈنٹ یدویندر سنگھ نے کہا کہ نئی ایڈوانسڈ پی جی ایم ایف آئی ایچ ای ٹی ۱۵۰؍ سی سی انجن کے ساتھ زیادہ طاقت دینے والی یونیکورن بی ایس ۶؍ کمپنی کے تئیں گاہکوں کے دلوں میں قائم اعتماد کو مزید پختہ کرے گی۔

ہونڈا نے اپنی ’یونیکورن‘ کا  بی ایس ۶؍ ماڈل لانچ  کیا ۔ تصویر : آئی این این
ہونڈا نے اپنی ’یونیکورن‘ کا بی ایس ۶؍ ماڈل لانچ کیا ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : ہونڈا موٹر سائیکل اور اسکوٹر انڈیا نے اپنی نئی طاقتور ہونڈا یونیکورن بی ایس ۶؍ لانچ کردی ہے۔ اس کے متعلق کمپنی کے سیلز اور مارکٹنگ کے سینئر وائس پریسیڈنٹ یدویندر سنگھ نے کہا کہ نئی ایڈوانسڈ پی جی ایم ایف آئی ایچ ای ٹی ۱۵۰؍ سی سی انجن کے ساتھ زیادہ طاقت دینے والی یونیکورن بی ایس ۶؍ کمپنی کے تئیں گاہکوں کے دلوں میں قائم اعتماد کو مزید پختہ کرے گی۔ اس بائیک میں ہونڈا کی نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا بی ایس سکس انجن اور نئے فیچرشامل کئے گئے ہیں۔ اس نئی موٹر سائیکل میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم کے ساتھ شاندار بریک دئیے گئے ہیں جو سڑک پر بہتر گرفت دیں گے۔ اس کی ابتدائی ایکس شور وم قیمت ۹۳؍ہزار ۵۹۳؍روپے (دہلی ایکس شوروم) ہے ۔ اس دوپہیہ گاڑی میں ایچ ای ٹی ٹیوب لیس ٹائردئیے گئے ہیں جو (لو رولنگ ریزسسٹنٹ ٹائر) دئیے گئے ہیں۔ یہ  ٹیکنالوجی  توانائی کو کم کرتے ہوئے گرفت کو برقرار رکھتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK