Inquilab Logo

انوکھے فیچرس سے لیس ہیواوے بینڈ ۴؍ لانچ

Updated: January 28, 2020, 11:48 AM IST | Agency

ہیواوے کی نئی فٹنیس اسمارٹ واچ ’ بینڈ۴‘ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس گھڑی کی رونمائی و لانچ تقریب گزشتہ سال اکتوبر میں چین میں منعقد ہوئی تھی۔ ہیواوے کی اس نئی اسمارٹ گھڑی کا ڈیزائن ’آنربینڈ ۵؍آئی‘ کے مماثل ہے۔

ہیوائے بینڈ ۴ ۔ تصویر : آئی این این
ہیوائے بینڈ ۴ ۔ تصویر : آئی این این

 ہیواوے کی نئی فٹنیس اسمارٹ واچ ’ بینڈ۴‘ہندوستان میں لانچ کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس گھڑی کی رونمائی و لانچ  تقریب گزشتہ سال اکتوبر میں چین میں منعقد ہوئی تھی۔ہیواوے کی اس  نئی اسمارٹ گھڑی کا ڈیزائن  ’آنربینڈ ۵؍آئی‘ کے مماثل ہے۔  ہیواوے بینڈ ۴؍ میں ۰ء۹۶؍ انچ کا کلر ڈسپلے دیا گیا ہے۔ اس کے اہم فیچر میں ۵؍ اے ٹی ایم واٹر ریزسٹنس، ۹؍دنوں کی عمومی بیٹری لائف، نیندکی بے ترتیبی سے آگاہ کرنے والا فیچراورہیواوے پاوربینک  سے بغیر کسی علاحدہ کیبل یا چارجنگ ڈوک کے چارجنگ کی سہولت قابل ذکر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں ہیواوے بینڈ ۴؍ کی قیمت ۱۹۹۹؍روپے ہے، یہ گریفائٹ رنگ میں دستیاب ہوگی۔ ہیواوے بینڈ ۴؍ کو خریدنے کے متمنی افراد کیلئے’نوٹیفائی می پیج‘ فلپ کارٹ پر دستیاب کرادیا گیا ہے۔ اس چینی کمپنی نے ابھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ فٹنس بینڈ ہندوستان میںکس تاریخ سے فروخت کیلئے دستیاب  کرائی جائے گی ۔ اہم فیچر کی  بات کی جائے تو اس میں ۰ء۹۶؍ انچ کا ٹی ایف ٹی کلر ڈسپلے ہے جو ۸۰x۱۶۰؍ پکسل پر مبنی ہے۔ اس میں اپولو تھری مائیکروپروسیر دیا گیا ہے۔ اس میں رننگ، واکنگ ، سائیکلنگ، روونگ سمیت کل ۹؍ ایکسرسائز موڈ دئیے گئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اس میں دیا گیا ہارٹ ریٹ سینسر ۲۴؍ گھنٹے کام کرتا ہے اور اس جدید اسمارٹ گھڑی میں’ٹُرو سلیپ ۲ء۰‘ ٹیکنالوجی بھی فراہم کی گئی ہے جس کی مدد سے صارف کی نیند کی بے ترتیبی کے متعلق بھی یہ گھڑی باخبرکرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK