Inquilab Logo

مجھے روبوٹ اور آٹومیٹک آلات پسند ہیں،اس سے متعلق کورس کون کون سے ہیں؟

Updated: December 15, 2022, 11:49 AM IST | Mumbai

میں گیاریوں سائنس کا طالب علم ہوں ، میکانیکل انجینئرنگ میں میری دلچسپی ہے ، اس کیلئے ابھی سے کیسے پڑھائی کروں۔ داخلے سے متعلق رہنمائی کی گزارش۔ میں جے ای ای اور سی ای ٹی بھی دینا چاہتا ہوں اس کیلئے کیا کروں؟

photo;INN
تصویر :آئی این این

میں گیاریوں سائنس کا طالب علم  ہوں ، میکانیکل انجینئرنگ  میں میری دلچسپی ہے ،  اس کیلئے ابھی سے کیسے پڑھائی کروں۔ داخلے سے متعلق رہنمائی کی گزارش۔  میں جے ای ای اور سی ای ٹی بھی دینا چاہتا ہوں اس کیلئے کیا کروں؟
lافتخار محمد نثار،بھیونڈی
جواب :  بڑی ہی اچھی بات ہے۔ اس کے لئے آپ کی کوشش ہونی چاہئے کہ انجینئرنگ کے ٹاپ کے اداروں میں داخلہ  مل جائے۔ لہٰذا  آئی آئی ٹیز، این آئی ٹیز ، سینٹرل کورنمنٹ سے فنڈیڈ ٹیکنکل اداروں میں داخلے کے لئے  جے ای ای  امتحان میں شرکت کریں ۔  فی الوقت گیارہویں اور بارہویں جماعت کی تعلیم پر بھر پور توجہ دیں ، اہم تصورات کو سمجھیں ، این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے استفادہ کریں ، آبجیکٹیو بیسڈ لرننگ مٹیریل کا بھی مطالعہ کریں۔ساتھ ہی سی ای ٹی امتحان میں بھی شرکت کریں ۔ بارہویں میں کم از کم مارکس ۳؍ مضامین میں (فزکس ، کیمسٹری اور میتھس میں ) ۵۰؍فیصد مارکس لازمی ہے، آئی آئی ٹیز میںداخلے کے لئے   بارہویں جماعت میں ۷۵ ؍فیصد مارکس حاصل کرنا ضروری ہے ۔  ساتھ ہی جے ای ای مینس کے ساتھ ساتھ جے ای ای ایڈوانسڈ میں بھی بہتر کار کردگی کی ضرورت ہے،جے ای ای امتحان این ٹی اے ( نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی ) https://nta.ac.in/ منعقد کرتا ہے۔رجسٹریشن پروسیس بھی اسی ویب سائٹ سے پُر کیے جاتے ہیں ، سی ای ٹی کیلئے  مہاراشٹر کا سی ای ٹی سیل منعقد کرتا ہے۔http://cetcell.mahacet.org/  اس کے علاوہ بہترین تعلیمی اداروں میں آئی آئی ایس سی بنگلور ، بٹس پلانی ، وی آئی ٹی  تامل ناڈو ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ  نئی دہلی ۔ ان اداروں میں داخلے جے ای ای کے بنیاد پر ہوتے ہیں ۔ اس لئے آپ کی توجہ پڑھائی پر ہو، بارہویں اور انٹرنس دونوں میں بہتر کارکردگی ضروری ہے۔
میںاس وقت دسویں جماعت کا طالب علم ہوں۔ مجھے روبوٹ اور آٹومیٹک آلات پسند ہیں، یہ کیسے کام کرتے ہیں اور کیسے بنتے ہیں یہ سب جاننے ، سمجھنے میں میری  دلچسپی ہے۔ اس سے متعلق کورس کون کون سے ہیں؟ آپ سے رہنمائی کی گزارش ہے۔
lسہیل محمد،مدنپورہ،ممبئی 
جواب : چونکہ اس وقت آپ دسویں  میں ہیں  لہٰذا سب سے پہلے تو آپ سائنس اور میتھس مضامین پر زیادہ توجہ دیں۔ روبوٹکس ، آرٹی فیشیل انٹیلی جنس، مشین لرننگ ، میکانیکل  اور ٹیکنکل ورک ان سب کے پیچھے سائنس کا کام ہے، جس کیلئے  درج بالا  مضامین میں مہار ت حاصل کرنا ضروری ہے ۔ آپ خان اکیڈمی سے جُڑ کر اپنی میتھس اسکل کو پروان چڑھائیں:
https://www.khanacademy.org/
 بارہویں سائنس کے بعد جے ای ای کی تیاری کیساتھ آئی آئی ٹی جیسے ادارے سے وابستہ ہوں ، آپکے سارے خواب پورے ہوں گے۔  ان شاء اللہ۔آپ میکانیکل یا کمپیو ٹر یا الیکٹریکل انجینئرنگ کریں ، چاہیں تو دسویں کے بعد آئی ڈی  ای ایم آئی 
www.idemi.org/
aicte_approved_courses.php  
سے ڈپلومہ ان میکاٹرونکس  اینڈ روبوٹکس کرسکتے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK