Inquilab Logo

آئی جی آئی ڈی آر‘ داخلہ امتحان:اکنامکس اور ڈیولپمنٹ اسٹڈیز میں اعلیٰ تعلیم کاراستہ

Updated: March 23, 2023, 10:29 AM IST | Amira ansari | Mumbai

اندراگاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ریسرچ ممبئی کا انٹرنس امتحان ۶ ؍ مئی ۲۰۲۳ ءکو ہوگا درخواست کی آخری تاریخ ـ : ۲۱ ؍ اپریل ۲۰۲۳ ء ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

اندرا گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ ریسرچ (آئی جی آئی ڈی آر)ملک میںایک اعلیٰ درجے کا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہے ۔یہ ادارہ ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ قائم کیا گیا ہےاس ادارے کو مکمل طور پر مالی اعانت بھی آر بی آئی ہی  فراہم کرتا ہے۔اس ادارہ کا مقصد مختلف زاویوں اور نقطۂ نظر سے ترقیاتی امور پر تحقیق کرناہے۔   آئی جی آئی ڈی آر ،  ۱۴؍نومبر ۱۹۸۶ءکو ایک خودمختار سوسائٹی کے طور پر اور  جنوری  ۱۹۸۷ء  میں ایک پبلک ٹرسٹ کے طور پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔  ۲۸ ؍ دسمبر ۱۹۸۷ء کو کیمپس کا افتتاح   اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی  کے ذریعے کیا گیا۔اسکے بعد اس ادارے کو یو جی سی ایکٹ سیکشن ۳؍ کے ذریعے  ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ مل گیا۔  بالکل ابتدائی دور میں یہاں تحقیقاتی کام ہوئے جس میں پی ایچ ڈی پروگرام  شروع کیا گیا اور اسکے بعد  یہ ادار ہ تیزی سے  ایک  تدریسی ریسرچ آرگنائزیشن  میں تبدیل ہوتا گیا۔۱۹۹۰ء میں پی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز ہو ا ، اس ریسرچ پروگرام کا مقصد ایسے محققین کو تیار کرنا ہے جو معاشیات ، توانائی اور ماحولیات کی پالیسیوں کے مسائل کو حل کرنے میں مددگار ہوں۔ ۱۹۹۵ء سے ادارہ نے  ایم فل پروگرام کا آغاز کیا جبکہ ۲۰۰۳ء سے ایم ایس سی پروگرام کی شروعات کی گئی ۔ اس وقت اس ادارہ میں ۱۵۰ سے زائد فیکلٹی اور طلبہ موجود ہیں جن میں ۲۶؍ ہمہ وقتی فیکلٹی ممبرس ہیں ۲۴ ؍نان ٹیچنگ اسٹاف ہیں۔
آئی جی آئی ڈی آر کے کورسیز
-ایم ایس سی ان اکنامکس :    ۲؍ برس کے دورانیہ پر مشتمل فل ٹائم پروگرام ، اگست ۲۰۲۳ء سے اس کی شروعات ہوگی۔
 کورس میں داخلے کی اہلیت:داخلے کیلئے  ضروری ہےکہ امیدوار  بی اے /بی ایس سی اکنامکس(کم از کم ۵۵؍ فیصد مارکس کے ساتھ اور ریزرو امیدوار ۵۰؍ فیصد مارکس کے ساتھ)  کامیاب ہو۔  یا 
  بی کام/ بیچلر آف اسٹیٹسٹکس/بی ایس سی فزکس یا میتھس /بی ٹیک /بی ای  ( کم از کم ۶۰؍فیصد مارکس کے ساتھ اور ریزرو امیدوار ۵۵ ؍فیصد مارکس کیساتھ) کامیاب ہو۔ ایک اہم لازمی شرط یہ ہے کہ امیدوا ر نے بارہویں تک میتھس مضمون کی پڑھائی کی ہو۔
-پی ایچ ڈی ان ڈیویلپمنٹ اسٹڈیز:   n ۴؍ سے ۵؍ برس کے دورانیہ  پر مشتمل  پروگرام  اگست ۲۰۲۳ء سے شروعات ہوگا۔ 
  داخلے کی اہلیت:اس کورس میں داخلے کیلئے  ضروری ہےکہ امیدوار طالب علم ایم اے /ایم ایس سی اکنامکس(کم از کم ۵۵؍فیصد مارکس کے ساتھ اور ریزرو امیدوار ۵۰ ؍فیصد مارکس کے ساتھ)  کامیاب ہو۔  یا ماسٹر آف   اسٹیٹسٹکس/ایم ایس سی فزکس  یا متتھس یا انوائرونمینٹل سائنس  یا آپریشن ریسرچ / ایم بی اے /ایم ٹیک / ایم ای /بی ٹیک / بی ای  ( کم از کم ۶۰ فیصد مارکس کے ساتھ اور ریزرو امیدوار ۵۵ فیصد مارکس کے ساتھ) کامیاب ہو۔
اسکالرشپ/اسٹائپنڈ: n  ایم ایس سی : اس لیول پر ضرورت کے مطابق طالب علم کو اسکالرشپ دستیاب ہوگی۔
 پی ایچ ڈی : اس لیول پر ہر طالب علم کو ماہانہ ۳۱۰۰۰ ؍ روپے  ابتدائی دو برسوں تک اس کے بعد پی ایچ ڈی کے رجسٹریشن اور دیگر معاملات کے لحاظ سے ،ماہانہ ۴۳۷۵۰  روپے 
انتخاب کا طریقہ کار:  انسٹی ٹیوٹ کے ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں درخواست دینے والے امیدوار وں کاآن لائن ٹیسٹ اور انٹرویو میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کا انتخاب کیا جائے گا۔آن لائن  ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی درخواست دہندگان کے لئے ٹیسٹ الگ الگ ہوگا لیکن ایک ہی وقت میں ہوں گے۔ ایک امیدوار صرف ایک پروگرام کے لئے انٹرنس  درخواست کرسکتے ہیں ۔
آن لائن ٹیسٹ: (i) ایم ایس سی: (ا) کامپری ہینسن (فہم و ادراک ) اور انگریزی ، (ب) بنیادی ریاضی (بارہویں  سطح تک)  اور (ج) انڈرگریجویٹ سطح پر معاشیات یا جدید ریاضی۔(ii) پی ایچ ڈی: (ا) فہم اور انگریزی ، اور (ب) بنیادی ریاضی (بارہویںسطح تک)۔
آن لائن ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت:  ۶؍ مئی ۲۰۲۳ء۔ صبح  ۱۰  ؍ تا  دوپہر  ایک
امتحان کے مراکز:احمد آباد/گاندھی نگر ، ایزاول ، بنگلورو ، بھوپال ،بھوبنیشور ، چنڈی گڑھ،  موہالی ، چنئی ، دہرادون ، دہلی این سی آر،  ارناکولم/کوچی ، گوہاٹی ، حیدرآباد/سیکندرآباد/رنگاریڈی ، اندور ، جے پور ، جموں ، کولکاتا /گریٹر کولکاتا،  لکھنؤ ،  ممبئی/گریٹر ممبئی/تھانے /نوی ممبئی ، پناجی ،پٹنہ ، پونے ، رائے پور ، رانچی ، شیلانگ ، ترواننت پورم ، وارانسی/کاشی اور  وشاکھاپٹنم۔
انٹرویو کی متوقع تاریخ: انٹرویو  عام طور سے  جون ۲۰۲۳ء کے  تیسرے یا چوتھے ہفتے کے دوران شیڈول کیا جاتا ہے۔
آن لائن درخواست کیلئے ویب سائٹ : 
/http://www.igidr.ac.in/academic-programmes/
admission-2023
آن لائن درخواست فارم فیس:  جنرل امیدوا ر وں کیلئے   ۵۰۰؍ روپے باقی تمام امیدواروں کیلئے ۱۰۰؍ روپے ۔
درخواست فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ ـ :  ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۳ ء
ادارے کا پتہ : آئی جی آئی ڈی آر ، جنرل اے کے ویدیامارگ ، گورے گاؤں ایسٹ ، ممبئی ۶۵

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK