Inquilab Logo

تعلیمی قرض کے متعلق اہم نکات

Updated: January 25, 2024, 10:11 AM IST | Fayyaz Ahmed | Mumbai

تعلیمی قرض کے متعلق ہم نے کل کے شمارہ میں شائع اس مضمون کے پہلے حصے میں بتایا تھا کہ ایجوکیشن لون کیا ہے، اسکے حصول سے قبل کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے، اہلیت کیا ہے، شرائط کیا ہوتی ہیں؟ یہ کن مدوں کیلئے ملتا ہے،اس دوسری و آخری قسط میں ہم باقی ماندہ نکات کا احاطہ کررہے ہیں۔

Education
تعلیم

تعلیمی قرض کے متعلق ہم نے کل کے شمارہ میں شائع اس مضمون کے پہلے حصے میں بتایا تھا کہ ایجوکیشن لون کیا ہے، اسکے حصول سے قبل کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے،  اہلیت کیا ہے، شرائط کیا ہوتی ہیں؟ یہ کن مدوں کیلئے ملتا ہے،اس دوسری و آخری قسط میں ہم باقی ماندہ نکات کا احاطہ کررہے ہیں۔ 
موریٹوریئم پیریڈ :  جس وقت تک آپ اپنا کورس مکمل کریں گے جو بھی آپ کے کورس کی مدت اس دوران تک یقیناً آپ اس پوزیشن میں نہیں ہوں گے کہ قرض اداکر سکیں۔ہو سکتا ہے کہ کورس مکمل کرنے کے بعدفوراً روزگار حاصل نہ ہو تو ایسی صورت میں بینک  رعایت دیتے ہیں، نہ   پرنسپل امائونٹ اور نہ ہی سود ادا کرنا ہے ۔لیکن اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس دوران   قرض کی سود کی رقم بڑھتی رہے گی جو کہ بعد میں قرضدار کو ادا کرنی ہی ہوگی۔ جب بھی’رِی پیمنٹ‘  کریں گے۔ یعنی کورس کا وقفہ ایک سال یا ۶؍ ماہ جوبھی چیز آپ کی پہلی ہو جاتی ہے ’موریٹوریئم  پیریڈ(Moratorium Period)‘ مل جاتا ہے ۔ مثلاً کورس کی مدت ۴؍سا ل ہے تو  اتنی مدت تک ا ٓ پکے پاس یقینا کو ئی روزگار نہیں ہوگا نہ ہی آپ’ری پیمنٹ‘کرنے کی حالت میں ہوںگے ۔ اگر آپکے والدین ’ری پیمنٹ‘ کی استطاعت رکھتے ہیں  تو آپ یہ کر سکتے ہیں ۔ لیکن یہاں پر آپ کولچک ملے گی۔  ۴؍سال کے بعد مان لیجئے آ پکی جاب ۳؍مہینے کے بعد لگتی ہے ۔ تو آپ کو کم ازکم ۶ مہینے کا یہاں پر پریڈ ملتا ہے اس دوران بھی آپ چاہیں تو اپنے لون کی’ری پیمنٹ‘  روک سکتے ہیں ۔ خدانخواستہ اگر آپ کو جاب نہیں ملتاہے تو بھی بینک آپ کو کم از کم ایک سال تک کا وقفہ دیتا ہے۔ 
مارجن منی کیا ہے؟: کو ئی بھی بینک صد فی صد قرض نہیں دیتا ہے۔۴؍ لاکھ سے کم کا قرض ہے تو صد فیصدقرض مل سکتا ہے لیکن اگر قرض کی رقم زیادہ ہے اور اگر انڈیا کے اندر پڑھائی کر رہے ہیں تو۵ ؍فیصد’مارجن منی‘ کے طور پر ادا کرناہے ۔ یعنی۴؍ لاکھ کا قرض  ہے  تو۲۵؍ہزا ر اپنی جیب سے ادا کرنا ہوگا اور باقی ۳؍لا کھ ۷۵ ؍ہزار بینک دے   گا ۔ ’فارین اسٹڈی ‘ کیلئے ۱۵؍فیصد ادا کرنا ہوگا ۔ 
لون سائز:   کم از کم۵۰؍ ہزار اور زیادہ سے زیادہ۲۵؍لاکھ روپے مل سکتا ہے ۔ آنے والے دنوں میں اسی میں تبدیلی بھی متوقع ہے۔
میعاد(Tenure) : آپ  ۷ء۵؍ لاکھ سے کم تک کا قرض لیتے ہیں تو آ پ کوکم از کم ۱۰؍ سال تک کا ’ٹینیور‘  ملتا ہے ۔ اگر ۷ء۵؍لاکھ سے زیادہ کا قرض لیتے ہیں تو۱۵؍سال تک کا بھی پیریڈ مل سکتا ہے ۔ عام طور پر۵،۳؍اور ۷؍ سال کے ایجوکیشن لون کی میعاد عام ہے۔ 
 سود کی شرح:  یہ کالج اور کورس پر منحصر رہتا ہے ۔ کہ کس طرح کالج  ہے ۔ اگر جاب کی گیارنٹی کم ہے تو اس اعتبار سے یہ شرح رہتی ہے ۔ جہاں پر جاب کی گیارنٹی ہوتی ہے ۔ٹا پ کے ادارے یا کالجز جیسے آئی آئی ایم/آئی آئی ٹیز/آئی آئی ایس سی کے طالب علم کو  بنیادی طور پر۵ء۸؍ کی شرح سودپر قرض ملتاہے ، یہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔ 
رعایت: ہر بینک کچھ Concessinبھی دیتا ہے ۔ مثلااگر درخواست گزار طالبہ   ہے  تو اس کو۰ء۵؍فیصد  کاRebate مل جاتا ہے ۔ اگر  آپ موریٹیئم پریڈ کے اندر ہی لون ادا کرناشروع کر دیتے ہیں تو ایڈیشنل ایک فیصد کا ریبیٹ بھی مل جاتا ہے ۔ 
ری سیٹ:  ایجوکیشن لون میں ’ری سیٹ‘   ایک سال کا ہو تا ہے ۔ یعنی۸ء۵؍فیصد   کی شرح پرقرض مل رہا ہے ۔ تو ایک سال کے بعد یہ تبد یل ہوگا اور جیسا بھی مارکیٹ میں اس وقت گا اس حساب سے بینک اس کو تبد یل کر دے گا ۔ 
ٹیکس ریبیٹ: تعلیمی قرض پر ریبیٹ مل جاتی ہے۔جتنی بھی سود کی رقم ہے وہ اپنی انکم ٹیکس میں سے منہا کر سکتے ہیں ۔
سبسڈی:معاشی طور پر کمزور طبقات کیلئے سود کی شرح کیلئے  سبسڈی مل جاتی ہے۔اگر آپ کے والدین اور سرپرست کی آمدنی سالانہ  چار لاکھ سے کم ہے توآپ معاشی طور پر کمزور کے لیے claimکر سکتے ہیں۔
درکار دستاویز: n درخواست فارم مع پاسپورٹ سائز فوٹو کے
n  آئی ڈی پروف ( ڈرائیونگ لائسنس؍پاسپورٹ؍ووٹر کارڈ)
n ایڈریس پروف:الیکٹرک بل؍گھر پٹی نل پٹی؍رینٹ ایگریمینٹ؍آدھار کارڈ؍راشن کارڈ وغیرہ     nانکم سرٹیفکیٹ والدین؍سرپرست: جس میں تین ماہ کی سیلری سلپ، پچھلے دو سال کا آئی ٹی کا فارم نمبر۱۶ ، ریٹرن،  پچھلے چھ ماہ کا بینک پاس بک کا  اسٹیٹمنٹ n گارنٹر کا فارم n ایڈمیشن لیٹر فیس شیڈول کے ساتھ n دسویں؍بارہویں؍ڈگری؍ کی مارکس شیٹ اور پاسنگ سرٹیفکیٹn مارجن منی کی رسید جو آپ نے ادارہ کو ادا کی ہے۔

education Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK