Inquilab Logo

انڈین ایئر فورس میں اگنی ویر بھرتی، بارہویں سائنس یا ڈپلوما کامیاب نوجوانوں کیلئے موقع

Updated: July 18, 2023, 1:22 PM IST | Salim Alwar | Mumbai

۴؍سالہ دورانیہ کی اس ملازمت کیلئے ۳۵۰۰؍  امیدواروں کا انتخاب عمل میں آئے گا

Indian Air Force. Photo : INN
انڈین ایئر فورس۔ تصویر : آئی این این

انڈین ایئر فورس نے اگنی پتھ وایو(01/2023) کے تحت ۳۵۰؍نوجوانوں کی بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ یہ بھرتی انڈین ایئر فورس کے لئے ، ’اگنی ویر اسکیم‘ کے تحت ہورہی ہے جس میں منتخب امیدواروں کو چار سال کے لئے ملازمت پر رکھا جائےگا۔سبکدوشی کے بعدان کے لئےسرکاری ، نیم سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں ملازمتوں کے سیکڑوں راستے کھلے ہوںگے کیونکہ ان کے پاس ایئر فورس میں ملازمت اور نظم و ضبط کا ۴؍ سال کا تجربہ ہوگا۔
اسامیوں کی تعداد اور ضروری تعلیمی لیاقت
کل اسامیاں:۳۵۰۰
 تعلیمی لیاقت:(۱) بارہویں (سائنس) کامیاب جنہوں نے فزکس، میتھس اور انگلش میں بارہویں میں مجموعی طور پر ۵۰؍فیصد مارکس  اور انگریزی میں کم از کم ۵۰؍مارکس حاصل کئے ہوں۔
(۲) یا میکانیکل/الیکٹریکل/الیکٹرونکس/آٹوموبائل/کمپیوٹر سائنس/آئی ٹی/انسٹرومینٹیشن ٹیکنالوجی میں کم از کم ۵۰؍فیصد مارکس کے ساتھ ڈپلوما (۳؍ سالہ) کامیاب کیا ہو جس میں انگریزی میں بھی ۵۰؍فیصد مارکس رہے ہوں۔
(۳) کسی بھی فیکلٹی کے بارہویں کامیاب امیدوار جنہوں نے مجموعی طور پر ۵۰؍فیصد مارکس حاصل کئے ہوں اور انگریزی میں ۵۰؍فیصد مارکس حاصل کئے ہوں۔
فزیکل اسٹینڈرڈ اور فٹنیس  ٹیسٹ
n کم از کم اونچائی ۱۵۲ء۵؍سینٹی میٹر۔سینہ ۷۷؍سینٹی میٹر جو مزید ۵؍سینٹی میٹر پھول سکے۔ بینائی اور قوت سماعت اچھی ہو۔
n  امیدواروں کو ۶؍منٹ ۳۰؍سیکنڈ میں ۱۶۶؍کلو میٹر دوڑنا ہے۔ ۱۰ سٹ اَپس، ۱۰ پش اپس اور ۲۰ اٹھک بیٹھک کرنا۔
تنخواہ اور سیوا نِدھی کی تفصیل
  منتخب امیدواروں کو ۴ سالوں تک بالترتیب ۳۰؍ہزار  ۳۳ ہزار(پہلے سال) ، ۳۶۵۰۰ ہزار(دوسرے سال) اور ۴۰؍ہزار روپے ماہانہ(تیسرے اور چوتھے سال) تنخواہ دی جائےگی۔اس میں سے ہر ماہ بالترتیب ۹؍ہزار نو سو، نو ہزار، دس ہزا ر نوسوپچاس اور بارہ ہزار روپے  بطور کورپس فنڈ جمع ہوں گے۔ سیواندھی میں جمع ہوں گے جو ۴؍ سال میں کل ۵؍ لاکھ ۲؍ہزار روپے  ہوں گے اور سرکاری سیواندھی کے طور پر سبکدوش کے وقت تمام امیدواروں کو گیارہ لاکھ ۵؍ ہزار روپے ادا کرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں متعلقہ اِسکل مکمل کئے جانے کا سرٹیفکیٹ دے گی جسکے سبب انہیں دوسری ملازمت کے حصول میں آسانی ہوگی۔ 
ٹریننگ و دیگر سہولتیں
 منتخب امیدواروں کو ایئر فورس کی ضرورت کے مطابق ملٹری ٹریننگ دی جائےگی۔ سالانہ ایک ماہ کی چھٹیاںہوںگے۔ میڈیکل ایڈوائز پر حسب ضرورت چھٹی دی جاسکتی ہے۔ میڈیکل ایئر فورس کے ذمہ ہوگا۔
 انشورنش کور: ۴۸؍لاکھ روپے کا انشورنش ہوگا۔
عمر کی حد
  درخواست گزار کی تاریخ پیدائش ۲۷؍جون ۲۰۰۳ء تا ۲۷؍دسمبر ۲۰۰۴ءکے درمیان ہونی چاہئے۔عمر کی اورپی حد میں ضابطے کے مطابق رعایت دی گئی ہے۔
ریزرویشن: ملازمتوں میں اوبی سی، ایس ٹی ایس سی اور معاشی کمزور طبقات(ای ڈبلیو ایس) کے لئے ضابطے کے مطابق ریزرویشن دیا گیا ہے۔
بھرتی کا طریقہ کار
 بھرتی تحریری امتحان(کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ) ، فزیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ، فٹنس ٹیسٹ اور اسناد کی تصدیق کے ذریعے ہوگی۔ امتحان اکتوبر ۲۰۲۳ ءمیں ہوگا جس کی مکمل تفصیلات نوٹیفکیشن میں موجود ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار اس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
درخواست کا طریقہ
nدرخواست فارم  درج ذیل ویب سائٹ پربھرنا ہے: 
https://agnipathvayu.edac.in 
اس پر جائیں۔ نوٹیفکیشن کھولیں اسکا مطالعہ کریں۔طریقۂ کار کو سمجھیں اور آن لائن درخواست فارم پر کریں۔
n ۲۵۰ ؍روپے بطور امتحانی فیس ادا کریں اورآن لائن فارم سبمٹ کریں اور پرنٹ آؤٹ لے کر اسے محفوظ رکھیں۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ ۱۷؍اگست ۲۰۲۳ ء۔
  جو بارہویں کامیاب یا ڈپلوما کامیاب امیدوار دلچسپی رکھتے ہوں وہ متذکرہ نوٹیفکیشن کی کاپی کیلئے کالم نگار کے وہاٹس ایپ 7738642878 پرAgniveervayu لکھ بھیجیں۔ جلد ہی آپ کو نوٹیفکیشن کی کاپی وہاٹس ایپ کی جائےگی۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK