Inquilab Logo Happiest Places to Work

انٹیلی جنس بیورو میں جونیئر انٹیلی جنس آفیسر کی ملازمت کا موقع

Updated: June 13, 2023, 10:30 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

حکومت ہند کی وزارت داخلہ کے زیرنگیں کام کرنے والے اس اہم ترین ادارہ نے کل ۷۹۷؍اسامیوں کے لئے بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

انٹیلی جنس بیورو جسے عام طورپر’آئی بی‘ کہا جاتا ہے حکومت ہند کی وزارت داخلہ کی اہم ترین انٹرنل سیکوریٹی اور کاؤنٹر انٹیلی جنس ایجنسی ہے۔ عموماً اس سیکوریٹی ایجنسی کے لئے دوسری سیکوریٹی ایجنسیوں سے نہایت ہی ذہین اور ایماندار افسران کا تقرر کیا جاتا ہے۔اعلیٰ عہدوں کے لئے آئی پی ایس اور آئی آر ایس افسران کو’ ڈیپوٹیشن‘  پر آئی بی میں لایا جاتا ہے جبکہ جونیئر انٹیلی جنس افسران و دیگر اسٹاف کی تقرری براہ  راست کی جاتی ہے۔ پورے ملک سے اہم ترین معلومات اکٹھا کرنا اور حکومت کی دیگر سیکوریٹی ایجنسیوں کو با خبر کرتے رہنا تاکہ ملک کے خلاف تجریبی کارروائی کی روک تھام ہو۔
اس وقت کس اسامی کیلئے بھرتی ہورہی ہے؟
  انٹیلی جنس بیورو(آئی بی) میں بھرتی کے لئے وزارت داخلہ کے ذریعے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت آئی بی میں جونیئر انٹیلی جنس آفیسرس کی بھرتی ہورہی ہے۔کٹیگری وائز بھرتی درج ذیل ہے۔ 
جنرل: ۳۲۵؍اسامیاں  معاشی کمزورطبقات:۷۹؍اسامیاں
 اوبی سی:۲۱۵؍ اسامیاں  ایس سی:۱۱۹؍اسامیاں
 ایس ٹی:۵۹؍اسامیاں
ضروری تعلیمی لیاقت
  الیکٹرونکس؍ الیکٹرونکس اینڈٹیلی کمیونکیشن؍ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس؍ آئی ٹی؍ کمپیوٹر سائنس؍ کمپیوٹر انجینئرنگ؍ کمپیوٹر ایپلی کیشن میں تین سالہ ڈپلوما کامیاب یا سائنس(الیکٹرونکس کے ساتھ) یا کمپیوٹر سائنس یا فزکس یا میتھس کے ساتھ گریجویشن کامیاب یا کمپیوٹر ایپلی کیشن میں ڈگری کامیاب امیدوار ان اہم اسامیوں کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
عمر کی حد
  ۱۸ تا ۲۷ سال۔عمر کی اوپری حد میں اوبی سی امیدواروں کو تین سال او رایس ٹی ایس سی امیدواروں کو پانچ سال کی رعایت ہوگی۔
ملازمت کہاں کرنی ہوگی؟
 ملک کے کسی بھی حصہ میں جہاں بھی محکمہ کو ضرورت ہو۔
بھرتی کا طریقۂ کار
بھرتی آبجیکٹیو ٹائپ امتحان(پہلا مرحلہ)
 اسکل ٹیسٹ(دوسرا مرحلہ)
انٹرویو (پرسنالٹی ٹیسٹ)۔ تیسرا مرحلہ کے ذریعے ہوگی۔
پہلا مرحلہ: ۲۵؍فیصد سوالات جنرل ایبلٹی کے اور ۷۵؍ فیصد سوالات امیدوار کی تعلیمی لیاقت کے مطابق ہوںگے۔ ۲؍ گھنٹہ کے پرچہ کے ۱۰۰؍ مارکس ہوںگے۔ غلط جواب کے لئے ۴؍۱ مارکس منفی ہوگا۔
دوسرا مرحلہ: جاب پروفائل کے مطابق اسکل ٹیسٹ (پریکٹیکل) ہوگا۔ اس کے ۳۰؍مارکس ہوںگے۔
تیسرا مرحلہ: انٹرویو؍پرسنالٹی ٹیسٹ کاہوگا اس کے ۲۰؍ مارکس ہوںگے۔
- امتحانی فیس: امتحانی فیس۵۰؍روپےجبکہ ریکروٹمنٹ پروسیسنگ چارجس ۴۵۰؍روپے ہوں گے۔ ریکروٹمنٹ پروسیسنگ چارجس سبھی امیدواروں کو بھرنا ہے جبکہ امتحانی فیس اوپن کٹیگری ، معاشی کمزور طبقات اور اوبی سی امیدواروںکو ادا کرنا ہے۔
فیس ایسے ادا کرنی ہے
  فیس آن لائن ؍آف لائن دونوں طریقوں سے ادا کی جاسکتی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ای چلان کے ذریعےیا کسی بھی کارڈ کے ذریعے انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے فیس ادا کی جاسکتی ہے۔
درخواست کیسے دیں؟
صرف اور صرف آن لائن درخواست دی جاسکتی ہے۔
دلچسپی رکھنے والے اہل امیدوار  www.mha.gov.in یا www.ncs.gov.in پر جائیں۔ نوٹیفکیشن کا مطالعہ کریں۔
اب آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔ دی ہوئی ہدایت کے مطابق فیس ادا کریں۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ ۲۳؍جون ۲۰۲۳ ءہے۔ آخری تاریخ کا انتظار کئے بنا فوراً ہی درخواست فارم پُر کریں تاکہ آخری وقت میں رش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ:۲۳؍جون ۲۰۲۳ء ہے۔n
نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی
 جو امیدوار اس بھرتی کے لئے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی کاپی حاصل کرنے میں دقت محسوس کررہے ہوں تو کالم نگار کے درج ذیل وہاٹس ایپ نمبر 7738706130 پر میسیج میں ’آئی بی‘ لکھ کر بھیجیں۔ آپ کو چند گھنٹوں میں نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی بھیج دی جائے گی۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK