Inquilab Logo

وزارت مواصلات کے محکمہ ڈاک میں دسویں کامیاب نوجوانوں کیلئے ملازمتیں

Updated: May 31, 2023, 10:57 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

برانچ پوسٹ ماسٹرس(بی پی ایم) اور اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹرس کے لئے۱۲؍ہزار۸۲۸؍ امیدواروں کی بھرتی۔ کوئی ٹیسٹ یا انٹرویو نہیں محــض دسویں کے مارکس کی بنیاد پر بھرتی کا موقع

photo;INN
تصویر :آئی این این

 پوسٹل سسٹم کو دنیا کا سب سے بڑا رابطہ کا سسٹم کہا جاتا ہے۔ خط و کتابت کا معاملہ ہو، منی آرڈر کی بات ہو یا ٹیلی گراف(اب بند ہو چکا ہے)کی بات ہو یا چھوٹی بچت کی بات ہو۔ پوسٹل دنیا کا سب سے کامیاب سسٹم کہا جاتا ہے اور رابطہ اور کمیونی کیشن  کی نت نئی ایجادات اور طریقہ وجود میں آنے کے باوجود پوسٹل سروس سسٹم اب بھی ملک کے آخر شہری تک اپنی خدمات مہیا کرنے میں کامیاب ہے۔
 ہمارے ملک میں پوسٹل سسٹم کی بنیاد ۱۷۶۶ء میں ایسٹ انڈیا کمپنی نے رکھی تھی۔ ۱۸۵۴ء میں لارڈ ڈلہوزی نے انڈین پوسٹ آفس ایکٹ کے ذریعے اس کی خدمات کوایک نئی سمت دی تھی۔اس وقت انڈین پوسٹس حکومت ہند کی وزارت مواصلات(کمیونی کیشن ) کے تحت کام کررہا ہے اس کاصدر دفتر ڈاک بھون نئی دہلی میں ہے۔ 
 ملک بھر میں ایک لاکھ ۵۴؍ ہزار پوسٹ آفس کے ساتھ یہ دنیا کا سب سے بڑا پوسٹل نیٹ ورک میں ہے۔ اس میں ملازمین کی کل تعداد چار لاکھ ۱۶؍ ہزار ہے علاوہ ہزاروں نہیں لاکھوں افراد پوسٹ آفس کے باہر بیٹھ کر لوگوں کو درخواست فارم بھرکر دینے ،خط و کتابت کے لئے رہنمائی کرکے روزگار حاصل کئے ہوئے ہیں۔اس محکمہ نے بچوں اور خواتین کے لئے بھی بچت کی ترغیب کے لئے کئی اسکیمیں جاری کی ہوئی ہیں۔ اس وقت پوسٹ کے دفتر میں بہتر طور پر ورکنگ کاکام بھی انجام دے رہے ہیں۔
 اس وقت پوسٹ نے ۲۰؍ مئی۲۰۲۳ء کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بطور برانچ پوسٹ ماسٹرس اور اسسٹنٹ برانچ ماسٹرس کی۱۲؍ہزار ۸۲۸؍ اسامیوں کی بھرتی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کی تفصیلات یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔ ہمارے وہ نوجوان جنہوں نے دسویں کا امتحان پاس کیا ہے اور مقامی زبان سے واقفیت رکھتے ہیںوہ ان سرکاری ملازمتوں سے ضرور استفادہ کریں۔
موقع کیا ہے؟
  محکمہ پوسٹ میں برانچ پوسٹ ماسٹرس اور اسسٹنٹ برانچ وپوسٹ ماسٹرس کی بھرتی
بھرتی کے لئے جاری نوٹیفکیشن نمبر:
17-31/2023GDS
کب جاری ہوا؟:۲۰؍؍مئی۲۰۲۳ء
اسامیوں کی تعداد
  کل ۱۲؍ہزار۸۲۸؍ اسامیوں کے لئے بھرتی کا عمل منعقد کیاجارہا ہے۔
منتخب امیدواروں کو ملازمت کہاں کرنی ہوگی؟
  ملک کے کسی بھی حصہ میں(مگر چونکہ زبان کا جاننا ضروری ہے لہٰذا آپ کو آپ کی اپنی ریاست میں ہی ملازمت دی جاسکتی ہے)
ضروری تعلیمی لیاقت
(۱)امیدوار دسویں کامیاب ہوں(کسی بھی بورڈ سے ہوں مگر انہوں نے انگریزی اور میتھ میٹکس مضمون لیا ہو)
(۲) امیدوار نے ایس ایس سی میں علاقائی زبان بطور مضمون لیا ہو مثلاً(مراٹھی سے درخواست دے رہے امیدواروں کے لئے لازمی ہے کہ انہوں نے دسویں میں مراٹھی بطور مضمون لیا ہو۔
(۳)امیدوار کمپیوٹر کی جانکاری رکھتا ہو اور سائیکل چلانا جانتا ہو۔
تنخواہ کا اسکیل
 تنخواہ کا ابتدائی اسکیل برائے برانچ پوسٹ ماسٹرس:۱۲؍ہزار روپے سے ۲۹؍ہزار۳۸۰؍ روپے ماہانہ 
 برائے اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹرس ۱۰؍ ہزار روپے سے ۲۴؍ہزار ۴۷۰؍ روپے ماہانہ ۔
 مہنگائی الاؤنس اور سفری اخراجات اس کے علاوہ ہوںگے۔
عمر کی حد
 ۱۸؍ سے ۴۰؍ سال  عمر کے درمیان  کے امیدوار درخواست دینے کے اہل ہیں۔(۱۱؍جون ۲۰۲۳ءکو)
 عمر کی اوپری حد میں ضابطے کے مطابق منتخب ذاتوں جماعتوں کو رعایت دی گئی ہے۔ معذور امیدواروں کو عمر کے اوپری حد میں ۱۰؍ سال کی رعایت ہوگی۔
درخواست فیس
 ایک سو روپئے بذریعہ نیٹ بینکنگ یا کسی بھی کریڈٹ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے ۔خواتین امیدواروں، ایس ٹی ایس سی اور معذوروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے۔
بھرتی کا طریقہ کار
 سب سے پہلے امیدواروں کے ذریعہ موصول ہونے والی درخواستوں کو سسٹم جنریٹیڈ میرٹ لسٹ کے مطابق شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
  امیدواروں کو گرینڈ پوائنٹ کے مطابق اسناد کی تصدیق کے لئے بلایا جائے گا اور سرٹیفکیٹ درست پائے جانے پر میرٹ کی بنیاد پر ملازمت کے لئے اپائنمنٹ لیٹر دیا جائیگا۔ 
 یاد رہے کوئی تحریری ٹیسٹ یا انٹرویو نہیں ہوگا۔
برانچ پوسٹ ماسٹر کی ذمہ داریاں
روز مرہ کے پوسٹ آفس کے کام کاج دیکھنا۔
انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک پر نگاہ رکھنا۔
پوسٹل پروڈکٹس کی مارکٹنگ۔ بچت کی ترغیب دینا۔
جہاں اکیلا شخص ساری ذمہ داری دیکھ رہا ہے وہ پوسٹ آفس کی ساری خدمات کو ڈھنگ سے چلانا۔
جو امیدوار بطورگراض ڈاک سیوک(جی ڈی ایس) برانچ پوسٹ آفیسر منتخب ہوںگے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پوسٹ کے دفتر کے لئے کا جگہ کا انتظام؍انتخا ب کریں۔
 رہائش؍دفتر کے انتخاب کے لئے ڈائریکٹوریٹ نے ۸؍مارچ ۲۰۱۹ء  کو رہنماخط جاری کیا ہے۔ اس کے مطابق گھر دفتر کا انتخاب کرنا ہے۔
اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر کی ذمہ داریاں
 اسٹیشنری اور اسٹمپ کی فروخت،آئے ہوئے خطوط دروازے تک پہنچانے کا انتظام۔
 اکاؤنٹ آفس میں پیسہ ڈپازٹ کرنا؍ نکالنا۔
nپوسٹل پروڈکٹس کی مارکٹنگ
کسٹمر سروس سینٹر کو آپریٹ کرنا۔
سینئرس کے ذریعے دیا گیا کام۔
اسسٹنٹ برانچ پوسٹ ماسٹر کو اپنے پوسٹ آفس کے حلقہ میں مکان لے کر رہنا ہوگا۔
اس ملازمین بھرتی
 کیلئے درخواست فارم کیسے بھریں؟
 درخواست صرف ا ور صرف آن لائن ہی دینی ہے۔
 نوٹیفکیشن کا باریکی سے مطالعہ کریں۔ دونوں اسامیوں کے لئے شرائط اور دی جانے والی ذمہ داریوں کا مطالعہ کریں۔
 اب آن لائن درخواست فارم پُر کرنے کے لئے https:/indiapostgdsonline.gov.inپر جائیں اور دھیان سے آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔
انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے ایک سو روپئے بطور درخواست فیس ادا کریں۔
اگر آپ خاتون امیدوار یا ایس ٹی ایس سی یا معذور ہیں تو آپ کو فیس نہیں ادا کرنی ہے۔ براہ راست فارم پر کریں۔
آن لائن درخواست فارم پُرکرنے کی آخری تاریخ ۱۱؍ جون۲۰۲۳ ءہے۔
 تاہم  درخواست کے متمنی امیدوار درخواست فارم پُر کرنے کے لئے آخری تاریخ کا استفادہ نہ کریں۔فوراً آن لائن درخواست فارم پُر کریں کیونکہ آخری دنوں میں سرور پر رش کے سبب درخواست فارم پُر کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔

کیا آپ کوپوسٹ بھرتی کے  نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف چاہئے ؟
جن امیدواروں کو متذکرہ نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی حاصل کرنے میں دقت آرہی ہو وہ کالم نگار کے واٹس ایپ نمبر7738706130 پر پوسٹ لکھ بھیجیں انہیں چند گھنٹوں میں نوٹیفکیشن کی کاپی واٹس ایپ کی جائیگی۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK