Inquilab Logo

گیل لمیٹیڈ میں انجینئرس، ڈپلوما ،ایم بی اے اور آئی سی ڈبلیواے کامیاب کیلئے ملازمتیں

Updated: March 15, 2023, 10:42 AM IST | salim alware | Mumbai

اس سرکاری کمپنی میں سینئر اسوسی ایٹس کے عہدوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان اور پرسنل انٹرویو کے ذریعے ہوگا جبکہ جونیئر ایسوسی ایٹس کے عہدوں کیلئے تحریری امتحان اور اسکل ٹیسٹ کے ذریعے امیدواروں کو منتخب کیا جائے گا

photo;INN
تصویر :آئی این این

 گزشتہ کالم میں ہم نےاسکل انڈیا مشن (YIL) کے تحت گزشتہ سال تشکیل شدہ’ینترا‘ میں دسویں کامیاب اور آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کیلئے  ۵؍ ہزار سے زائد اسامیوں کی تفصیلی معلومات فراہم کی تھی۔ ’ینترا ‘حکومت ہند کے وزارت دفاع کا ادارہ ہے اور ملک بھر کی آرڈیننس فیکٹریوں میں آئی ٹی آئی کامیاب امیدواروں کیلئے ۳۵۰۸ ؍اور دسویں کامیاب امیدواروں کیلئے ۱۸۸۷؍اسامیوں کیلئے  نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،ویب سائٹ:
www.yantraindia.co.in
پر اہل امیدواروں کو۲۸؍مارچ ۲۰۲۳ء تک درخواست فارم بھرنے کے لئے کہا گیا ہے۔ دسویں کامیاب اور آئی ٹی آئی فارغ امیدوار اس  موقع سے استفادہ اُٹھائیں۔
 اس ہفتہ ہم جن ملازمتوں کی  بابت آپ کو تفصیلی معلومات فراہم کر رہے ہیں وہ گیل (GAIL) لمٹیڈ کیلئے ہے جس کے لئے انجینئرنگ گریجویٹس، ڈپلوما ہولڈرس، ایم بی اے، سی اے، ایم سی اے اور آئی سی ڈبلیو کوالیفائی تجربہ کار امیدواروں کو درخواست دینے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔گیل گیس لمٹیڈ حکومت ہند کے وزارت پیٹرولیم اینڈ نیچرل گیس کی ملکیت والی پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ کمپنی ہے۔ اس کا ہیڈ کوارٹر گیل بھون نئی دہلی میں ہے اس کی تشکیل ۱۹۸۴ءمیں ہوئی تھی اس وقت کمپنی میں ملازمین کی تعداد تقریباً ۵؍ ہزار ہے جبکہ سیکڑوں افراد اس سے جزوقتی طور پر روزگار حاصل کرتے ہیں۔  اس وقت اس سرکاری ملکیت والی کمپنی نے مختلف اسامیوں کی بھرتی کیلئے نوئیڈا کے دفتر سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اور اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ ہمارے اہل او ر تعلیم یافتہ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اس موقع سے اور اس طرح کے تمام مواقعوں سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں تاکہ کارپوریٹ سیکٹر خاص کرپبلک سیکٹر کمپنیوں میں ہمارے نوجوانوں کا تناسب بڑھے۔آئیے بھرتی کی مکمل تفصیلات جانتے ہیں:
 موقع کیا ہے؟
 گیل گیس لمیٹیڈ کمپنی میں مختلف اسامیوں کی بھرتی
کون درخواست دے سکتا ہے؟
 مختلف فیکلٹی کے انجینئرنگ گریجویٹس، ڈپلوما ہولڈرس ، ایم بی اے، چارٹر اکاؤنٹنٹ، سی ایم اے، آئی سی ڈبلیو اے اور ایم ایس ڈبلیو کامیاب امیدواروں کو ملازمت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
اسامی کا نام، تعداد اور ضروری تعلیمی لیاقت
(۱)سینئر اسوسی ایٹ اسٹیٹ (ٹیکنیکل): ۳۱؍ اسامیوں کی بھرتی کیلئے الیکٹریکل؍ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس؍ میکانیکل؍پروڈکشن اینڈ انڈسٹریل؍ الیکٹرونکس سول؍ الیکٹرونکس اینڈ انسٹرومینٹیشن انجینئرنگ میں کم از کم ۵۰؍فیصد مارکس کے ساتھ ڈگری کامیاب امیدواروں کو درخواست دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ امیدواروں کے پاس دو سال کا کام کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔
(۲)سینئر ایسوسی ایٹ(فائر اینڈ سیفٹی) : ۱۲؍ اسامیاں ۔ ان اسامیوں کی بھرتی کیلئے کم از کم ۵۰؍فیصد مارکس کے ساتھ فائر اینڈ سیفٹی انجینئرنگ میں ڈگری کامیاب امیدواروں کو درخواست دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
(۳)سینئر ایسوسی ایٹ(مارکٹنگ):۶؍اسامیاں۔ ان اسامیوں کیلئے ۳؍ سالہ ایم بی اے کامیاب( مارکٹنگ؍ آئل اینڈ گیس؍ پیٹرولیم اینڈ انرجی؍ انرجی اینڈ انفراسٹرکچر؍ انٹر نیشنل بزنس)
(۴)سینئر ایسوسی ایٹ( فائنانس اینڈ اکاؤنٹس): ۶؍اسامیاں۔ ان اسامیوں کیلئے کم از کم۵۰؍فیصد مارکس کے ساتھ چارٹر اکاؤنٹنٹ( سی اے)؍ سی ایم اے؍ آئی سی ڈبلیو اے یا فائنانس میں دو سالہ ایم بی اے کامیاب امیدواروں کو درخواست دینے کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
(۵)سینئر اسوسی ایٹ( کمپنی سکریٹری): ۲؍ اسامیاں  ۔ ان اسامیوں کیلئے کمپنی سکریٹری شپ کیلئے کوالیفائیڈ امیدواروں کو درخواست دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔
(۶)سینئر اسوسی ایٹ( ہیومن ریورس) : ۶؍اسامیاں۔ ان اسامیوں کیلئے کم از کم ۵۰؍فیصد مارکس کے ساتھ ایم بی اے؍ ایم ایس ڈبلیو؍ پی جی ڈپلوما( پرسنل مینجمنٹ) ہیومن ریورس مینجمنٹ کامیاب امیدواروں کو درخواست دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ امیدوار کے پاس ایل ایل بی ڈگری ہوتو مزید بہتر ہوگا۔
(۷)جونیئر اسوسی ایٹ( ٹیکنیکل) :۱۶ ؍ اسامیاں ۔ ان اسامیوں کیلئے کم از کم ۵۰؍ فیصد مارکس کے ساتھ الیکٹریکل ؍ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس؍ میکانیکل ؍ پروڈکشن  الیکٹرونکس؍ الیکٹرونکس اینڈ انسٹرومینٹیشن؍ سول؍ الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونکس میں سے کسی ایک فیکلٹی میں ڈپلوما کامیاب امیدواروں کو درخواست دینے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ امیدواروں کے پاس کم از کم ۲؍ سال کا کام کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔
عمر کی حد
n  اسامی نمبر ایک تا ۷؍ کیلئے عمر کی اوپری حد ۳۲؍سال ہے۔
n عمر کی اوپری حد میں اوبی سی امیدواروں کو ۳؍ سال، ایس ٹی ایس سی امیدواروں کو۵؍ سال اور معذوروں کو ۱۰؍سال کی رعایت ہوگی۔ (عمر کے تعین کیلئے ۱۰؍اپریل ۲۰۲۳ءکی تاریخ مقرر ہے)
ماہانہ تنخواہ
 سینئر ایسوسی ایٹ کیلئے ماہانہ ۶۰؍ہزار روپے جبکہ جونیئر ایسوسی ایٹ کیلئےماہانہ ۴۰؍ہزار روپے تنخواہ دی جائےگی اس میں ہاؤس رینٹ الاؤنس اور دیگر الاؤنس شامل ہیں۔
دیگر فوائد: سالانہ ترقی اور اضافہ کمپنی کے پالیسی کے مطابق اور فکسڈٹرم ایمپلائمنٹ اسکیم کے مطابق ہوں گے۔ پی ایف؍ ای ڈی ایل آئی اور گریجویٹی پالیسی کے مطابق ہوگا۔
میڈیکل پالیسی:۵؍ لاکھ روپےسالانہ تک خود کیلئے، اہلیہ کیلئے اور۲؍ بچوں کیلئے ہوگا۔ ساتھ ہی گروپ پرسنل ایکسڈنٹ انشورنس زخمی ہونے یاموت ہونے کے حالات کے مطابق طے ہوا۔ 
ملازمت کہاں کرنی ہے؟
 گیل گیس لمیٹیڈ کسی بھی انسٹالیشن ؍ پروجیکٹ، دفتر یا اس کی کسی بھی ما تحت کمپنی میں ملازمت کے لئے بھیجا جاسکتا ہے۔
بھرتی کا طریقۂ کار
 (اے) سینئر اسوسی ایٹس کیلئے بھرتی تحریری امتحان اور پرسنل انٹرویو کے ذریعے ہوگی۔
 (بی) جونیئر ایسوسی ایٹس کیلئے بھرتی تحریری امتحان اور اسکل ٹیسٹ کے ذریعے ہوگی۔ ا سکی تفصیلات  جاری کردہ نوٹیفکیشن میں دی گئی ہیں۔
بھرتی کا طریقۂ کار
امتحانی فیس: جنرل، معاشی کمزور طبقات اور اوبی سی امیدواروں کو آن لائن فارم پُر کرتے وقت نیٹ بینکنگ کے ذریعے ایک سو روپے بطور امتحانی فیس ادا کرنے ہیں جبکہ ایس ٹی ایس سی اور معذوروں کیلئے کوئی فیس نہیں ہے۔
درخواست کیسے دیں؟
 اہل امیدوار صرف اور صرف آن لائن درخواست دےسکتے ہیں۔
 دلچسپی رکھنے والے امیدوار گیل فیس کی ویب سائٹ: http://gailgas.com پر جائیں اور کریئرس اِن کلک کریں۔
 امیدوار صرف ایک پوسٹ(اسامی) کیلئے ہی درخواست دےسکتے ہیں۔
 آن لائن درخواست فارم پُر کرنے سے پہلے امیدوار ہدایات کا باریکی سے مطالعہ کریں۔
 امیدوار کے پاس اپنا موبائل اور ای میل آئی ڈی ہو تاکہ رجسٹریشن نمبر، پاس ورڈ اور خط و کتابت محفوظ رہے۔
 اپنی تازہ تصویر اسکین کرالیں ساتھ ہی ساتھ اپنی دستخط ہدایت کے مطابق اسکین کرالیں۔
 کاسٹ سرٹیفکیٹ، معذوری کا سرٹیفکیٹ (معذور امیدواروں کے لئے) اسکین کرالیں۔ امیدوار بالکل صحیح جانکاری پُرکریں۔
ہدایات کا مطالعہ کرنے کے بعد ’آئی ایگری‘ کلک کریں۔
آن لائن فیس ادا کریں۔ اب درخواست فارم سبمٹ کریں۔
مستقبل کی ضرورت کے مطابق درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں اوراسے محفوظ رکھیں۔
سرٹیفکیٹ کی تصدیق کیلئے بلائے جانے پر تمام اوریجنل اسناد ساتھ لے جانا ہیں۔
کام کے تجربہ کے ثبوت کے طور پر ملازمت کئے جانے کا سرٹیفکیٹ(لیٹر) یا سروس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔دیگر ثبوت کے طور پر پے سلپ؍سیلری سلپ یا پروموشن لیٹر؍ ٹرانسفر لیٹر بھی بطور ثبوت بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ:۱۰؍ اپریل ۲۰۲۳ءہے۔

نوٹیفکیشن کی کاپی
 درخواست کے متمنی جن امیدواروں  کو متذکرہ نوٹیفکیشن کی کاپی درکار ہو تو وہ کالم نگار کو ۷۷۳۸۷۰۶۱۳۰ پر وہاٹس ایپ پر ’گیل‘ لکھ بھیجیں۔ آپ کو نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف واٹس ایپ پر روانہ کی جائےگی۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK