Inquilab Logo

لینوو نے تھنک پیڈ ایکس ون فولڈ متعارف کرایا

Updated: January 14, 2020, 3:01 PM IST | Agency

چین کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ’لینوو‘ نے اپنی نوعیت کا انوکھا لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔کمپنی کادعویٰ ہے کہ اس کا یہ نیا لیپ ٹاپ دنیا کا پہلا فولڈیبل یعنی کہ مڑنے والا لیپ ٹاپ ہے۔ اس کا نام ’تھنک پیڈ ایکس ون فولڈ‘  ہے۔

لینوو تھنک پیڈ ایکس ون ۔ تصویر : آئی این این
لینوو تھنک پیڈ ایکس ون ۔ تصویر : آئی این این

 چین کی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ’لینوو‘ نے اپنی نوعیت کا انوکھا لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔کمپنی کادعویٰ ہے کہ اس کا یہ نیا لیپ ٹاپ دنیا کا پہلا فولڈیبل یعنی کہ مڑنے والا لیپ ٹاپ ہے۔ اس کا نام  ’تھنک پیڈ ایکس ون فولڈ‘  ہے۔ چینی کمپنی نے اس لیپ ٹاپ کا کانسپٹ ڈیزائن گزشتہ سال متعارف کرایا تھا۔ امریکہ کے شہر  لاس ویگاس میں سی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے موقع پر کمپنی نےیہ بھی اعلان کیا کہ یہ  فولڈیبل لیپ ٹاپ  اسی سال فروخت کیلئے دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کی قیمت  ۲۵۰۰؍ ڈالر  (ایک لاکھ ۷۶؍ہزار ۷۶۳؍ روپے)ہوگی ۔ اس کی تکنیکی خصوصیات کی بات کریں تو یہ لیپ ٹاپ۳ء۱۳ انچ کے ٹو کے پی او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہے، جس میں اسٹین لیس اسٹیل فوائل بھی اندر دیا گیا ہے جو اسکرین کو خراش لگنے سے حفاظت کرتا ہے اور اس کے اوپر بھی ایک خصوصی کوٹنگ کی گئی ہے۔مگر اس کے باوجود یہ اسکرین اتنی نرم ہے کہ آسانی سے ’فولڈ ‘اور ’ان فولڈ‘ ہوجاتی ہے۔ مکمل ان فولڈ شکل میں ایکس ون فولڈ ایک ٹیبلیٹ کی طرح بن جاتا ہے جس پر انتہائی آرام کے ساتھ فلمیں دیکھی جاسکتی ہیں اور ویب براؤزنگ کی جاسکتی ہے۔ معمولی فولڈ پر اسے اسپلٹ اسکرین موڈ پر استعمال کرکے بیک وقت مختلف مواد اسکرینوں پر دیکھنا ممکن ہے۔ کمپنی کی جانب سے۵؍ میگا پکسل آئی آر کیمرا ڈسپلے کے اوپر دیا گیا ہے جبکہ ایکٹیو پین سے لیپ ٹاپ میں نیوی گیشن یا نوٹس بنائے جاسکتے ہیں، اس کے ساتھ ڈولبی اسٹیریو اسپیکرز بھی دیئے گئے ہیں۔جب اسے مکمل فولڈ کیا جاتا ہے تو نچلے حصے کو لیپ ٹاپ کے کی بورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ اوپری حصے مانیٹر کے طور پر کام کرتا ہے، ڈیوائس کے بیک پر کیس کے اندر ایک اسٹینڈ بلٹ ان ہے۔ لیپ ٹاپ کے ساتھ ایک فزیکل منی کی بورڈ بھی ہے جو نیچے لگایا جاسکتا ہے تاکہ ڈیسک ٹاپ کا تجربہ صارف کو مل سکے اور ان فولڈ کیے جانے پر یہ کی بورڈ ڈسپلے کے سامنے لگایا جاسکتا ہے جبکہ ماؤس کا استعمال بھی ممکن ہے۔اس میں ونڈوز۱۰؍ پرو آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا جبکہ کمپنی نے پروسیسر کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔قوی  امکان ہے کہ اس میں انٹیل لیک فیلڈ پروسیسر دستیاب کرایا جاسکتا ہے۔  علاوہ ازیں  انٹیل یو ایچ ڈی جنریشن۱۱؍گرافکس کارڈ بھی اس کا حصہ ہے اور۸؍ جی بی سے ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے۔ اس میں۵۰؍ واٹ بیٹری دی گئی ہے جو ایک بار مکمل چارج ہونے پر۱۱؍گھنٹے تک کام کرے گی۔

lenovo Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK