• Fri, 09 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فیفا اور لینووو نے فٹ بال اے آئی متعارف کروا دی

Updated: January 07, 2026, 8:14 PM IST | New York

فٹبال کی دنیا میں ٹیکنالوجی کا ایک نیا سورج طلوع ہونے کو ہے۔ لاس ویگاس میں منعقدہ ’’لینووو ٹیک ورلڈ ۲۰۲۶ء‘‘ کے دوران فیفا اور لینووو نے مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی )(AI) پر مبنی ایسے انقلابی ٹولز کی نقاب کشائی کی ہے جو فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکو انسانی تاریخ کا جدید ترین اسپورٹس ایونٹ بنا دیں گے۔

Lenovotech.Photo:INN
لینوو ٹیک ورلڈ۔ تصویر:آئی این این

فٹبال کی دنیا میں ٹیکنالوجی کا ایک نیا سورج طلوع ہونے کو ہے۔ لاس ویگاس میں منعقدہ ’’لینووو ٹیک ورلڈ ۲۰۲۶ء‘‘ کے دوران فیفا اور لینووو نے مشترکہ طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی )(AI) پر مبنی ایسے انقلابی ٹولز کی نقاب کشائی کی ہے جو فیفا ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکو انسانی تاریخ کا جدید ترین اسپورٹس ایونٹ بنا دیں گے۔
اس شراکت داری کا سب سے بڑا شاہکار’’فٹبال اے آئی پرو‘‘(Football AI Pro) ہے، جو ایک جنریٹو اے آئی اسسٹنٹ ہے۔ یہ ٹول ورلڈ کپ کی تمام ۴۸؍ ٹیموں کو دستیاب ہوگا۔ فیفا صدر جیانی انفینٹینو کے مطابق، اس کا مقصد کم وسائل والی ٹیموں کو بھی وہی ڈیٹا اور تجزیاتی سہولیات فراہم کرنا ہے جو بڑے ممالک کو حاصل ہیں۔ یہ سسٹم کروڑوں ڈیٹا پوائنٹس کا تجزیہ کر کے تھری ڈی ویژولائزیشن اور گراف فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:ممبئی انڈینز تمام خواتین کوچنگ اسٹاف کے ساتھ نئی بلندیوں پر جانے کے لیے تیار

ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء میں کھلاڑیوں کی شناخت کے لیے جدید ترین تھری ڈی اسکیننگ استعمال ہوگی ،محض ایک سیکنڈ میں کھلاڑی کا مکمل تھری ڈی اسکین ہوگا۔ اس ٹیکنالوجی سے ’’سیمی آٹومیٹڈ آف سائیڈ‘‘ سسٹم مزید درست ہو جائے گا اور شائقین کو براڈکاسٹ کے دوران حقیقت پسندانہ مناظر دکھائے جائیں گے۔ شائقین کے جوش کو بڑھانے کے لیے ریفری کیمرہ فوٹیج کا نیا ورژن متعارف کروایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:زوماٹو اور بلنک اِٹ کی پروموٹر کمپنی پر ۷ء۳؍کروڑ روپے کا جی ایس ٹی نوٹس

اے آئی سافٹ ویئر ریفری کے کیمرے سے لی گئی لرزتی ہوئی فوٹیج کو ریئل ٹائم میں مستحکم (اسٹیبلائز) کرے گا۔ اس سے ناظرین کو ایسا محسوس ہوگا جیسے وہ خود ریفری کی جگہ میدان میں موجود ہیں، جس سے کھیل میں شفافیت بڑھے گی۔ جیانی انفینٹینو (صدر فیفا) نے کہا کہ ’’ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء زمین پر اب تک کا سب سے بڑا شو ہوگا جسے ۶؍ارب لوگ دیکھیں گے۔ ہم اے آئی کے ذریعے فٹ بال کو جدید ترین بنا رہے ہیں۔’’یوان ٹنگ یانگ (چیئرمین لینووو)  نے کہ ہمارا تیار کردہ فٹ بال اے آئی پرو  ایک گیم چینجر ثابت ہوگا۔۲۰۲۶ء کا ٹورنامنٹ ٹیکنالوجی کی تاریخ کا روشن باب ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK