Inquilab Logo

نئے رنگ وروپ میں آرہی ہے مہندرا اسکارپیو

Updated: December 28, 2019, 2:35 PM IST | Agency | New Delhi

مہندرا اینڈ مہندرا اپنی مقبول عام ایس یو وی ماڈل مہندرا اسکارپیو کے نئے فیس لفٹ ماڈل کو لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس میں بی ایس ۶؍ انجن دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نیکسٹ جنریشن اسکارپیو کو ۲۰۲۰ء آٹو ایکسپو میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

مہندرا سکارپیو ۲۰۲۰ ۔ تصویر : آئی این این
مہندرا سکارپیو ۲۰۲۰ ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : مہندرا اینڈ مہندرا اپنی مقبول عام ایس یو وی ماڈل مہندرا اسکارپیو کے نئے فیس لفٹ ماڈل کو لانچ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ اس میں بی ایس ۶؍ انجن دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق نیکسٹ جنریشن اسکارپیو کو ۲۰۲۰ء آٹو ایکسپو میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس نئی اسکارپیو کی ٹیسٹنگ کےوقت کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں۔ اس گاڑی میں سلیٹیڈ ورٹیکل گِرِل سیکشن، سِلمر پروجیکٹر ہیڈ لیمپ ، نئے فوگ لیمپ کے ساتھ نیا بونٹ دیا جائے گا۔ نیکسٹ جنریشن مہندرا اسکارپیو کا کیبن پہلے سے زیادہ کشادہ ہوگا۔ اسکارپیو کے ریئر میں نئے ایل ای ڈی ٹیل لیمپ اور ایک نیا ٹیل گیٹ دیا جائے گا۔ وہیں اس کے کیبن میں ڈوئل ٹون کلر تھیم سے لیس پریمیم ڈیش بورڈ اور سینٹر کنسول دستیاب ہوگا۔نئی اسکارپیو کے ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ میں ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو کنکٹی ویٹی کے ساتھ بڑا ٹچ اسکرین انفو ٹینمنٹ سسٹم بھی مل سکتا ہے ۔ اس کےعلاوہ ایچ یو ڈی ، وائر لیس چارجنگ، آٹو کلائمیٹ کنٹرول جیسے فیچر دئیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK