لیمبورگنی انڈیا کے شرد اگروال ٹیسلا انڈیا کی قیادت کریں گے، اس سے قبل وہ لمبورگینی انڈیا کے سربراہ کے طور پر دس سال سے زیادہ عرصہ تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔
EPAPER
Updated: November 08, 2025, 7:00 PM IST | New Delhi
لیمبورگنی انڈیا کے شرد اگروال ٹیسلا انڈیا کی قیادت کریں گے، اس سے قبل وہ لمبورگینی انڈیا کے سربراہ کے طور پر دس سال سے زیادہ عرصہ تک خدمات انجام دے چکے ہیں۔
ایلون مسک کی ٹیسلا نے شرد اگروال کوہندوستان میںاپنا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔ شرد اگروال نے اس سےقبل لمبورگنی انڈیا کے سربراہ کے طور پر دس سال سے زیادہ تک خدمت انجام دے چکے ہیں۔ امریکی الیکٹرک گاڑی بنانے والی کمپنی ٹیسلا کچھ ماہ قبل ہی ہندوستانی بازار میں داخل ہوئی تھی اور وہ الیکٹرک وہیکل انڈسٹری کا بڑا حصہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ تاہم، رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی بازار میںکم قیمت اور گاہکوں کی عدم دلچسپی نے اسے مقامی قیادت مقرر کرنے پر مجبور کیا ہے تاکہ فروخت بڑھائی جا سکے۔بلوم برگ کے مطابق نومبر۲۰۲۴ء میں شرد نے مہندر اینڈ مہندرا کی ذیلی کمپنی کلاسک لیجنڈز میں چیف بزنس آفیسر کے طور پر مختصر عرصے کے لیے کام کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ۴۲؍ دنوں میں۲ء۵؍ ملین سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں
واضح رہے کہ اب تک، ٹیسلا کے جنوب مشرقی ایشیا کے ڈائریکٹر، ازابیل فین، ہندوستان میں اس کی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے، جس میں اس سال کے شروع میں ممبئی اور نئی دہلی میں شو رومز کا آغاز بھی شامل تھا۔ کمپنی کے سابق ہندوستانی سربراہ، پرشانت مینن، مئی میں استعفیٰ دے چکے ہیں۔ شرد اگروال کی تقرری کےذریعے ، ٹیسلااشرافیہ پر توجہ مرکوز کرتی نظر آتی ہے ۔دریں اثناء ان کا اہم چیلنج برانڈ میں دلچسپی کو فروخت میں تبدیل کرنا ہوگا، جبکہ اعلیٰ درآمدی محصو ل اور ہندوستان میں سستا اپنانے کی ذہنیت سے نمٹنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: ملک بھرمیں مکانوں کی قیمتوں میں اضافہ
واضح رہے کہ ٹیسلا ہندوستان میں اعلیٰ توقعات کے ساتھ آئی تھی لیکن بازار کی سست رفتاری سے مایوس ہے، اور متوقع نتائج نہ آنے سے حیران ہے۔ جولائی کے وسط میں فروخت شروع کرنے کے بعد سے، کمپنی کو صرف۶۰۰؍ سے زیادہ آرڈر موصول ہوئے۔ بلومبرگ رپورٹ کے مطابق، اکتوبر تک یہ تعداد بڑھ کر تقریباً۸۰۰؍ ہو گئی۔جاٹو ڈائنامکس کے مطابق ٹیسلا کے لیے دوسرا بڑا مسئلہ اعلیٰ درآمدی محصولات ہیں، جس نے ٹیسلا کے ماڈل ’’وائے‘‘ی ابتدائی قیمت۶۰؍ لاکھ روپے سے زیادہ کر دی ہے، جبکہ ہندوستان میں زیادہ تر الیکٹرک گاڑیاں اوسطً۲۲؍ لاکھ روپے میں فروخت ہوتی ہیں۔یہ بھی یاد رہے کہ ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں کا بازا ر کل کار فروخت کا صرف۵؍ فیصد سے کچھ زیادہ ہیں، جو ٹیسلا کی مایوس کن کارکردگی کی ایک اور وجہ ہے۔