Inquilab Logo

بیچلر آف آرکیٹیکچرمیں داخلے کیلئے ’ناٹا‘ امسال ۳؍بار منعقد ہوگا

Updated: March 30, 2023, 10:45 AM IST | Aamir Ansari | Mumbai

نیشنل اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ فار آرکیٹیکچر کا پہلاٹیسٹ ۲۱؍ اپریل ، دوسرا۲۸ ؍مئی اورتیسرا ۹؍ جولائی ۲۰۲۳ءکو ہوگا۔ پہلے ٹیسٹ کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ : ۱۰ ،اپریل ۲۰۲۳ء ہے

photo;INN
تصویر :آئی این این

 بیچلر آف آرکیٹیکچرکا کورس بارہویں کے بعدبہت سے طلبہ کی پسند ہوتا ہے ۔ گزشتہ کئی برسوں سے اس پانچ سالہ کورس میں داخلے کیلئے’ نیشنل اپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ فار آرکیٹیکچر(ناٹا)‘  منعقد کیا جاتا رہا ہے ۔کاؤنسل آف آرکیٹیکچر کے ذریعے منعقدہ یہ امتحان قومی سطح پرسال میں دو مرتبہ منعقد کیا جارہاہے۔ لیکن امسال یہ امتحان ۳؍ مرتبہ منعقد کیا جائے گا۔ وہ امید وار جو امسال بارہویں  یا ڈپلوما کے بعد بی -آرک میں داخلے کے خواہشمند ہیں وہ  ناٹا۲۰۲۳ء کے لئے  درخواست فارم ضرور پر کریں۔ 
بی آرک کیا ہے؟
  ۵؍ برس کے دورانیہ پر مشتمل بیچلر آف آرکٹیکچر میں طالب علم کو بہت سے مضامین وعنوانات کا مطالعہ کرنا ہوتا ہے۔ جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں:•  لینڈ اسکیپ ڈیزائن•  کنسٹرکشن مینجمنٹ•  انڈسٹریل ڈیزائن•  ٹرانسپورٹیشن ڈیزائن • ٹائون پلاننگ•  ڈرائنگ اینڈ پینٹنگ•  کلرنگ  •  فوٹو گرافی •انسانی   برتائو •   انوائرونمنٹل اویئرنیس  وغیرہ
آرکیٹیکچرس کی شاخیں
 لینڈ اسکیپ آرکٹیکچر: ان کا تعلق پارک، گیرن اسپیس، ہائوسنگ کامپلیکس، کمرشیل اسٹرکچر، سلم کاسٹر کی پلاننگ اور ڈیزائننگ سے ہے۔ اس شعبے میں سائنٹفک، آرکیٹیکچرل اور انجینئرنگ کی صلاحیتوں پر زور دیا جاتا ہے۔  ایک لینڈ اسکیپ آرکیٹکچر کے پروجیکٹ درج ذیل ہوسکتے ہیں۔ ہائوسنگ پروجیکٹ، دوبارہ تعمیری سہولیات کا پروجیکٹ، تعلیمی اداروں کی تعمیر کا پروجیکٹ، صنعتی تعمیری پروجیکٹ
 نول آرکٹیکچر : نول آرکٹیکچر کو اس طرح تربیت دی جاتی ہے کہ وہ سمندر میں استعمال ہونے والے تمام اسٹرکچرس کی تعمیر، ڈیزاننگ، پلاننگ اور دیکھ بھال کا کام کرسکے۔ سمندر کے اطراف، سمندر میں کوسٹ، پورٹس، ڈاکس یارڈس، آئل پلیٹ فارم اور لوڈنگ میکا نزم کی تعمیر نول آرکیٹیکچر کے ذریعہ ہوتی ہے۔
 اسٹرکچرل آرکیٹیکچر:  بلڈنگ کی تعمیر، پل اور بریجز کی تعمیر، شہر میں تعمیر شدہ عمارتیں اور سول اسٹرکچر کی تعمیر کا کام ان کے ذمہ ہوتا ہے۔ اسکائے اسکریپرس سے ہائے وے کی تعمیر، کلیرنگ سائنس سے ڈیولیپنگ اسٹرکچرس کو تعمیر کرنا اسٹرکچرل آرکیٹیکچر کرتا ہے۔
کریئر کے مواقع
 ترقی کی راہ پر گامزن  دور میں جب کہ گائوں شہر میں اور شہر جدید طرز شہروں میں تبدیل ہورہے ہیں۔ سمندر میں، ہوٹلس اور مالس کی تعمیر جاری ہے۔ پوری دنیا میں تقریباً ہر ملک میں کنسٹرکشن کا زور ہے ایک آرکیٹیکچرکیلئے  بہت سے مواقع موجود ہیں۔ آرکیٹیکٹ کیلئے ضروری ہے کہ ڈگری کورس مکمل کرنے کے بعد اپنا نام ’’کاونسل آف آرکیٹیکٹ‘‘ میں درج کروائے۔ 
حکومتی شعبوں میں آرکیٹیکٹ کی ضرورت کہاں پڑتی ہے؟
 سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنگ(سی پی ڈبلیو ڈی)  
  نیشنل بلڈنگ آرگنائزیشن (این بی او)
   ٹائون اینڈ کنٹری پلاننگ آرگنائزیشن  
  ہائوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کارپوریشن
آرکیٹیکٹ اپنا خود کی آزادانہ پریکٹس بھی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح میونسپلٹی،میونسپل کارپوریشن، ٹیچنگ شعبے میں بھی آرکٹیکٹ اپنا کریئر بنا سکتے ہیں۔
آرکیٹیکٹ بننے کا کورس
 بیچلر آف آرکیٹیچکر ۔ ۵؍سالہ کورس معیاد
درکار تعلیمی لیاقت
 بارہویں کامیاب یا شرکت کرنے والا۔سائنس اسٹریم فزکس ، کیمسٹری اور میتھس یا دسویں کے بعد ۳؍ سال پر مشتمل ڈپلوما کامیاب، یاآخری سال شرکت کرنے والا  ( میتھس مضمون کے ساتھ)  
مارکس کی شرائط
 بارہویں یا ڈپلوما میں ایگریگیٹ(یعنی کل ۶؍ یا ۵؍ مضامین میں ایگریگیٹ) ۵۰؍ فیصد مارکس سے کامیاب ،  ساتھ ہی ساتھ فزکس ، کیمسٹری اور میتھس ان ۳؍ مضامین میں بھی تینوں کا ایگریگیٹ ۵۰؍ فیصد مارکس سے کامیاب ہونا ضروری ہے۔
انٹرنس امتحان کب منعقد ہوگا؟
   ناٹا۲۰۲۳ء(نیشنل ایٹی ٹیوڈ ٹیسٹ فار آرکٹیکچر)  ۲۱؍ ۱پریل ۲۰۲۳،پہلا سیشن  ۱۰؍ تا  دوپہرایک بجے تک۔ دوسرا سیشن دوپہرڈھائی تا ساڑھے پانچ بجے تک۔  
ناٹا کا پیپر پیٹرن
کل :   ۱۲۵؍  سوالات،  کل  مارکس: ۲۰۰ 
سوالات کی قسمیں : ناٹا اہلیتی امتحان میں سوالات ملٹی پل چوائس قسم کے ایک سے زیادہ انتخابی قسم(ایم سی کیو)  کے سوالات پر مشتمل ہو سکتا ہے۔
ملٹیپل سلیکٹ کوئشچن قسم(ایم ایس کیو) کے۔ پریفرینشیل چوائس ٹائپ ترجیحی انتخاب کی قسم(پی سی کیو)اور عددی جواب کی قسم کے جسے نیومریکل(این اےکیو) کہتے ہیں ہوسکتے ہیںاور میچ دی فولوونگ(ایم ایف کیو)قسم کے ہوںسکتے ہیں۔
سوالات ایک نمبر،دو نمبر یا۳؍ نمبر والےہوں گے اور کل ۱۲۵؍ سوالات ہوں گے۔ان تمام سوالات کے حل کیلئے  ۱۸۰؍منٹ یعنی ۳؍ گھنٹے کا وقت ملے گا۔
 میڈیم بنیادی طور پر انگریزی ہوگا۔زبان: کچھ سوالات علاقائی زبانوں میں بھی ہو سکتے ہیں۔
درخواست فیس
 صرف ایک ٹیسٹ کیلئے ۲ ؍ہزارروپے ، کسی بھی دو ٹیسٹ کیلئے۴؍ہزار روپے اور تینوں میں شامل ہونا ہے تو ۵۴۰۰؍ روپے ۔ خواتین امیدواروں /ایس سی /ایس ٹی /معذور امیدوارکیلئے  بالترتیب ۱۵۰۰ ، ۳۰۰۰ اور ۴۰۵۰ ؍روپے ہوگی۔  
اہم تاریخ:  پہلاٹیسٹ ۲۱؍اپریل ۲۰۲۳ء کو منعقد ہوگا۔پہلے ٹیسٹ کے لئے  رجسٹریشن کی آخری تاریخ :   ۱۰ ؍اپریل ۲۰۲۳ء
دوسرا ٹیسٹ۲۸؍مئی۲۰۲۳ء کو منعقد ہوگا۔،دوسرے ٹیسٹ کیلئے  آخری تاریخ ۱۳؍ مئی ۲۰۲۳ء
 تیسرا ٹیسٹ  ۹؍ جولائی ۲۰۲۳ءکو ہوگا۔تیسرے ٹیسٹ کےلئے  رجسٹریشن کی آخری تاریخ ۲۴؍ جون ۲۰۲۳ء
درخواست فارم کیلئے پورٹل :  
https://nata.cbexams.com/
natareg2023/login.aspx 
 ویب سائٹ  :   https://www.nata.in/
اس کے علاوہ وہ طلبا جو جے ای ای مینس کے پرچہ دوم میں شرکت کررہے ہیں ، اس پرچے کے مارکس کی بنیاد پر بھی بیچلر آف آرکیٹیکچر میں داخلہ ممکن ہے۔ اس بات کا خیال کریں کہ اس  میں داخلہ صرف انٹرنس کے مارکس کی بنیاد پر نہیں ہوتا بلکہ بارہویں اور انٹرنس امتحان دونوں کے مجموعی  مارکس کی بنیا د پر ہوتا ہے۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK