Inquilab Logo

پولٹری سائنس : منفرد متبادل جس میں  روزگار اور کریئر کےاچھے مواقع ہیں

Updated: December 22, 2022, 11:52 AM IST | Amira ansari | Mumbai

پولٹری (مرغبانی) ہندوستان میں زراعت کے شعبے میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا شعبہ مرغبانی ہے۔ اوسط سالانہ ترقی کی شرح اس شعبہ کی ۸؍ سے ۱۰؍ فی صد ہے اسی کانتیجہ ہے کہ مرغی کے انڈوں کی افزائش میں ہمارا ملک چین او رامریکہ کے بعد تیسرے نمبر کا ملک ہے۔ اسی طرح برائلر چکن کے گوشت کے افزائش میں ہمارا ملک پانچویں نمبر پر ہے۔ (امریکہ، چین، برازیل، اور میکسکو کے بعد)

Poultry farming has now become a profitable industry and is expanding rapidly. Old photo of a poultry farm
پولٹری فارمنگ اب ایک منافع بخش انڈسٹری بن چکی ہے اور تیزی سے وسعت پارہی ہے۔ایک پولٹری فارم کی پرانی تصویر

قومی’گراس نیشنل انکم(جی این پی)‘ میں پولٹری سیکٹر کا حصہ ۳۳؍ ہزار کروڑ کا ہے، اگلے پانچ برسوں میں یہ رقم ۶۰؍ ہزار کروڑ تک ہونے کا امکان ہے۔ ملک کے تین ملین (۳۰؍ لاکھ) افراد ا س شعبے سے جڑے ہوئے ہیں جن کے ذریعہ اس شعبے سے سالانہ ۳۵۲؍ بلین روپوں کا کاروبار ہوتاہے۔لہٰذا ان اعدادوشمار سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس شعبے میں اب بھی ملازمت اورکریئر کے بھر پور مواقع ہیں۔
  پچھلے چار دہائیوں میں اس شعبے کے اتنی ترقی ہونے کے باوجود مرغبانی کے پیشے سے فراہم اشیاء کے سپلائی او رڈیمانڈو میں زبردست فرق ہے۔ اس فرق کو دور کرنے کے لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ موجودہ ، انڈوں کی افزائش میں ۴؍ گنااضافہ کرنا ضرور ی ہے۔ 
پولٹری: پروڈکٹ میں زبردست مانگ کی وجوہات؟
 بڑھتی ہوئی آبادی بدلتا لائف اسٹائل 
  غذا کے انتخاب؍ غذائی عادتوں میں تبدیلی 
  گائوں اور دیہاتوں کا شہر یانہ
پرکیٹپا انکم(فی کس آمدنی) میں اضافہ
   صحت کے متعلق بڑھتی فکر اور شعور  
  نوجوانوں کی آبادی میں اضافہ
 ان تمام وجوہات نے پولٹری پروڈکٹ میں زبردست اضافہ کیاہے۔ آج کی موجودہ بازار میں او پی حیاتی قیمت والی حیوان پروٹین حاصل کرنے کا سستا اور آسان ذریعہ پولٹری پروڈکٹ ہے۔ اس طرح اس شعبے کے مخصوص ضمنی شعبوں سے تقریباً ۱۰؍ ملین کی مختلف ملازمتیں آئندہ چند برسوں میں موجود ہوں گی۔
مرغبانی (پولٹری سائنس
میں کریئر کے مواقع
 اس شعبے میں کریئر کے بہت سے مواقع ہیں، ریسرچ، تعلیم، تجارت، کنسلٹنٹ ، منیجر، بریڈر،ایڈ واٹائزر، پولٹری ہائوس ڈیزائنر، پروڈکشن ٹیکنالوجسٹ، پروسیسنگ ٹیکنالوجسٹ، فیڈنگ ٹیکنالوجسٹ ، پولٹری اکناسٹ وغیرہ۔ 
 اس شعبے سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو اس شعبے میں قدم رکھتا ہے تو انہیں سب سے پہلے بیچلر آف ویٹرنری سائنس اینڈ اینمل ہسبنڈری (بی وی ایس سی اینڈ اینمل ہسبنڈری) کورس کرنا ہوگا۔
 بی وی ا یس سی کورس میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ماسٹر اِن وٹرنری اینڈ اینمل ہبنڈری کا کورس کرنا ہوگا۔ 
 اس کے بعد پولٹری متعلقہ شعبے سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد آپ اس شعبے کے اسپشلسٹ بن سکتے ہیں۔
ملازمت کے مواقع
 اس شعبے سے خود کار روزگار، تجارت اور ملازمتوں کے بھر پور مواقع ہیں، امیدوار کی تعلیمی لیاقت اور اکیڈمک ریکارڈ کی بنیاد پروہ  ملازمت سے لے کر کاروبارتک سب کچھ کرسکتا ہے، درج ذیل میں کچھ اہم مواقع 
 تعلیمی اداروں میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر
ریسرچ آرگنائزیشن میں ریسرچر اور سائنسداں کی حیثیت سے ملازمت 
مرکزی اور ریاستی ڈپارٹمنٹس میں سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ اور پولٹری فارم منیجر
کے مواقع  پولٹری سائنس گریجویشن کیلئے نجی پوسٹر فارمس اور متعلقہ انڈسٹریز میں ملازمت کے مختلف مواقع موجود ہیں۔
 کنسلٹنسی اور خود کار تجارت، پولٹری بزنس ۔ 
تنخواہ
 پولٹری سائنس پروفیشنلس کے لئے  بہت بہترین اور دلکش مواقع موجودہیں۔ سینٹرل اور اسٹیٹ گورنمنٹ میں ان پروفیشنلس کی تنخواہیں ۳۰؍ تا ۴۰؍ ہزار ماہ تعلیمی اہلیت کی بنیاد پر مقرر ہے۔ ریسرچ اور تعلیمی اداروں میں یہ پروفیشنلس ۲۰؍ تا ۷۵؍ ہزار ہرماہ تنخواہ حاصل کررہے ہیں۔ 
تعلیمی اداروں کی فہرست
 آنند اگری کلچرل یونیورسٹی،آنند ، گجرات
 آسام اگری کلچرل یونیورسٹی،کھانا پارا
  انڈین وٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،عزت نگر، اتر پردیش 
  جے کے کرشی وسموا ودیالیہ ،جبل پور ، مدھیہ پردیش
 مہاراشٹر اینمل اینڈ فشریز ،ناگپور، آکولہ، ممبئی، پربھنی
  اُڑیسہ یونیورسٹی آف اگری کلچر،اینڈ ٹیکنالوجی  ،بھونیشور
 شری وینکٹیشور یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ فشری  ترپتی اینڈ حیدر آباد
 تمل ناڈو  وٹرنری اینڈانیمل سائنس یونیورسٹی  چنئی نمکھال
 راجیو گاندھی کالج آف  وٹرنری اینڈانیمل سائنس ،پانڈیچری  اس کے علاوہ ،بدر، متھرا میں انسٹی ٹیوٹ موجود ہیں۔
 کچھ مخصوص نوعیت کے کورسیز جیسے فارم منیجر، سیلز منیجر، اِن پُٹ منیجر ، پلانٹ منیجر وغیرہ جیسے عہدے کے لئے بی وی ایس سی گریجویشن مکمل کرنا ضروری نہیں، بلکہ انہیں  اداروں سے کچھ مخصوص سر ٹیفکیٹ کورسیز/ ڈپلوما کورسیز مکمل کرنے کے بعد اس کی طرح کی ملازمتیں یا خود کار تجارت کی جاسکتی ہے، کچھ مخصوص ادارے  ڈپلوما/ سر ٹیفکیٹ کورس منعقد کرتے ہیں ۔ 
 سینٹرل پولٹری ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ( CPDO)ممبئی ، بنگلور ، بھوبنیشور ، چندی گڑھ۔
 اندرا گاندھی نیشنل اوپن  یونیورسٹی  نئی دہلی۔
 سینٹرل اویان ریسرچ انسٹی ٹیوٹ۔عزت نگر۔ یو پی۔
 پولٹری ڈائیگوناسٹک ریسرچ سینٹر پونے۔
 این آئی او ایس
 انا ملائی یونیورسٹی
n پونے میں واقع بی وی رائو انسٹی ٹیوٹ آف پولٹری مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں کچھ مخصوص نوعیت کے بہترین کورسیس موجود ہیں جن سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK