• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مرکزی وزارت صحت: میڈیکل گریجویٹ طلبہ کے کنووکیشن کیلئے ہندوستانی لباس کی ہدایت

Updated: August 23, 2024, 10:19 PM IST | New Delhi

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے جمعہ کو میڈیکل کالجوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گریجویٹ طلبہ کے کنووکیشن کے موقع پر موجودہ کالی پوشاک اور تکونی ٹوپی کے بجائے ہندوستانی ثقافت سے مماثل کوئی لباس کا خاکہ تیار کریں۔ ساتھ ہی یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ کالج اپنے مجوزہ خاکے مرکز کو ارسال کریں جسے مرکزی ہیلتھ سیکریٹری کے ذریعے منظور کیا جائےگا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق مرکزی وزارت صحت اور خاندانی فلاح و بہبود نے جمعہ کو میڈیکل کالجوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ گریجویٹ طلبہ کی اجتماعی تقریب کے موقع پر موجودہ کالی پوشاک اور تکونی ٹوپی کی بجائے ہندوستانی ثقافت سے مماثل کوئی لباس کا خاکہ تیار کریں۔ یہ کالی پوشاک اور ٹوپی انگریزوں کی نو آبادیاتی نظام کی علامت ہے اسے تبدیل کیا جانا چاہئے۔میڈیکل کالجوں کو ارسال کئے گئے اس مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت بشمول آئی آئی ایم ایس نے متفقہ طور پر یہ طے کیا ہے کہ گریجویٹ طلبہ کی اجتماعی تقریب کیلئے ایسی پوشاک کا خاکہ تیار کیا جائے جو ریاست کی مقامی ثقافت کے مطابق ہو جہاں وہ کالج واقع ہو۔

وزارت نے میڈیکل کالج کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ وہ اپنی تقریبات کے پوشاک کے تعلق سے اپنی تجاویز وزارت کے روبرو پیش کرے جسے مرکزی ہیلتھ سکریٹری کے ذریعے منظور کیا جائےگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK