Inquilab Logo

آربی آئی سروسیز بورڈ میں گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس کیلئے آفیسرس بھرتی

Updated: May 23, 2023, 10:38 AM IST | Salim Alwar | Mumbai

آفیسرس (گریڈ بی ) کی براہ راست بھرتی کے لئے اکنامکس /اسٹیٹسٹکس / انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل اکنامک /فائنانس وغیرہ میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کرنیوالے نوجوان درخواست کے اہل ہیں

photo;INN
تصویر :آئی این این

اس ہفتے ہم ریزروبینک آف انڈیا (آربی آئی )سروسیز بورڈ کی بھرتی کی مکمل تفصیلات پیش کررہے ہیں۔ اس سے قبل ہم  آربی آئی کی تاریخ کا مختصراً جائزہ لیتے ہیں۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد جب ملک کی معیشت  بری طرح ڈگمگاگئی تھی، اس وقت  ہلٹن ینگ کمیشن کی سفارش پر ریزرو بینک آف انڈیا کی تشکیل یکم اپریل ۱۹۳۵ء کو ہوئی تھی۔ کرنسی نوٹوں کو جاری کرنا اور ملک کی معیشت کو مستحکم رکھنا ریزرو بینک آف انڈیا کی سب سے اہم ذمہ داری ہے۔ ریزروبینک آف انڈیا کامرکزی دفتر ممبئی کے فیروز شاہ مہتا روڈ پر واقع ہے، یہیں  سروسیز  بورڈ بھی ہے۔ ابتداء میں یہ دفتر کولکاتا میں تھا بعد ازاں ۱۹۳۷ء میں  اسے ممبئی میں منتقل کردیا گیا ۔
موقع کیا ہے؟
 اس وقت ریزرو بینک آف انڈیا سروسیز بورڈ ممبئی نے ایڈورٹائزمنٹ نوٹس نمبر ’3A/2023-24‘ کے ذریعہ آفیسرس (گریڈ بی ) کی براہ راست بھرتی کے لئے گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس (اکنامک /اسٹیٹسٹکس / انڈسٹریل اینڈ ایگریکلچرل اکنامک /فائنانس وغیرہ) سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ 
 اس اہم ملازمین بھرتی کے عمل کی مکمل تفصیلات درج ذیل ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں آفیسرس کی ملازمت کے متمنی امیدوار ان بہترین تنخواہ اور سہولتوں والی ملازمت کے لئے ضروری کوشش کریں۔
پوسٹ کا نام/تعداد اور ضروری تعلیمی لیاقت
(۱) آفیسر گریڈ بی ۔ڈی آر جنرل :  ۲۲۲؍  اسامیاں۔درکار تعلیمی لیاقت: کسی بھی فیکلٹی سے کم ازکم ۵۰؍  فیصد نمبرات کے ساتھ کامیاب ہونے والے گریجویٹس ان ملازمتوں کیلئے  درخواست دے سکتے ہیں۔ اگر پوسٹ گریجویشن کرچکے ہیں اس میں ان کا فیصد ۵۵؍ فیصد۔ ایس سی /ایس ٹی اور معذور امیدواروں کو ۵؍فیصد کی چھوٹ ہے۔
(۲) آفیسر (گریڈ بی) ڈی آر۔ڈی ایس آئی ایم:  ۳۱؍ اسامیاں ۔ اسٹیٹسٹکس /میتھمیٹکل اسٹیٹسٹکس/میتھمیٹکل اکنامکس/اکونو میٹرکس / اپلائیڈ  اسٹیٹسٹکس /اسٹیٹسٹکس اینڈ انفارمیٹکس یا میتھمیٹکس میں ماسٹرز ڈگری۔ یا ماسٹر س ڈگری (ڈیٹا سائنس/آرٹی فیشیل انٹیلی جنس/مشین لرننگ /بگ ڈیٹا انالٹکس۔ اوپر درج کسی بھی پوسٹ  گریجویشن ڈگری میں کم ازکم ۵۵؍ فیصد مارکس ہوں۔
عمر کی حد
 درخواست گزار کی تاریخ پیدائش ۲؍ مئی ۱۹۹۳ء کے بعد کی ہونی چاہئے۔ عمر کی اوپری حد میں او بی سی امیدوار کو ۳؍ سال ، ایس سی /ایس ٹی امیدواروں کو ۵؍ سال اور معذوروں کو ۱۰؍ سال کی رعایت ہوگی۔
رجسٹریشن کا عمل
آن لائن رجسٹریشن اور فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ: ۹؍جون ۲۰۲۳ء شام ۶؍ بجے تک۔
آفیسر گریڈ بی-ڈی آر جنرل : پہلے مرحلہ کا امتحان(آن لائن امتحان ) ۹؍ جولائی ۲۰۲۳ء۔ دوسرے مرحلے کے پیپر فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ (آن لائن امتحان)
آفیسرس گریڈ بی -ڈی آر( ڈی ای پی آر) :  پہلے مرحلے کے پیپر فرسٹ اور سیکنڈ (تحریری امتحان)۱۶؍جولائی ۲۰۲۳ء۔ دوسرے مرحلے کے پیپر فرسٹ اور سیکنڈ (تحریری امتحان)  ۲۰؍ ستمبر۲۰۲۳ء
آفیسرس گریڈ بی - ڈآر(ڈی ایس آئی ایم): پہلے مرحلے کے پیپر فرسٹ (آن لائن امتحان ) ۱۶؍ جولائی ۲۰۲۳ء۔ دوسرے مرحلے کے پیپرسیکنڈ اور تھرڈ (آن لائن تحریری امتحان) ۱۹؍ اگست ۲۰۲۳ء۔
تنخواہ کا اسکیل
 ابتدائی تنخواہ کا اسکیل ۸۰؍ہزار ۸۵۰؍ روپے سے ۵۵؍ہزار ۲۰۰؍ روپے ماہانہ، گریڈ الاؤنس ، ہاؤس رینٹ الاؤنس (تنخواہ کا۱۵؍ فیصد) مہنگائی الاؤنس اور دیگر الاؤنس کے ساتھ ابتدائی تنخواہ (ماہانہ ) ایک لاکھ ۱۶؍ ہزار ۹۱۴؍ روپے ہوگی۔ 
اہم نوٹ: اگر مکان الاٹ کیا گیا ہے تو ہاؤس رینٹ الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔
دیگر سہولیات
 اخباراور ٹیلی فون چارجیز، کتابوں کیلئے گرانٹ، فرنیچر الاؤنس، میڈیکل کی سہولتیں، فیسٹیول ایڈوانس، مفت ٹکٹ فیملی کیلئے (۲؍ سال میں ایک بار) ، ہوم  لون، وہیکل کیلئے لون  اور دیگر سہولیات۔
آن لائن امتحان کیلئے مرکز 
 ملک کے تقریباً تمام اہم شہروں میں پہلے مرحلے کے امتحان کیلئے مرکز ہوں گے۔ 
پہلا مرحلہ (جنرل): مہاراشٹر پہلے مرحلے کے امتحان کے مراکز: امراوتی، سمبھاجی نگر(اورنگ آباد) ، جلگاؤں ، کولہاپور، ممبئی ، نئی ممبئی، تھانے ، ناگپور، ناسک اور پونے دوسرے مرحلے کے امتحان کے لئے مہاراشٹر میں مرکز۔
nدوسرے مرحلہ کا امتحان (جنرل) : ممبئی ، نئی ممبئی اور ناگپور
پہلا اور دوسرا مرحلہ (برائے مہاراشٹر): ڈی ایس آئی ایم /ڈی ای پی آر کیلئے: ممبئی ، نئی ممبئی ، ناگپور
امتحان کی فیس 
جنرل /او بی سی /ای ڈبلیو ایس  امیدوار کیلئے ۸۵۰؍ روپے (جی ایس ٹی الگ سے )
ایس سی /ایس ٹی اور معذور امیدوار کیلئے ۱۰۰؍  روپے (جی ایس ٹی الگ سے)
نصاب کی معلومات اور امتحان کی تفصیلات
پہلے اور دوسرے مرحلے کے آن لائن تحریری امتحان کے لئے نصاب کی معلومات اور امتحان کی تفصیلات نوٹیفکیشن میں دی گئی  ہیں۔ امیدوار درخواست فارم پُر کرنے سے پہلے نوٹس (اشتہار نمبر ۲۴-۲۰۲۳ء/۳؍اے) کا بغور مطالعہ کریں اور اپنی تعلیمی لیاقت کے مطابق آن لائن درخواست فارم پُر کریں۔ 
درخواست کیسے کرنا ہے؟
درخواست فارم صرف آن لائن طریقے سے ہی بھرنا ہے۔
سب سے پہلے یہ چیزیں اسکین کرلیں (۱) فوٹو گراف(4.5cmX3.5cm) ، (۲) دستخط (بلیک بال پوائنٹ سے) کیپٹل لیٹر میں دستخط قبول نہیں ہوگی۔ (۳)بائیں  انگوٹھے کا نشان (تھمب امپریشن)
اب امیدوار ریزروبینک آف انڈیا کی ویب سائٹ ’www.rbi.org.in‘ پر جائے، اور مواقع ’Opportunities‘پر کلک کرے۔
ریکروٹمنٹ برائے آفیسر س اِ ن گریڈ بی -ڈی آر جنرل /ڈی ای پی آر /ڈی ایس آئی ایم کلک کریں۔ 
اب رجسٹریشن پر کلک کریں ، نئے رجسٹریشن کے لئے اپنا نام ، فون نمبر اور ای میل آئی ڈی لکھیں اور پرویژنل رجسٹریشن نمبر حاصل کریں۔
دی ہوئی ہدایات کے مطابق درخواست فارم پُر کریں۔ امتحانی فیس مع ۱۸؍ فیصد جی ایس ٹی ادا کریں۔
اب آن لائن درخواست فارم سبمٹ کریں اور پرنٹ آؤٹ لے کر محفوظ کریں۔
نصاب کے مطابق آن لائن/تحریری امتحان کے لئے تیاری کریں۔ 
آن لائن درخواست کی آخری تاریخ ۹؍ جون ۲۰۲۳ء ہے۔

کیا آپ کو  نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف چاہئے ؟
 متذکرہ بھرتی کے نوٹیفکیشن کی پی ڈی ایف کاپی کے لئے کالم نگار سے7738706130 پر وہاٹس ایپ پر’آربی آئی ‘ لکھ بھیجیں۔ آپ کو پی ڈی ایف کی کاپی  ارسال کردی جائے گی۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK