Inquilab Logo

ریڈمی نے اپنے مشہور فون نوٹ  ۸؍کا جدید ماڈل متعارف کرایا

Updated: May 27, 2021, 8:27 PM IST | Agency

شاؤمی کے ذیلی برانڈ ریڈمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون نوٹ۸-۲۰۲۱؍متعارف کرادیا ہے۔اسکے نام سے ظاہر ہو تا ہے کہ یہ ریڈمی نوٹ۸؍کا جدید ماڈل ہے جس کو۲۰۱۹ء میں پیش کیا گیا تھا۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

شاؤمی کے ذیلی برانڈ ریڈمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون نوٹ۸-۲۰۲۱؍متعارف کرادیا ہے۔اسکے نام سے ظاہر ہو تا ہے کہ یہ ریڈمی نوٹ۸؍کا جدید ماڈل ہے جس کو۲۰۱۹ء میں پیش کیا گیا تھا۔ ریڈمی کا یہ فون دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ریڈمی نوٹ۸-۲۰۲۱؍ میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی۸۵؍ پروسیسر موجود ہے۔فون میں۶ء۳؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے تحفظ کیلئے گوریلا گلاس فائیو کوٹنگ کی گئی ہے۔ ریڈمی نوٹ۸؍ میں اینڈرائیڈ۱۱؍ آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی کے ایم آئی یو آئی۱۲ء۵؍ سے کیا گیا ہے جبکہ پانی کے چھینٹوں سے تحفظ کیلئے  نینو کوٹنگ بھی موجود ہے۔
 اس نئے فون میں  ۴؍ جی بی ریم اور۶۴؍ سے۱۲۸؍ جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ فرنٹ پر۱۳؍ میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں ۴؍ کیمرے دئیے گئے ہیں جن میں مین کیمرا۴۸؍ میگا پکسل کا ہے ۔ فون کے اندر۴؍ہزار  ایم اے ایچ بیٹری۱۸؍ واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔ کمپنی کی جانب سے فی الحال اس فون کی  قیمت اور دستیابی کی تاریخ  کے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK