Inquilab Logo

رینو نے کویڈمائی ۲۲؍ کو ہندوستانی بازار میں اتارا

Updated: March 19, 2022, 11:57 AM IST | Agency | New Delhi

 یورپی برانڈ رینو نے کئی ایڈوانس فیچر کے ساتھ اپنا نیا ماڈل کویڈ ایم وائی ۲۲؍ ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔

Renault launches KWID 22.Picture:INN
رینو نے کویڈمائی ۲۲؍۔ تصویر: آئی این این

یورپی برانڈ رینو نے کئی ایڈوانس فیچر کے ساتھ اپنا نیا ماڈل کویڈ ایم وائی ۲۲؍ ہندوستان میں لانچ کردیا ہے۔ اس کی ابتدائی قیمت ۴ء۴۹؍ لاکھ روپے (ایکس شوروم) ہے۔ اس کار کا پہلا ماڈل کمپنی نے ۲۰۱۵ء میں لانچ کیا تھا۔ نئی رینو کویڈ، پرکشش ڈیزائن اور جدید فیچرس سے لیس ہے۔ نئی کویڈ ایم وائی ۲۲؍ مینوئل اور آٹو میٹک ٹرانسمیشن آپشن کے ساتھ ۰ء۸؍ لیٹر اور۱ء۰؍ لیٹر ایس سی ای پاورٹرین دونوں میں دستیاب ہے۔ کویڈ ایم وائی ۲۲؍ میں کلائمبر رینج میں اسپورٹی وہائٹ ایکسینٹ کے ساتھ نیا انٹیریئر اور ایکسٹیریئر دیا گیا ہے۔نئی رینو کویڈ میں ۰ء۸؍ لیٹر ایس سی ای انجن دیا گیا ہے جو ۵۴؍ پی ایس کی زیادہ سے زیادہ پاور اور ۷۲؍ این ایم کا ٹورک جنریٹ کرنے کا اہل ہے۔ اس کے ۰ء۸؍ لیٹر میں ۲۲ء۲۵؍ کلومیٹر فی لیٹر کا مائیلیج ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK