Inquilab Logo

’’دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کیلئے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کئے‘‘

Updated: April 27, 2024, 9:07 AM IST | Agency | New Delhi

ایم سی ڈی میئر الیکشن کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے لیڈراور رکن پارلیمان سنجے سنگھ کی پریس کانفرنس۔

Aam Aadmi Party Member of Parliament Sanjay Singh at a press conference. Photo: PTI
عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ پریس کانفرنس میں۔ تصویر:پی ٹی آئی

عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کیلئے  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے  لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے  ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے۔  آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا  کے رکن  سنجے سنگھ نے جمعہ کو یہاں کہا ’’آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ ۵؍ سال میں ایک بار دلت کا بیٹا بھی میئر کی کرسی پر بیٹھے، لیکن دلت مخالف ذہنیت کے حامل بی جے پی کے لوگوں نے بابا صاحب  کے بنائے ہوئے آئین کو نظرانداز کرتے ہوئے دلت کو کرسی پر بیٹھنے نہیں دیا۔‘‘ آپ لیڈر نے یہ بھی کہا کہ’’انہوں نے دلتوں کو کرسی پر  بیٹھنے سے روکا، تالاب کا پانی پینے  پر دلتوں کی مخالفت کی، یہ لوگ آج بھی اسی نفرت اور ذہنیت کے ساتھ زندہ ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر نے دہلی کے ایک دلت کے بیٹے کو دہلی کے میئر کے عہدے پر بیٹھنے کا حق دیا تھا، بی جے پی نے اس حق کو ختم کر دیا۔ بی جے پی نے دہلی میں میئر کا انتخاب ختم کرتے ہوئے کہا کہ دلت کا بیٹا میئر کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔ دلت کا بیٹا بیٹھا تو میئر کی کرسی ناپاک ہو جائے گی۔ اس کیلئے  بی جے پی نے لیفٹیننٹ گورنر کو اپنا  پیادہ بنایا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ کے مشورے کے بغیر پریسائیڈنگ افسر کی تقرری نہیں کر سکتے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پولنگ فیصد میں پھر کمی، پارٹیاں فکر مند

سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ ایک سال پہلے جب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کہا کہ سب سے سینئر کونسلر مکیش گوئل کو میئر کے انتخابات کیلئے  پریسائیڈنگ آفیسر بنایا جائے تو لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعلیٰ کے تحریری مشورے کو پھاڑ کر کوڑے دان میں پھینک دیا اور کہا کہ  ہم بی جے پی کے کونسلر      ستیہ شرما کو پریسائیڈنگ آفیسر بنائیں گے۔   اس دوران سنگھ نے وہ خط بھی دکھایا کہ لیفٹیننٹ گورنر نے ستیہ شرما کو وزیر اعلیٰ سے مشورہ کیے بغیر گزشتہ سال میئر کے انتخابات میں پریسائیڈنگ افسر کے طور پر مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دلت مخالف بی جے پی لیڈروں نے چنڈی گڑھ میں بھی ایسا ہی کیا۔ چندی گڑھ کے میئر الیکشن میں جھاڑو دینے والے کا بیٹا میئر کی کرسی پر بیٹھنے جا رہا تھا تو بی جے پی  کے اراکین  نے   ووٹوں کی گنتی  میں بے ایمانی کرتے ہوئے دلت کے بیٹے کو میئر کی کرسی پر بیٹھنے سے روک دیا۔ دلت، پسماندہ اور قبائلی طبقہ کے لوگ اسے نہیں بھولیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK