Inquilab Logo

مدھیہ پردیش کے وِدیشا کی رہنےوالی ثناء علی اسرو سائنسداں بن گئی

Updated: January 17, 2023, 12:13 PM IST | MUMBAI

مدھیہ پردیش کے وِدیشا کی رہنےو الی ثناء علی اسرو سائنسداں بن گئی،اپنے تعلیمی اخراجات کیلئے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی تھی

Sana Ali`s parents are extremely happy with their talented daughter`s achievement; Photo: INN
ثناء علی کے والدین اپنی ہونہار بیٹی کے کارنامہ پر بے حد خوش ہیں; تصویر:آئی این این

 ریاست مدھیہ پردیش کے وِدیشا کی رہنے والی ثناء علی کا انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) میں بطور سائنسداں انتخاب ہوا ہے۔  ثناء کی یہ کامیابی اس لئے خاص ہے کہ اس نے معاشی تنگدستی اوروسائل کی کمی کو اپنی راہ کی رکاوٹ بننے نہیں دیا۔   ریاست کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے اسے مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ثناء علی کی تقرری بحیثیت ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے عمل میں آئی ہے۔  ثناء وِدیشا کے نِکاسا محلے کی رہنے والی ہے۔ اس کےو الد ساجد علی پیشے سے ڈرائیور ہیں۔ ثناء کو اسکولی دنوں سے ہی پڑھائی سے لگاؤ رہا۔ فلکیات اور خلاء کے موضوع میں اس کی ہمیشہ سے دلچسپی رہی۔  ثناء نے اسرو سےو ابستگی کا خواب زمانہ طالب علمی میں ہی دیکھ لیا تھا۔ اس بلند حوصلہ طالبہ نے  اپنے اس خواب کو حقیت میں بدلنے کیلئے خوب جدوجہد اور محنت بھی کی ۔ پہلی رکاوٹ تو معاشی تنگدستی تھی، والد ساجد علی نے اپنی بیٹی کی پڑھائی کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ حتیٰ کہ قرض کے بوجھ تلے دب گئے ۔ والدہ نے اپنا زیور بیچ دیا، لیکن بیٹی کی پڑھائی کا سلسلہ بند نہیں ہونے دیا۔ ثناء نے ایس اے ٹی کالج سے پڑھائی کرنے کے بعد انجینئرنگ میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ اس  نے اپنے تعلیمی اخراجات کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے خود بھی کام کیا۔ اس نے گھر پر ہی اسکولی بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کا کام کیا۔  قابل ذکر ہے کہ ثناء علی کا انتخاب دھون اسپیس سینٹر میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ کے طور پر ہوا ہے۔
  ثناء نے اپنی اس کامیابی کا سہرا اپنے اساتذہ ، والدین ،  سسرال کے سرباندھا۔ اس نےطالبات کو یہ پیغام دیا کہ اگر لڑکیاں اپنا خواب پورا کرنا چاہتی ہیں تو پوری محنت اور لگن کے ساتھ انہیں پڑھائی کرنا چاہئے۔ ثناء نے یہ بھی کہا کہ منزل دور ضرور نظر آتی ہے لیکن پوری توجہ  کے ساتھ پڑھائی اور ہدف کے ساتھ تیاری کرنے کا پھل ضرور کامیابی کی شکل میں ملتاہے۔ میں لڑکیوں سے یہی کہنا چاہتی ہوں کہ دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اسلئے محنت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK