Inquilab Logo

فائنانشیل سیکٹر کے قلیل مدتی کورس قابلیت و صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں

Updated: March 13, 2023, 1:10 PM IST | Azhar Mirza | Mumbai

آج ہم آپ کی ملاقات ممبئی کی رہنے والی ایک ایسی دوشیزہ سے کروارہے ہیں جو فائنانشیل سروسیز کے میدان میں سرگرم ہیں۔

Financial Advisor Tehsain Siddiqui can be seen in his office.
فائنانشیل ایڈوائزرتحسین صدیقی اپنے دفتر میں  دیکھی جاسکتی ہیں۔

آج ہم آپ کی ملاقات ممبئی کی رہنے والی ایک  ایسی دوشیزہ   سے کروارہے ہیں جو فائنانشیل سروسیز کے میدان میں سرگرم  ہیں۔اس میدان میں انہوں نے پیشقدمی کیوں اور کیسے کی ؟  وابستگی کے بعداس میدان کے تئیں ان کے تاثرات کیا ہیں اور  انہیں  یہاں کون سے مواقع نظر آتے ہیں، نیز   اس شعبے کے تئیں دلچسپی رکھنے والے کیا کچھ کرسکتے ہیں ، اس نہج پر ان سے کئی ساری باتیں جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔چلئے ہم ان کا تعارف کراہی دیتے ہیں۔ ’میٹ دی پروفیشنل‘ میں ہم نے ممبئی کے جوگیشوری کی رہنے والی تحسین عبدالقدوس صدیقی  سے بات چیت کی ہے۔ تحسین، مشہور بروکنگ فرم ’موتی لال اوسوال‘  میں  بطور  فائنانشل ایڈوائزر (سینئر ایگزیکٹیو) کام کررہی ہیں۔ 
آپ اس فیلڈ کی طرف کیسے آئیں؟
 مجھے زندگی میںکچھ الگ کرنا تھا اور شیئر مارکیٹ میں ہمیشہ سے دلچسپی تھی کہ یہ کیسے کام کرتا ہے ، اسلئے پہلے انٹرنیٹ سے بنیادی باتیں سیکھیں۔ بی کام مکمل کرنے کے بعد میں نے ایم کام میں  داخلہ لیا اور اس کے ساتھ ہی   ۲؍سرٹیفائیڈ کورسیز ’سرٹیفائیڈ وِد این  آئی ایس ایم سیریز فرسٹ کرنسی اور سرٹیفائیڈ وِد این آئی ایس ایم VIII اکویٹی ڈیرویٹیوز‘ مکمل کئے ۔ بعد ازیں   شیئر بروکنگ کمپنی موتی لال اوسوال میں انٹرویو دیا، اس وقت فائنانشیل ایڈوائزر کے رول کے لئے  وہاں فریشرس کو موقع دیا جارہا تھا، جہاں میرا انتخاب ہوگیا۔
معاشیات کے میدان میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو کیوں جانا چاہئے؟
 ہم سبھی جانتے ہیں کہ معاشیات کا ہماری زندگی سے کتنا گہرا تعلق ہے ۔ ہماری بودو باش ، روزگار اور لین دین میں اس کا بڑا عمل دخل ہے۔ ہماری زندگی پر میکرو اکنامکس ٹرینڈز (مثلاً مہنگائی ،شرح سود اور معاشی نمو) کے اثرات پڑتے ہیں۔ میرے خیال میں اس میں بھرپور مواقع ہیں۔
آپ نے این آئی ایس ایم کے سرٹیفکیشن کورسیز کئے ہیں، ان کے متعلق کچھ روشنی ڈالئے۔ 
 سب سے پہلے تونیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیکوریٹیز مارکیٹس(این آئی ایس ایم )کے بارے میں بتانا چاہتی ہوں ۔ یہ سیبی کی پہل ہے جس کا قیام ۲۰۰۶ء  میں عمل میں آیا تھا۔ این آئی ایس ایم کی جانب سے مختلف کورسیز چلائے جاتے ہیں، ان کورسیز کا مقصد سیکوریٹی مارکیٹ میں شراکت داری کو بڑھانا اور معیار کو بہتر کرنا ہے۔ چونکہ یہ کورسیز مارکیٹ کے تئیں گہری معلومات فراہم کرتے ہیں اورتحقیق و تعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہیں لہٰذا اس شعبے سے دلچسپی رکھنے والے نوجوان بڑی تعداد میں اس شعبے کو منتخب کررہے ہیں۔ ان سرٹیفکیٹ کورسیز کی خاص بات یہ ہے کہ  امیدواروں کو سیکوریٹی مارکیٹ کے رموزواوقاف سیکھانے کیساتھ  فائنانشیل  سروسیز کے شعبے میں اچھی ملازمتیں دلانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔کچھ شارٹ سرٹیفکیشن کورسیز درج ذیل ہیں:
lNISM Series V A: Mutual Fund Distributors Certification Examination
lNISM Series I: Currency Derivatives Certification Examination
lNISM Series IV: Interest Rates Derivatives Certification Examination
lNISM-Series-VIII: Equity Derivatives Certification Examination
lNISM Series-XIII: Common Derivatives Certification Examination
lNISM-Series-XVIII: Financial Education Certification Examination
lNISM Series-XV: Research Analyst Certification Examination
lNISM-Series-X-A: Investment Advisor (Level 1) Certification Examination
lNISM-Series-X-B: Investment Advisor (Level 2) Certification Examination
این آئی ایس ایم سرٹیفکیشن کورسیز کے کچھ اہم فائدے جو مجھے نظرآتے ہیں ، وہ یہ ہیں کہ یہ کورسیز کوئی بھی کہیں سے بھی بذریعہ آن لائن کرسکتا ہے۔ اس کی فیس بھی ۱۵۰۰؍ سے ۳۰۰۰؍ ہزار کے آس پاس ہوتی ہے ۔ این آئی ایس ایم  تمام ہی مالیاتی اداروں میں منظورشدہ ہے۔ ان کورسیز سے جہاں آپ کی صلاحیت و مہارت میں اضافہ ہوتا ہے وہیں آپ کا سی وی پرکشش بن جاتا ہے۔
فائنانس انڈسٹری میں کریئر کیلئے اہلیت و لیاقت کیا ہونی چاہئے؟
 فائنانس انڈسٹری کی کسی بھی شاخ میں کریئر کیلئے ضروری ہے کہ امیدوار بیچلر ڈگری مکمل کریں۔ یہ ضروری نہیں کہ ڈگری فائنانس یا پھر اس سے متعلقہ شعبے کی ہو، آپ کے اندر کامپری ہینشن اسکل، انالیٹکل اور میتھس اسکل ہونی چاہئے۔ 
آپ کے خیال میں مزید ایسے کون سے کورسیز ہیں، جن کے ذریعہ حال اور مستقبل میں اچھے مواقع ہوسکتے ہیں؟
جی بالکل ، ایسے کئی کورسیز ہیں۔
-سی ایم ٹی : ان میں سب سے پہلے جو نام میرے ذہن میں آتا ہے وہ ہے ’سی ایم ٹی ‘  ہے ۔ اس کا فل فارم  چارٹر ڈ مارکیٹ ٹیکنیشین ہے۔  اگر آپ سی ایم ٹی سرٹیفکیشن کرنا چاہتے ہیں تو پہلے آپ کو گریجویشن مکمل کرنا چاہئے۔ سی ایم ٹی ہولڈر   پروفیشنل ٹیکنیکل انالسٹ کہلاتے ہیں ۔یہ کورس سی ایم ٹی اسوسی ایشن کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔  یہ بات یاد رہے کہ سی ایم ٹی کا عہدہ تب تک نہیں ملتا جب تک آپ فائنانشیل سیکٹر میں ۳؍سالہ کام کا تجربہ نہ ہو ۔  سی ایم ٹی کے تین لیول ہوتے ہیں۔ 
-سی ایف اے :چارٹرڈ فائنانشیل انالسٹ(سی ایف اے)  بھی ایک اچھا متبادل ہے ۔ یہ کورس بھی ایک عالمی ادارہ سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔سی ایف اے ڈگری ، فائنانشیل سروسیز اور مینجمنٹ میں ایک باوقار ڈگری ہے۔اس کورس کیلئے اہلیت گریجویشن ہے ۔ یہ کم از کم ۲؍ سال اور زیادہ سے زیادہ ۴؍ سال میں ہوتا ہے ۔  سی ایف اے امتحان کیلئے کوئی انٹرنس امتحان نہیں ۔اس میں ۳؍ مراحل ہوتے ہیں۔ اس کی فیس تقریباً ایک لاکھ ۹۰؍ ہزار سے ۵؍لاکھ ۸۶؍ ہزار روپے ہوتی ہے۔امیدواروں کیلئے  مختلف سیکٹر میں ملازمتوں کے مواقع ہیں، جیسے کہ بینک ، آڈٹ فرمس، لیگل ہاؤسیز، انویسٹمنٹ وغیرہ۔  سی ایف اے کورس کرنے کے بعد امیدوار بطورچارٹرڈ فائنانشیل انالسٹ، انویسٹمنٹ منیجرس ، پورٹ فولیو منیجر وغیرہ  کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔
-بی ایف اے : بیچلر آف فائنانشیل مارکیٹس (بی ایف ایم ) ان طلبہ کیلئے اچھا کورس  ہے جو  فائنانس اور فائنانشیل مینجمنٹ کی باریکیوں اور پیچیدگیوں کو جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ ۳؍سالہ انڈر گریجویٹ ڈگری ہے جو مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے چلائی جاتی ہے۔ بی ایف ایم بارہویں کامیاب افراد کرسکتے ہیں۔
-ایف آر ایم :فائنانشیل رِسک مینجمنٹ(ایف آر ایم)، یہ کورس فائنانشیل رسک کو سمجھنے کا کلیدی سرٹیفکیٹ کورس ہے ۔اس کا دورانیہ تقریباً ۴؍ سالہ ہوتا ہے ۔ س کے بعد ملک و بیرون ملک میں روزگار کے مواقع ہوتے ہیں۔
اپنے تعلیمی سفر کے متعلق بتائیے۔
 میری ابتدائی تا ہائی اسکول کی تعلیم  مدنی ہائی اسکول جوگیشوری سے ہوئی ،اسکے بھونس کالج سے گیارہویں بارہویں  اور بی کام کی تعلیم حاصل کی ۔ پھر  اسماعیل یوسف کالج سے ایم کام مکمل کیا ہے ۔ آپ کو یہ بھی بتادوں کہ  ابتدائی تا ہائی اسکول تک کی تعلیم میری اردو میڈیم سے ہی ہوئی ہے ۔ جبکہ گیارہویں  سے ماسٹرز تک ذریعہ تعلیم انگریزی میڈیم رہا ۔  ظاہر ہے کہ میں اردو میڈیم کی طالبہ تھی، اور جونیئر کالج سے میڈیم تبدیل ہوا تو تھوڑی پریشانی آئی ۔ میں نے فون میں ڈکشنری ڈاؤن لوڈ کرلی تھی۔مجھے نصاب کو سمجھنے میں اور جوابات لکھنےمیں زیادہ محنت کرنی پڑی ۔ میں نے انگریزی گرامر کو خوب پڑھا اور اس کی مشق کی ۔ 
آپ کس طرح کی طالبہ رہیں، بورڈ امتحانات اور ڈگری کورس میں کیا رزلٹ تھا؟
 جی میں نےہمیشہ ہی پڑھائی میں دلچسی لی ہے ۔ الحمد للہ، ایس ایس سی میں میرا رزلٹ ۸۶؍ فیصد تھا اور بارہویں میں ۸۴؍فیصد ،جبکہ  ڈگری کالج میں  بھی میری کارکردگی امتیازی رہی اور مجھے اےپلس گریڈ حاصل ہوئے۔
طلبہ کو کوئی میسیج / پیغام دینا چاہتے ہیں؟ 
 میں طلبہ سے یہی کہنا چاہوں گی کہ آپ چاہے  کسی بھی فیلڈ میں ہوں ، یاد رکھئے  محنت بہت ضروری ہے ، اس کے ساتھ صبر رکھئے ، ان شاء آپ ضرور کامیاب ہوں گے۔ اللہ راستے بناہی دیتے ہیں بس ہمیں اس کی ذات پر بھروسہ رکھنا ہے۔

youth Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK