پلاننگ کمیشن ، الیکشن کمیشن ، اسٹیٹسٹکس ڈپارٹمنٹ اور حکومت کے ایسے ہی اہم شعبے جات میں ملازمت کے خواہشمند ہیں تو تیاری کیجیے آئی آئی پی ایس میں داخلہ لینے کی،آرـٹس اسٹریم سے گریجویشن کے بعد ایم اے کرتے ہوئے ماہانہ وظیفہ حاصل ہوگا ، کورس کی تکمیل کے بعد سرکاری ملازمت یا پھر یو این او جیسے بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کا موقع مل سکتا ہے ، آپ کی کمائی پر کوئی انکم ٹیکس بھی نہیں ، آپ کے پاسپورٹ پر یو این او کا اسٹیمپ ، پڑھائی کے دوران بیرون ملک جانے کا موقع
آرٹس اسٹریم کے گریجویٹ طلبہ کے لئے انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز(آئی آئی پی ایس)سے ماسٹرز کرنے کا سنہری موقع ہے۔ ملک کے اس باوقار ادارہ کی جانب سےماسٹرز کورسیز میں داخلے کے لئے انٹرنس امتحان کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ اکنامکس، سائیکولوجی، سوشیولوجی، سوشل ورک، جغرافیہ، انتھرو پولوجی، ڈیولپمنٹل اسٹڈیز، پالیٹکل سائنس ، ہیلتھ اسٹیسٹکس ، میتھس، پاپولیشن اسٹڈیز،پاپولیشن ایجوکیشن، رورل ڈیولپمنٹ، اسٹیٹسٹکس جیسے مضامین سے گریجویشن کرنے والے طلبہ ایک بار ممبئی میں واقع اس ادارے کو ضروردیکھیں۔ ممبئی دیونار کے قریب گونڈی اسٹیشن روڈ، ممبئی 400088 پر واقع بین الاقوامی شہریت یافتہ ادارہ جسے ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے۔ انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن سائنسز کے نام سے جانا جاتا ہے۔۱۹۵۶ء سے قائم اس ادارے کی سرپرستی مشترکہ طور سے سر دوراب جی ٹاٹا ٹرسٹ، گورنمنٹ آف انڈیا اور اقوامِ متحدہ کررہا ہے۔ یہ ادارہ باقاعدہ حکومت ہند کے منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیلمی ویلفیئر کے زیر نگرانی اپنی تعلیمی و تحقیقی کام انجام دے رہا ہے۔ تعلیمی تحقیقی کام کے علاوہ اس ادارے کے ذریعہ حکومتی اور غیر حکومتی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے لیے مشاورت یعنی کنسلٹنسی کا کام بھی لیا جاتا ہے۔ گزشتہ۵۳؍برسوں سے دنیا کے۴۲؍ سے زائد ممالک کے طلبہ اس ادارے سے استفادہ کرچکے ہیں۔ اس ادارے سے فارغ پروفیشنلز اپنے ممالک میں مختلف سرکاری محکموں میں بحیثیت ڈائریکٹر، ریسرچ اسکالر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
آئی آٗی پی ایس کے کورسیز
چند برسوں قبل اس ادارے کے ذریعہ تمام کورسیز پورسٹ گریجویشن کے بعد ہی ممکن تھے لیکن اب اسکے ذریعے بہت سے نئے کورسیز شروع کئے گئے ہیں جن میں داخلہ گریجویشن کے بعد ممکن ہے۔
(۱) ایم اے / ایم ایس سی پروگرام اِن پاپولیشن اسٹڈیز
(۲) ماسٹر آف سائنس ان بایو اسٹیٹسٹکس اینڈ ڈیموگرافی۔
(۳) ماسٹر آف پاپولیشن اسٹڈیز (MPS)
(۴) ڈاکٹر آف فلاسفی ان پاپولیشن اسٹڈیز بایو اسٹسٹکس اینڈ ڈیمو گرافی
(۵) پارٹ ٹائم پی ایچ ڈی پروگرام
(۶) پوسٹ ڈاکٹرل فیلوشپ
اس ادارے کے ذریعے منعقدہ تمام کورسیز کی بہت اہمیت ہے۔ کیونکہ اس نوعیت کے کورسیز ملک میں صرف اسی ادارے کے ذریعے منعقد کئے جاتے ہیں۔ نیز نشستوں کی تعداد بھی محدود ہے، ساتھ ہی گورنمٹ آف انڈیا اور یونائٹیڈ نیشن کا اشتراک، بہترین انفرا اسٹرکچر، ایئر کنڈیشنڈ کلاس روم، بہترین ڈیجیٹل لائبریری جس میں ملک و دنیا کے بہترین تحقیقی رسائل کی سہولت، ہوسٹل کی سہولت، کھیل کود کیلئے میدان، صحت افزاء ماحول، سرکاری فیلو شپ کے ذریعے وظیفہ اور بیرون ملک جانے کے مواقع، ریسرچ فیکلٹی سے براہ راست سرپرستی اور نگرانی، مختلف نئے پروجیکٹس کیلئے مواقع اس ادارے کو کافی پرکشش بناتے ہیں۔
ماسٹر آف آرٹس / ماسٹر آف سائنس ان پاپولیشن اسٹڈیز
کل نشست : ۵۵ ،گورنمنٹ آف انڈیا کی فیلوشپ کے ساتھ
اہلیت :کسی بھی اسٹریم سے گریجو یٹ ، گریجویشن میں کم ازکم ۵۵؍فیصد ایگریگیٹ مارکس ہونا ضروری ہے۔ وہ طلبہ و طالبات جن کے فائنل سال کے نتائج ستمبرتک ظاہر ہوجائیں گے وہ بھی درخواست لیے اہل ہوتے ہیں۔
عمر : ۳۰؍جون ۲۰۲۳ء کو عمر۲۵؍ سال سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔ ریزرو زمروں کے امیدواروں کیلئے حکومت کے اصول کے مطابق ۔
کورسیزکی میعاد : ۲؍ سال (فل ٹائم)
فیلوشپ / اسپانسر شپ : ہر منتخب شدہ ہندوستانی امیدوار کو مرکزی سرکاری کی جانب سے ماہانہ ۵۰۰۰ ؍روپے دیے جائیں گے۔
انتخاب کا معیار : درج بالا کورسیز میں داخلہ کےلئے امیدوار کو ایک تحریری امتحان اور انفرادی انٹرویو سے گزرنا ہوتا ہے۔ درخواست فارم پرُ کرنے کے بعد منتخب شدہ امیدواروں کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے جس کےلئے امیدوار کو ریلوے ٹکٹ کے سلیپر کلاس کا کرایہ تک دیا جاتا ہے۔
فارم پر کرنے کی تاریخ : یکم مارچ تا ۲؍اپریل ۲۰۲۳ء
آن لائن تحریری امتحان : ۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء
ریزرویشن: ایس سی ، ایس ٹی ، اوبی سی ، پی ایچ امیدواروں کیلئے حکومت ہند کی جانب سے منظور شدہ ریزرویشن اسکیم کے تحت داخلہ ملے گا۔
کورسیز کی فیس :تقریباً ۲۷۰۰۰ ؍روپے سالانہ
درخواست فارم فیس: ایک ہزا ر روپے .
کورس کی شروعات : ۱۱؍جولائی ۲۰۲۳ء
ماسٹر آف سائنس ان بایو اسٹیٹسٹکس اینڈ ڈیموگرافی
کل نشستیں : ۵۵، گورنمنٹ آف انڈیا کی فیلوشپ کے ساتھ
اہلیت : امیدوار میتھس یا اسٹیٹسٹکس یا بایو اسٹیٹسٹکس یا ہیلتھ اسٹیٹسٹکس سے گریجویشن کیا ہو یا ۲؍ مکمل پرچے میتھس یا اسٹیٹسٹکس کے پڑھیں ہوں اور۵۵؍ فی صد ایگریگیٹ مارکس حاصل کئے ہوں۔ گریجویشن کے آخری سا ل میں پڑھائی کرنے والے امیدوار بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
عمر : ۳۰؍جون ۲۰۲۳ء زیادہ سے زیادہ ۲۵؍سال۔
دو سال فل ٹائم کورس : ماہانہ ۵۰۰۰ ؍روپے مرکزی سرکار کی فیلوشپ کے ساتھ۔
آن لائن تحریری امتحان:۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء
درخواست فارم فیس: ایک ہزار روپے
آخری تاریخ : ۲؍اپریل ۲۰۲۳ء
فیس اسٹرکچر : تقریباً ۲۷۰۰۰ ؍روپے سالانہ
کورس کی شروعات :۱۱ ؍جولائی ۲۰۲۳ء
ماسٹر آف پاپولیشن اسٹڈیز
کل نشستیں : ۵۵،حکومت کی ۵۰۰۰ روپے ماہانہ فیلوشپ کے ساتھ
اہلیت :درج ذیل مضامین میں کسی سے بیچلر ڈگری:اکنامکس، سائیکولوجی، سوشیولوجی، سوشل ورک، جغرافیہ، انتھروپولوجی، ڈیولپمنٹل اسٹڈیز، پالیٹکل سائنس، ہیلتھ اسٹیٹسٹکس،میتھس،پاپولیشن اسٹڈیز، پاپولیشن ایجوکیشن، رورل ڈیولپمنٹ، اسٹیٹسٹکس،۵۵؍ فی صد مارکس کے ساتھ
عمر : ۳۰ ؍جون ۲۰۲۲ءکو زیادہ سے زیادہ ۲۸ ؍ سال۔
کورس کی میعاد : ایک سال فل ٹائم
آن لائن تحریری امتحان:۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء
درخواست فارم فیس: ایک ہزار روپے
nآخری تاریخ : ۲؍اپریل ۲۰۲۳ء
فیس اسٹرکچر : تقریباً ۲۷۰۰۰ ؍روپے سالانہ
کورس کی شروعات : ۱۱ ؍جولائی ۲۰۲۳ء
ڈاکٹر آف فلاسفی اِن پاپولیشن اسٹڈیز یا
بایو اسٹسٹکس اینڈ ڈیموگرافی (پی ایچ ڈی )
دو برس فل ٹائم(کیمپس ) ۔کل چھ برسوں پر مشتمل
کل نشستیں : گورنمنٹ آف انڈیا کی فیلوشپ پر منحصر اس کے علاوہ یوجی سی جے آر ایف اور دوسرے فیلو شپ ہولڈرس کو بھی نشستیں مل سکتی ہیں۔
ماہانہ ۳۱۰۰۰ ؍روپے فیلوشپ پہلے دوسال نیز ۳۵۰۰۰ ؍روپے ماہانہ تیسرے اور چوتھے سال میں
اہلیت : ایم فل ان پاپولیشن اسٹڈیز/ایم فل ان بایواسٹیٹس اینڈ ڈیموگرافی ، ایم پی ایس یا ایم اے ایم ایس سی ۵۵؍فی صد سے کامیاب
عمر : ۳۰ ؍جون۲۰۲۳ءکو زیادہ سے زیادہ۳۰ ؍سال۔
آن لائن تحریری امتحان :۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء
درخواست فارم فیس: ایک ہزار روپے
آخری تاریخ : ۲؍اپریل ۲۰۲۳ء
فیس اسٹرکچر :پہلے دوسال تقریباً ۳۶۰۰۰ ؍روپے سالانہ تیسرے سال کے بعد ۱۳۰۰۰ روپے سالانہ
کورس کی شروعات : ۱۱ ؍جولائی ۲۰۲۳ء
پارٹ ٹائم PhD کورس
کورس کا دورانیہ : ۴؍ سے ۶؍ سال
کل نشستیں : ۲۔عمر کی کوئی حد مقرر نہیں ہے ۔
اہلیت : ماسٹر ڈگری ہولڈرس ساتھ ہی ۵؍سالہ عملی تجربہ
تقرر کا طریقہ : امیدوار آن لائن طریقے سے درخواست دیں، ساتھ ہی ریسرچ پروپوزل کی اصل کاپی ادارے میں بھیجنا ضروری ہے، ان امیدواروں کے لیے آف لائن ٹیسٹ ہوگا۔اس کے بعد انٹرویو کی بنیادپر داخلہ طے ہوگا۔
آف لائن تحریری امتحان :۹؍جون ۲۰۲۳ء
درخواست فارم فیس: ایک ہزار روپے
آخری تاریخ : ۲؍اپریل ۲۰۲۳ء
کورس کی فیس : ۳۱۰۰۰ ؍روپے سالانہ
پوسٹ ڈاکٹرل پروگرام : آف لائن ایڈمشن پروسیس
اہلیت : پی ایچ ڈی ڈگری ان پاپولیشن سائنسز۔ یا اس سے منسلک مضامین۔ درکار وقت: ایک سال فُل ٹائم
کل نشستیں : پانچ۔ عمر کی حد: ۳۰، جون ۲۰۲۳ءکو زیادہ سے زیادہ چالیس سال ماہانہ وظیفہ: ۵۰۰۰۰ ( پچاس ہزار روپے ماہانہ)
آخری تاریخ :۳۰؍جون ۲۰۲۳ء
درخواست فارم فیس: ایک ہزارروپے۔
کورس کی فیس : ۸۰۰۰ ۳ ؍روپے تقریباً
سلیکشن کا طریقہ : ریسرچ پپروپوزل ، پرزینٹیشن اور پرسنل انٹرویو کی بنیاد پر امیدوار کا انتخاب کیا جائے گا۔مکمل تفصیلات و درخواست کے لئے ویب سائٹ: https://www.iipsindia.ac.in/