کئی ٹیکنالوجی ویب سائٹس کی جانب سے یہ دعوے کئے جارہےتھے کہ ایپل ۲؍سستے اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔ ایپل کے ان نئے بجٹ آئی فون ایس ای۲؍ کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے ۔ گزشتہ سال ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کیو نے دعویٰ کیا تھا کہ ایپل جلد ہی سستا آئی فون ایس ای ٹو متعارف کرائے گی جس کی قیمت ۳۹۹؍ ڈالرز(کم وبیش ۲۸؍ہزار ۳۲۴؍روپے) ہوگی۔
سب سے سستا آئی فون ۔ تصویر : آئی این این
کئی ٹیکنالوجی ویب سائٹس کی جانب سے یہ دعوے کئے جارہےتھے کہ ایپل ۲؍سستے اسمارٹ فون متعارف کرانے والی ہے۔ ایپل کے ان نئے بجٹ آئی فون ایس ای۲؍ کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے ۔ گزشتہ سال ٹیکنالوجی تجزیہ کار منگ چی کیو نے دعویٰ کیاتھا کہ ایپل جلد ہی سستا آئی فون ایس ای ٹو متعارف کرائے گی جس کی قیمت ۳۹۹؍ ڈالرز(کم وبیش ۲۸؍ہزار ۳۲۴؍روپے) ہوگی۔ نئے اسمارٹ فونز کی تصاویرافشاں کرنے والے مشہور ٹویٹر اکاؤنٹ آن لیکس نے آئی فون ایس ای۲؍ (یا آئی فون نائن)کے رینڈر ٹویٹ کئے ہیں۔اس تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں۴ء۷؍ انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے، ٹچ آئی ڈی ہوم بٹن اور بیک پر سنگل کیمرا دیا گیا ہے۔بنیادی طور پر یہ ڈیزائن آئی فون۸؍ جیسا ہی ہے بس اس میں ہیڈفون جیک نہیں جبکہ اس نئے فون میں طاقتور اے۱۳؍ بائیونک پروسیسر ہوگا۔ایپل نے۲۰۱۶ء میں جب اوریجنل آئی فون ایس ای متعارف کرایا تھا تو اس کی قیمت بھی۳۹۹؍ ڈالرز رکھی گئی تھی جو کہ آئی فون۵؍ ایس جیسا تھا۔یہ ایپل کی جانب سے انٹری لیول آئی فون متعارف کرانے کی تیسری کوشش ہوگی، اس سے قبل۲۰۱۳ء میں آئی فون۵؍ سی پیش کیا گیا تھا جو کہ پلاسٹک کیسنگ میں آئی فون۵؍ ایس کا سستا متبادل تھا۔اس کے بعد۲۰۱۶ء میں آئی فون ایس سامنے آیا جو مہنگے آئی فونز خریدنے سے گریز کرنے والے صارفین کو اپنی جانب لانے کیلئے پیش کیا گیا تھا۔