Inquilab Logo

آج کا پکوان: بینگن کے کٹلیٹ

Updated: April 14, 2024, 5:28 PM IST | Mumbai

آج بنایئے خاص پکوان ’’بینگن کے کٹلیٹ۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Baingan Cutlet. Photo: INN
بینگن کے کٹلیٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ایک بڑے سائز کا بینگن (لمبے پتلے پارچے)، ۵؍ ۳؍ اُبلے ہوئے آلو، نمک، چلی فلیکس، چاٹ مسالہ، سونف، اجوائن، ادرک، لہسن، پودینہ، دھنیا، پاؤ کلو بیسن، نمک، ہلدی، مرچ، کھانے والا سوڈا۔
بنانے کا طریقہ: اُبلے ہوئے آلو میں نمک، چلی فلیکس، چاٹ مسالہ، سونف، اجوائن، ادرک، لہسن، پودینہ اور دھنیا کاٹ کر ملا لیں۔ بینگن کے پارچوں پر آلو کے آمیزے کی تہہ لگا کر اوپر سے بینگن کی پرت لگا کر رکھ دیں۔ بیسن میں نمک، ہلدی، مرچ، کھانے والا سوڈا کو پانی کے ساتھ گاڑھا گھول بنائیں۔ اس میں بینگن کے آمیزے کو بیسن میں ڈوبا کر تلتی جائیں، لیجئے پھولے پھولے جالیدا ر کٹلیٹ تیار ہیں، ہری چٹنی، سوس یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔


بینگن کے کٹلیٹ بنانے کی یہ ترکیب ہمیں ہماری قاری شاہدہ وارثیہ نے وسئی، پال گھر سے بھیجی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK