• Sun, 13 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج کا پکوان: چٹ پٹا آلو چاٹ

Updated: February 26, 2024, 9:48 AM IST | Mumbai

چٹ پٹا آلو چاٹ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chatpata Aloo Chaat. Photo: INN
چٹ پٹا آلو چاٹ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۵؍ آلو (اُبلے اور بڑے ٹکڑوں میں کٹے ہوئے)، ایک چھوٹا چمچہ ثابت زیرہ، آدھا چھوٹا چمچہ گرم مسالہ پاؤڈر، آدھا چھوٹا چمچہ بھنا ہوا زیرہ پاؤڈر، تیل حسب ِ ضرورت، نمک حسب ِ ذائقہ۔
ہری چٹنی کیلئے: ایک کپ ہرا دھنیا، آدھا کپ پودینہ، ۵؍ ہری مرچ، ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا، ایک لیموں کا رس، ایک بڑا چمچہ مونگ پھلی، آدھا چھوٹا چمچہ شکر، نمک حسب ِ ذائقہ۔
سجانے کیلئے: انار کے تھوڑے سے دانے، تھوڑی سی باریک سیو، چاٹ مسالہ حسب ِ ذائقہ، تھوڑا سا ہرا دھنیا (کٹا ہوا)۔
بنانے کا طریقہ:
چٹنی بنانے کیلئے: بلینڈر میں چٹنی بنانے کی ساری اشیاء اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پیس لیں۔
چاٹ کیلئے: فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے ثابت زیرہ کا تڑکا لگائیں۔ اُبلے ہوئے آلو اور نمک ڈال کر سنہرا ہونے تک بھون لیں۔ زیرہ پاؤڈر اور گرم مسالہ پاؤڈر ملا کر آنچ سے اُتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پلیٹ میں بھنے ہوئے آلو اور حسب ِ ذائقہ ہری چٹنی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ سیو اور انار کے دانوں سے سجائیں۔ چاٹ مسالہ اور ہرا دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK